Advertisement
پاکستان

معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں ، وزیر اطلاعات

عطااللہ تارڑ نے کہا کہ بین الاقوامی ادارے اور جریدے شہبازشریف کی حکومت سے متعلق مثبت خبریں دے رہے ہیں اور تاجروں کا اعتماد بھی بحال ہوچکا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Apr 7th 2024, 3:52 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں ، وزیر اطلاعات

اسلام آباد : اطلاعات ونشریات کے وفاقی وزیر عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے اور مختلف شعبوں میں اس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔آج (ہفتہ) لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ملک کو درپیش مسائل کے حل کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کے حوالے سے مثبت اشاروں کا بین الاقوامی ذرائع ابلاغ میں بھی اعتراف کیا جارہا ہے۔وزیراطلاعات نے کہا کہ بلوم برگ نے پاکستان میں مہنگائی میں کمی کی پیش گوئی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ گیلپ سروے کے مطابق سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے جس سے مقامی سرمایہ کاری میں مثبت رجحان پایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی میں کمی اور شرح نمو میں اضافے کی توقع ہے۔عطااللہ تارڑ نے کہا کہ بین الاقوامی ادارے اور جریدے شہبازشریف کی حکومت سے متعلق مثبت خبریں دے رہے ہیں اور تاجروں کا اعتماد بھی بحال ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر پاکستان میں ترقی نہیں دیکھنا چاہتے اور یہی ریاست مخالف عناصر سی پیک منصوبے کو ناکام بنانے کی سازش کررہے ہیں۔

Advertisement
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • 15 گھنٹے قبل
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 2 دن قبل
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 2 دن قبل
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 3 دن قبل
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • ایک دن قبل
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

  • 2 دن قبل
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 3 دن قبل
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 2 دن قبل
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • 21 گھنٹے قبل
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • 20 گھنٹے قبل
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 2 دن قبل
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 3 دن قبل
Advertisement