پشاور ہائی کورٹ نے حماد اظہر کو ایک ماہ کے اندر متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم بھی دے دیا


پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)روپوش رہنما حماد اظہر کو 51 مقدمات میں راہداری ضمانت دے دی۔
پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ابراہیم خان نے پی ٹی آئی رہمنا حماد اظہر کی راہداری ضمانت کے لیے درخواستوں پر سماعت کی۔
ملک کیساتھ جو کیا اس کا جواب کون دے گا؟ ہائیکورٹ کے ججز کیا کہہ رہے ہیں؟دنیا کے سامنے پاکستان کو نقصان پہنچایا، یہ کونسی حکمرانی ہورہی ہے؟ @Hammad_Azhar #FullCourtForJustice
— PTI (@PTIofficial) April 1, 2024
pic.twitter.com/RCgQWbW9EM
بعدازاں پشاور ہائیکورٹ نے 51 مقدمات میں حماد اظہر کو راہداری ضمانت دیتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے حماد اظہر کو ایک ماہ کے اندر متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم بھی دے دیا۔
عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں حماد اظہر نے کہا کہ روپوشی کے دوران ملک میں ہی تھا، گزشتہ 8 ماہ سے ملک کے قانون کا مذاق بنایا گیا، ایک وقت میں میرے اوپر 51 مقدمات بنائے گئے۔
انہوں نے کہا کہ عدلیہ، جمہوریت اور انسانیت کسی کو نہیں چھوڑا گیا ہے، مجھ پر اور میرے گھر والوں پر جو گزارا اس پر دکھ ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ دو تہائی اکثریت سے جیتنے والی جماعت کو ہرایا گیا، آنے والے دو دنوں کے دوران پریس کانفرنس کروں گا جس میں تمام تفصیلات بیان کروں گا۔

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 5 hours ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 5 hours ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 hours ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 6 minutes ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- a day ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- a day ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 5 hours ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 hours ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 days ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- a day ago



