جی این این سوشل

پاکستان

کورونا وائرس : پاکستان میں مزید 80 مریض انتقال کرگئے

اسلام آباد : ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران مزید 80 افراد انتقال کر گئے جبکہ 1ہزار3 84نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کورونا  وائرس : پاکستان میں   مزید 80  مریض انتقال کرگئے
کورونا وائرس : پاکستان میں مزید 80 مریض انتقال کرگئے

تفصیلات کے مطابق  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق  ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید80فراد چل بسے ۔ ملک میں  اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار930ہوگئی ہے،جبکہ  متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 24ہزار 667ہو گئی ہے ۔

پنجاب

پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3لاکھ40ہزار 557 ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 10ہزار 084افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

سندھ

سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد  3 لاکھ 19ہزار 447ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 5 ہزار 051افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

خیبرپختون خوا

خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 33ہزار124ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 4095افراد چل بسے۔

بلوچستان

بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 25ہزار295کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 282مریض چل بسے ۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد81 ہزار357جبکہ اموات کی تعداد763تک جاپہنچی ۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 533افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 107افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

آزاد کشمیر

آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 19 ہزار287ہوچکی ہے جبکہ 548افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ  24گھنٹوں میں 4047فرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 8لاکھ 48 ہزار685مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

پاکستان

مطالبات منظور: جوائنٹ ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے تمام گرفتار افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کردیا،شہدا کے خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مطالبات منظور: جوائنٹ ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

آزاد کشمیر میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے مہنگی بجلی اور آٹے کے خلاف شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال آج ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

ذرائع کے مطابق مطالبات کی منظوری کے بعد جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے احتجاج ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے تمام گرفتار افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کردیا، اس موقع پر شہدا کے خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور شہدا کے بلند درجات کے لیے دعا کی گئی۔

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مطابق گزشتہ روز ناخوشگوار واقعات کی وجہ سے تین بجے تک سوگ رہے گا۔

واضح رہے کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی کام پر آزاد کشمیر میں مہنگی بجلی اور آٹے کے خلاف شٹر ڈائون ہڑتال پچھلے 4 روز سے جاری تھی۔ اس ہڑتال کے دوران تمام کاروباری مراکز ، ٹرانسپورٹ اور تعلیمی اداروں سمیت دیگر ادارے بھی بند رہے جبکہ مختلف علاقوں میں احتجاجی قافلے مظفر آباد پہنچے۔

مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں، حالات کی کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے بات چیت کی ہدایت کی تھی لیکن مسائل حل نہ ہوئے۔

یاد رہے گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے مظاہرین کے مطالبات منظور کرتے ہوئے آزاد کشمیر کی عوام کو بڑا ریلیف دیا تھا۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے 23 ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری دے دی تھی۔

گزشتہ روز آزاد جموں و کشمیر محکمہ توانائی نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا۔ گھریلو استعمال کی بجلی کے لئے ایک سے 100 یونٹ تک بجلی کی قیمت 3 روپے فی یونٹ ہوگی۔ 101 سے 300 یونٹ تک 5 روپے جبکہ 300 سے زیادہ یونٹس کے استعمال پر 6 روپے فی یونٹ ہو گی۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق کمرشل استعمال پر 300 یونٹ استعمال پر بجلی کی فی یونٹ قیمت 10 روپے ہو گی۔ 300 سے زائد یونٹس کے استعمال پر فی یونٹ بجلی کی قیمت 15 روپے ہوگی۔

بعدازاں وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے کابینہ ارکان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سستی بجلی اور سستی روٹی کے مطالبات کو کوئی ذی شعور انکار نہیں کرسکتا، وزیراعظم پاکستان نے معاشی مشکلات اور تحفظات کے باوجود فوری طور پر بجلی اور گندم پر سبسڈی کے نوٹیفکیشن جاری کردیےتھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

شہباز شریف کی آزاد کشمیر کے مسائل کو حل کرنے کیلئے 23 ارب روپے کی منظوری

کشمیری قیادت اور جملہ شرکاء نے وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شہباز شریف کی  آزاد کشمیر کے مسائل کو حل کرنے کیلئے 23 ارب روپے  کی منظوری

وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے 23 ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری دے دی۔

وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت آزاد کشمیر کی حالیہ صورتحال پر خصوصی اجلاس کا انعقاد آج اسلام آباد میں ہوا، اجلاس میں وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر، آزاد کشمیر حکومت کے وزراء اور اعلیٰ سیاسی قیادت نے شرکت کی ۔

اجلاس میں وفاقی وزراء اور اتحادی جماعتوں کے زعماء نے بھی شرکت کی، اجلاس میں حالیہ صورتحال کا مفصل جائزہ لینے کے بعد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کشمیری عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے 23 ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری دے دی۔

کشمیری قیادت اور جملہ شرکاء نے وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ بجلی کے بلوں اور مہنگائی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر آزاد کشمیر میں احتجاج جاری ہے اور مختلف شہروں سے قافلے لانگ مارچ کررہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

لیجنڈ اداکار علاؤ الدین کو چاہنے والوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے

علاؤ دین کو پہلی بارہدایتکاراے آر کاردار نے اپنی فلم سنجوگ میں متعارف کرایا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لیجنڈ اداکار علاؤ الدین کو چاہنے والوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے

لیجنڈ اداکار علاؤ الدین کو چاہنے والوں سے بچھڑے 41 برس ہوگئے مگر وہ مداحوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔

علاؤالدین راولپنڈی کی ایک کشمیری فیملی میں پیدا ہوئے، انہیں بچپن میں گلوکاری کاشوق تھا اور وہ اپنے شوق کی تکمیل کیلئے 1942میں ممبئی چلے گئے۔ انہوں نے قسمت آزمائی تو گلوکاری میں کی لیکن انہیں گلوکاری سے زیادہ اداکاری کیلئے مناسب سمجھا گیا۔

انہیں پہلی بارہدایتکاراے آر کاردار نے اپنی فلم سنجوگ میں متعارف کرایا۔ 

علاؤالدین نے قیام پاکستان سے قبل وہاں متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہردکھائے اورخود کو ایک اچھا اداکار ثابت کیا۔ تقسیم کے بعد انہو ں نے پاکستان میں پہلی بار ہدایتکار نذیرکی فلم’پھیرے‘میں ولن کاکردارنبھایا اورفلم انڈسٹری کی ضرورت بن گئے۔

علاؤالدین کریکٹر ایکٹر کے طور پر جانے جاتے ہیں تاہم انہوں نے متعدد فلموں میں ہیرواورولن کے کرداربھی نبھائے۔ان کی مشہورفلموں میں محبوبہ ، پاٹے خان ، کرتارسنگھ، چھومنتر، باغی ، انوکھی ، وعدہ ، مرزاصاحباں، مجرم ، انتقام ، نیند، فرنگی ، زرقاشامل ہیں۔

علاؤ الدین 13مئی 1983 کوجہان فانی سے کوچ کرگئے لیکن ان کا فن آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll