- Home
- News
بیرسٹر گوہر نے بانی چیئرمین کے منظور کردہ فوکل پرسنز کا اعلان کر دیا
عمران خان نے بیرسٹر گوہر اور سینیٹر شبلی فراز کو نیا فوکل پرسن مقرر کر دیا ہے
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے بانی چیئرمین عمران خان کے منظور کردہ فوکل پرسنز کا اعلان کردیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان نے انہیں اور سینیٹر شبلی فراز کو نیا فوکل پرسن مقرر کر دیا ہے۔
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران نے میرے ساتھ سینیٹرشبلی فراز، عمر ایوب خان، انتظار حسین پنجوتھہ اور سینیٹر علی ظفر کو نئے فوکل پرسنز کے طور پر تعینات کیا ہے۔
— Barrister Gohar Khan (@BarristerGohar) April 4, 2024
اس کے علاوہ عمر ایوب خان، انتظار حسین پنجوتھا اور سینیٹر علی ظفر کو بھی نیا فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل عمران خان نے 30 مارچ کو جیل میں ملاقاتوں کے لیے 3 فوکل پرسن مقرر کیے تھے جن میں بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت، بیرسٹر عمیر نیازی شامل تھے۔
ہر فوکل پرسن جیل میں ملاقاتوں کے لیے دو نام دے گا۔ دوروں کی اجازت ہفتے میں دو دن یعنی منگل کو فیملی اور جمعرات کو وکلاء اور دیگر سے ملاقات کی اجازت ہوگی۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول کیا ہو گا؟
- 3 گھنٹے قبل
سال کا سب سے مختصر دن اور طویل رات کوکونسی ہے؟
- 2 گھنٹے قبل
مسلسل دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ
- 3 گھنٹے قبل
آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے اثرات، گوگل نے ایک دفعہ پھر ہزاروں ملازمیں کو نوکری سے نکال دیا
- 30 منٹ قبل
9 مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی کو کیفر کردار تک پہنچا کر جشن منائیں گے،عطا تارڑ
- 2 گھنٹے قبل
مداراس رجسٹریشن بل: حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے
- 2 گھنٹے قبل