Advertisement
پاکستان

جموں و کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے، بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں ،پاکستان

کسی بھی فورم پر قابل قبول نہیں بناسکتی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Apr 3rd 2024, 7:25 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
جموں و کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے، بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں ،پاکستان

نیویارک: پاکستان نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے جو کسی بھی طرح سے بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں۔

اقوام متحدہ کے تخفیف اسلحہ کمیشن کے منگل کو ہونے والے اجلاس میں پاکستانی مندوب گل قیصر سروانی نے عام بحث میں حصہ لیتے ہوئے بھارت کے ایک بار پھر کشمیر کو اپنا اٹوٹ انگ ہونے کا دعویٰ کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی طرف سے غلط موقف کو بار بار دہرانے کی کوشش اسے کسی بھی فورم پر قابل قبول نہیں بناسکتی۔

جموں و کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے اور بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں ہے۔

Advertisement