Advertisement

اسلال قبول کرنے کے چند گھنٹے بعد خاتوں کا انتقال، نماز جنازہ میں سینکڑوں شریک

29 سالہ خاتون کا اسلام قبول کرنے کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر ہی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Mar 31st 2024, 6:52 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسلال قبول کرنے کے چند گھنٹے بعد خاتوں کا انتقال، نماز جنازہ میں سینکڑوں شریک

یوکرین سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ خاتون کا اسلام قبول کرنے کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر ہی انتقال ہو گیا، اطلاعات کے مطابق نو مسلم خاتون کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثبات ہوا۔ خاتون روزے سے تھیں اور اسی دوران انہوں نے اپنی جان جان آفریں کے سپرد کر دی۔ جمعہ کے روز انہیں سپرد خاک کر دیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ یوکرین سے تعلق رکھنے والی خاتون دبئی میں مقیم تھیں۔ سوشل میڈیا کے مطابق انہوں نے یہیں محض چند گھنٹے قبل اسلام کو دین کے طور پر قبول کر کے کلمہ شہادت پڑھا تھا۔ یہ واقعہ چند روز قبل کا ہے جب ایک طرف ان کے سوشل میڈیا پر اسلام قبول کرنے کی رپورٹس آئیں اور محض گھنٹوں بعد ان کی اچانک موت نے سب کو سوگوار کر دیا۔

امارات میں تارکین وطن سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ نومسلم خاتون کو مقامی مسلمانوں نے القصیٰ قبرستان میں جنازے کے بعد سپرد خاک کیا ہے۔

مشرف بہ اسلام ہونے والی اس خاتون کو داریہ کوٹسارینکو بتایا گیا ہے۔ داریہ ایک مسیحی خاتون تھیں جو دبئی سیاحتی سلسلے میں آئیں مگر انہیں یہ جگہ قیام کے لیے بہتر لگی تو انہوں نے یہاں روزگار کے لیے رکنے کا فیصلہ کر لیا۔

اسی دوران انہیں یہاں اسلامی تعلیمات سے متعارف ہونے کا موقع مل گیا۔ 25 مارچ کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ سے معلوم ہوا کہ انہوں نے اسلام قبول کر لیا ہے۔ مگر اسلام قبول کرنے کے بعد وہ محض چند گھنٹے زندہ رہیں اور دل کا دورہ ان کے لیے جان لیوا ثبات ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ انہوں نے اسلام قبول کرنے کے بعد روزہ بھی رکھا مگر افطار سے بہت پہلے ہی انہیں داعی اجل کو لبیک کہنا پرا۔

ان کے اسلام قبول کرنے کی اس مختصر سے کہانی نے بہت سارے لوگوں کے دلوں میں ان کے لیے احترام کا جذبہ پیدا کردیا ۔ اس ی طرح ان کی اچانک موت نے بہت ساروں کو سوگوار کر دیا۔ ان میں سے سینکڑوں ان کی نماز جنازہ میں شریک ہوئے ۔ نماز جنازہ جمعہ کے روز ادا کی گئی۔

کسی غیر ملکی اور نو مسلم کے ساتھ اظہار یکجہتی کا یہ عمل متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کے لیے بالکل اجنبی ہے نیا نہیں ہے۔ ماضی کے برسوں میں اس طرح کی کئی مثالیں موجود ہیں جب دن ایسلام اختیار کرنےوالوں کے جنازے بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوتے رہے ہیں۔

اس طرح کا ایک واقعہ نومبر 2022 میں بھی سامنے آیا تھا جب لوئس جین مچل نامی 93 سالہ خاتون، جسے ام یحییٰ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، اسلام قبول کرنے کے فوراً بعد انتقال کر گئیں۔ ام یحیٰ نے اپنے بیٹے کے ساتھ دین اسلام قبول کیا ۔ بعد ازاں ان کا انتقال متحدہ عرب امارات میں ہوا تھا۔ ان کے نماز جنازہ میں بھی بہت بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے تھے۔

اب اس تازہ واقعے کی خبر نے بھی ابوظہبی کے رہائشیوں کی توجہ مبذول کرائی ہے ، جوبڑی تعداد میں نو مسلم خاتون کے جنازے میں شرکت کے لیے آئے۔

نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل شیخ سیف بن زاید نے لوگوں جنازے میں بڑی تعداد میں شریک ہونے کے اس جذبے کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ یہ اماراتی اقدار کی ایک بہترین مثال ہے۔

Advertisement
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 9 گھنٹے قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 2 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • 3 دن قبل
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • 3 دن قبل
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 7 گھنٹے قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 2 دن قبل
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 11 گھنٹے قبل
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 12 گھنٹے قبل
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 6 گھنٹے قبل
Advertisement