جی این این سوشل

تفریح

اداکارہ نوال سعید نے کرکٹرز کی جانب سے پیغامات موصو ل ہونے کی وضاحت کردی

پاکستانی اداکارہ اور ماڈل نوال سعید نے انکشاف کیا کہ انہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی میسجز کرتے رہے ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اداکارہ  نوال سعید نے کرکٹرز کی جانب سے پیغامات موصو ل  ہونے کی وضاحت کردی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستانی اداکارہ نوال سعید نے کرکٹرز کی جانب سے پیغامات موصول ہونے کے بارے میں اپنےبیان کی وضاحت کر دی ۔

نوال سعید نے انسٹاگرام سٹور ی پر جاری پیغام میں کہا کہ ’’’’ رمضان المبارک میں ہمیں صرف بھوک ہی برداشت نہیں کرنی بلکہ ہمیں آنکھوں ، کانوں اور زبان کو بھی قابو میں رکھنا ہے ، شوکے دوران دیئے گئے میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا تاکہ کچھ لائکس حاصل کیئے جا سکیں ،اس سے کسی بھی انفرادی شخصیت کی پرائیویسی اور عزت کو ٹھیس پہنچ سکتی ہے اور خاص طور پر جب لوگوں کے نام غلط فرض کیے جاتے ہیں، جن کا اس سے کوئی تعلق بھی نہیں ہوتاہے ، حالیہ شو میں کوئی نام نہیں لیا گیا ، بلکہ متنازعہ سوالات سے گریز کیا گیا، یہ ایک بہترین مثال ہے۔آپ سب پر اللہ کی رحمت ہو۔

یاد رہے کہ پاکستانی اداکارہ اور ماڈل نوال سعید نے انکشاف کیا کہ انہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی میسجز کرتے رہے ہیں ۔

خاتون میزبان نے نوال سعید سے دلچسپ انداز میں اُن کرکٹرز کے نام پوچھنے کی کوشش کی جو اداکارہ کو مسیجز کرتے رہے ہیں تاہم انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا۔پروگرام کے دوران نوال سعید نے کہا کہ’ایک انٹرویو میں، میں نے ایسا بتایا تھا (کہ کسی کرکٹر نے انہیں مسیجز کیے ہیں) لیکن وہ بات جھوٹ نہیں تھی۔‘اس کے علاوہ نادیہ خان کہتی ہیں کہ ’سنگل کرکٹرز کون سے ہیں جنہوں نے مسیجز کیے نوال کو، بتائیے؟‘اس پراداکارہ نے کہا کہ ’آپ کو کیوں لگتا ہے کہ سنگل (کنوارہ)  ہونا ضروری ہے؟‘ شو میں شریک مہمان اداکار سید جبران نے نسیم شاہ کا نام لیا، پھر افتخار احمد کا بھی نام لیا۔اس کے بعد نادیہ خان نے شعیب ملک کا نام لیا جس پر نوال سعید سمیت سب نے قہقہہ لگایا۔

پاکستان

دبئی کا پاکستان سے آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر، ڈیجیٹلائزیشن، سائبر سیکیورٹی اور جدت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دبئی کا پاکستان سے آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد: پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے پیر کو یہاں وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شازہ فاطمہ خواجہ سے ملاقات کی۔

ایک نیوز ریلیز کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر، ڈیجیٹلائزیشن، سائبر سیکیورٹی اور جدت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں فریقوں نے آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ، واضح رہے کہ اجلاس میں ممبر آئی ٹی سید جنید امام اور ڈی جی انٹرنیشنل کوآرڈینیشن سید جواد علی شیرازی نے بھی شرکت کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر آصف علی زرداری کی وزیر اعظم آزاد کشمیر انوارلحق سے ملاقات

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان آزاد کشمیر کی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر آصف علی زرداری کی وزیر اعظم آزاد کشمیر انوارلحق سے ملاقات

اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری نے حق خودارادیت کے حصول تک بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے وہاں قابض بھارتی افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مظالم کی مذمت کی ہے۔

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر کے وزیراعظم انوار الحق سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے پیر کو یہاں ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ عالمی برادری بھارت پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرنے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کرانے کیلئے دبائو ڈالے۔

ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی صورتحال، ترقی سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔ صدر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے آزاد کشمیر کے شعبہ سیاحت کو بھرپور صلاحیت تک ترقی دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سیاحت سے سماجی و اقتصادی ترقی اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں مدد ملے گی۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان آزاد کشمیر کی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ آزاد کشمیر کے نوجوانوں کو جدید ترین ہنر اور تعلیم سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے ، ہنرمند نوجوان آزاد کشمیر کی ترقی میں اپنا کردار کریں گے۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کاربن کریڈٹ مارکیٹ سے فائدہ اٹھانے میں آزاد جموں و کشمیر حکومت کی مدد کر سکتا ہے۔ صدر مملکت نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم اور ان کی حکومت کو اپنی حمایت کا یقین دلایا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے اس موقع پر صدر مملکت کو آزاد کشمیر کا دورہ کرنے اور قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرنے کی دعوت دی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان بری طرح متاثر ہوا،وزیر اعظم

غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا،شہبازشریف کا عالمی اقتصادی فورم کے اختتامی سیشن سے خطاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان بری طرح متاثر ہوا،وزیر اعظم

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے،موسمیاتی تبدیلیوں میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے عالمی اقتصادی فورم کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین، روس جنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافہ ہوا، سعودی عرب سمیت دوست ممالک نے پاکستان کی بھرپور مدد کی۔

شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب کے دوران بہت نقصان ہوا، موسمیاتی تبدیلیوں میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں، موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان بری طرح متاثر ہوا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم وسیع پیمانے پر اصلاحات کرنے جا رہے ہیں، قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا، غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا، فلسطین میں امن بہت ضروری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll