جی این این سوشل

جرم

سیکیورٹی فورسز کا سرچ بیسڈ آپریشن ،8 دہشت گرد ہلاک

علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسز کا سرچ بیسڈ آپریشن ،8 دہشت  گرد ہلاک
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ڈیرہ اسماعیل خان : سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کے دوران 8دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ہفتہ کوپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ڈی آئی خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، فائرنگ کے تبادلے کے بعد8 دہشت گرد مارے گئے۔

مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں سرگرم رہے ،ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا ہے۔

علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

پاکستان

مولانا فضل الرحمان کا حکومت سے مستعفی ہوکر دوبارہ الیکشن کرانے کا مطالبہ

حکومت مسلسل گھاٹے کے سورے کئے جا رہی ہے، سربراہ جمعیت علماء اسلام

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مولانا فضل الرحمان کا حکومت سے مستعفی ہوکر دوبارہ  الیکشن کرانے کا مطالبہ

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو مستعفی ہوکر الیکشن کرانے کا مطالبہ کردیا۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک سے پہلے ہم تحریک کا آغاز کر چکے ہیں،ہماری پی ٹی آئی کیساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی،ہم دھاندلی کیخلاف تحریک شروع کر چکے ہیں، دیگر جماعتیں ارادہ رکھتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں حکومت کسی طرح بھی ڈیلیور نہیں کر سکتی،اس وقت انتہائی کمزور حکومت ہے،ہم اپنے پرائے کی سیاست نہیں کرتے،ایسا ہوتا تو ہم حکومت کا حصہ ہوتے،پیپلزپارٹی حکومت کا حصہ ہے لیکن کابینہ میں نہیں،پیپلزپارٹی کو جس دن پریشانی ہوئی، حکومت کیلئے مسئلہ ہوگا۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ قوم ووٹ کو تحفظ فراہم نہیں کریگی تو ہم مسلسل غلامی کی طرف جائیں گے،میرے خیال سے حکومت ہے ہی نہیں،جب اپنے ہی چھوڑ کر چلے جائیں تو ایسے میں ہم اپنے موقف پر کھڑے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ انتہائی کمزور اسمبلی ہے، پیپلزپارٹی حکومتوں بنچوں پر بیٹھی ہوئی ہے، کسانوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، پنجاب کے کسان بہت مظلوم ہیں، جب گندم موجود ہے تو باہر سے گندم کیوں منگوائی، عام کسان کے ساتھ ظلم کیا گیا۔

مولانا کا کہنا ہے کہ جنہوں نے کسانوں کے ساتھ ظلم کیا ان کا محاسبہ کیوں نہیں کیا جارہا، موجودہ حالات میں حکومت کسی طرح ڈیلیورنہیں کرسکتی، افغانستان کے ساتھ بھی جھگڑا جاری ہے، افغانستان براہ راست چین سے تعلقات قائم کر لے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ گھاٹے کے سودے ہم کر رہے ہیں، گزشتہ 7 ماہ سے لوگ چمن بارڈر پر دھرنا دے کر بیٹھے ہیں۔ میرے مدمقابل دونوں افراد وزیراعلیٰ اور گورنر بنے ہیں، کوئی اور ہوتا کون ہے مجھے وزارت عظمیٰ یا وزارت اعلیٰ کی پیشکش کرے، عوام مجھے ووٹ دیں گے تو صدر اور وزیراعظم بنوں گا۔

سربراہ جے یو آئی نے مزید کہا کہ ہمارا بجٹ آئی ایم ایف کے ہاتھ میں ہے انہی لوگوں نے بنانے ہیں، انہی لوگوں کا ہماری فوج تحفظ کر رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کالعدم قرار دینے کی درخواست خارج

لاہور ہائیکورٹ نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کالعدم قرار دینے کی درخواست خارج

لاہور ہائیکورٹ نے  اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کالعدم قرار دینے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے نائب وزیراعظم کی تقرری کے خلاف درخواست خارج کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دیا۔

درخواست گزار نے موقف اپنا یا کہ اسحاق ڈار وزیر خارجہ کے عہدے پر تعینات ہیں، پاکستان کے آئین میں کہیں نائب وزیراعظم کے عہدے کا ذکر نہیں ہے، فیڈرل گورنمنٹ کے رولز آف بزنس میں بھی نائب وزیراعظم کا کوئی ذکر نہیں ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کالعدم قرار دے۔

یاد رہے کہ 2 مئی کو سندھ ہائی کورٹ میں بھی سینیٹر اسحاق  ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی کا نوٹیفکیشن چیلنج کردیا گیا تھا۔

28 اپریل کو وزیراعظم شہباز شریف نے وزیرخارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو ملک کا نائب وزیراعظممقرر کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے

وزیراعظم مظفر آباد بھی جائیں گے جہاں ان کی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں،وفاقی وزراء بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم مظفر آباد بھی جائیں گے جہاں ان کی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔وفاقی وزراء بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ آزاد کشمیر میں گزشتہ دنوں ہونے والے احتجاج کے دوران تسلیم کیے گئے مطالبات سے متعلق ا ہم اعلان متوقع ہیں۔

شہباز شریف، وزیر اعظم آزاد کشمیر اور کابینہ ارکان سے ملاقاتیں کرینگے۔ جس میں مستقبل میں کسی بھی بڑے تنازع سے بچنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے کا مشورہ دیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نیلم جہلم پروجیکٹ کا بھی معائنہ کریں گے، اس کے علاوہ انہیں آزادکشمیر میں حال ہی میں ہونے والے احتجاج سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ 3 روز سے آزاد کشمیر میں سستی بجلی اور سستے آٹے کی فراہمی کے لیے جاری احتجاج اور ہڑتال کے دوران مشتعل مظاہرین اور پولیس آمنے سامنے آگئے تھے جس کے دوران پتھراؤ کے جواب میں پولیس نے آنسوگیس کی شیلنگ کردی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll