محمد بن عبدالکریم العیسیٰ پاکستان کے نو روزہ سرکاری دورے پر کل اسلام آباد پہنچیں گے
لاقاتوں کے دوران دونوں فریقین سفارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے


اسلام آباد: مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل محمد بن عبدالکریم العیسیٰ پاکستان کے نو روزہ سرکاری دورے پر کل اسلام آباد پہنچیں گے۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم اپنی عید پاکستان میں یتیم بچوں کے ساتھ گزاریں گے، اور فیصل مسجد اسلام آباد میں نماز عید کی امامت کریں گے۔
معزز مہمان پاکستانی حکام کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے سلسلے میں بھی شرکت کریں گے۔ ان میں صدر، وزیراعظم، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور وزیر مذہبی امور سے ملاقاتیں شامل ہیں۔
ان ملاقاتوں کے دوران دونوں فریقین سفارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ اسلام آباد میں سیرت النبی (ص) میوزیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے، جس کا مقصد پیغمبر اکرم (ص) کی زندگی اور تعلیمات کے بارے میں تفہیم اور تعظیم کو فروغ دینا ہے۔

سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، کشمور و شکارپور کے کچے علاقے زیر آب
- 3 گھنٹے قبل

ایشیا کپ: قومی ٹیم کی آج ہونے والی پریس کانفرنس منسوخ، پاکستان کا ٹورنامنٹ سے دستبرداری پر غور
- 4 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی نے ہمیشہ ٹی ٹی پی کو خوش کیا ہے، وزیر مملکت برائے قانون
- 38 منٹ قبل

سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کے لیے تا حیات سیکیورٹی کا فیصلہ واپس لے لیا
- 36 منٹ قبل

مٹی کا تیل 3 روپے 15 پیسے مہنگا، نئی قیمت 179.96 روپے فی لیٹر
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب میں اسکول ٹیچر انٹرنز کی دوبارہ بھرتی کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

ایسی کونسی حادثاتی ایجادات ہیں جنہوں نے دنیا بدل ڈالی؟ پڑھیں اس بلاگ میں
- 41 منٹ قبل

پارلیمانی کمیٹیوں سے علیحدگی: پی ٹی آئی سینیٹرز نے استعفے دے دیے
- 16 منٹ قبل

ملالہ یوسف زئی کا پاکستان میں سیلاب متاثرہ و تعلیم کے لیے 2 لاکھ ڈالر گرانٹ کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

ایک اور یورپی نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

ہالی وڈ کے لیجنڈ اداکار اور فلم ساز رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 38 منٹ قبل

بھارت جنگی شکست کی خفت مٹانے کیلئے کرکٹ میں اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہا ہے ، عطا تارڑ
- 2 گھنٹے قبل