کسی بھی ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں قائم کمیشن قابل قبول نہیں، اعلامیہ

پی ٹی آئی اور بلوچستان کی وکلاء تنظیموں نے حکومتی کمیشن کو مسترد دیا۔
وکلاء تنظیموں کا مشترکہ اجلاس ممبر پاکستان بارکونسل احمد کاکڑ کی زیر صدارت ہوا، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں قائم کمیشن قابل قبول نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھ ججز کے خط پر از خود نوٹس لے کر فل کورٹ سماعت کی جائے، بلوچستان کے وکلاء جوڈیشنری کی آزادی پر قدغن نہیں لگنے دینگے ۔
دو اپریل کو منعقد اجلاس میں مشترکہ طور پر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ سپریم کورٹ بار اور پنجاب بار کونسل نے جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی کی بطور سربراہ تحقیقات کمیشن نامزدگی کو خوش آئند قرار دے دیا، پنجاب بار کونسل نے کہا کہ جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی غیر متنازع جج کے طور پر مانے جاتے ہیں، امید ہے تصدق حسین جیلانی معاملے کی انکوائری غیر جانبداری سے مکمل کریں گے۔
بلوچستان بار کونسل، کوئٹہ بار کونسل اور کوئٹہ ایگزیکٹیو ہائی کورٹ کے اراکین نے مشترکہ طور پر ایک ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں ججز کے خط کی تحقیقات کے لئے بننے والی تحیقیاتی کمیشن کو مسترد کرنے کا اعلان کیا۔
پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا مشاورت کے بعد انکوائری کمیشن کی تشکیل کو چیلنج کریں گے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے صرف حاضر سروس ججوں کا کمیشن بنایا جائے، میمو گیٹ سکینڈل، الیکشن انکوائری کی طرح کمیشن تشکیل دیا جائے۔
جے یو آئی (ف) نے کہا ہے کہ ججز کے خط کے معاملہ پر ملک گیر وکلاء کنونشن کرائے گی۔ ترجمان کے مطابق تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 5 hours ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 2 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 7 hours ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 11 hours ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 days ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 2 days ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 2 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 10 hours ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 4 hours ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 days ago






