جی این این سوشل

پاکستان

ناروے نے پاکستان کو نیشنل تھریٹ اسیسمنٹ لسٹ سے باہر نکال دیا

ناروے کی پولیس سیکیورٹی سروس کی تازہ ترین رپورٹ میں سامنے آنے والا یہ فیصلہ پاکستان کی سفارتی کوششوں کے لیے ایک قابل ذکر کامیابی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ناروے  نے پاکستان کو نیشنل تھریٹ  اسیسمنٹ  لسٹ سے باہر نکال دیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: ایک اہم سفارتی پیشرفت میں پاکستان کو ناروے کی قومی خطرے کی تشخیص کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔

ناروے کی پولیس سیکیورٹی سروس کی تازہ ترین رپورٹ میں سامنے آنے والا یہ فیصلہ پاکستان کی سفارتی کوششوں کے لیے ایک قابل ذکر کامیابی ہے۔


ناروے کی مقامی انٹیلی جنس اور سیکیورٹی سروس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ ماضی کے طرز عمل سے علیحدہ ہونے کی نشاندہی کرتی ہے جہاں پاکستان اور دیگر ممالک کو معمول کے مطابق فہرست میں شامل کیا جاتا تھا۔ یہ اخراج پاکستانی طلباء اور محققین کے لیے ایک راحت کے طور پر سامنے آیا ہے جنہیں پہلے فہرست میں پاکستان کی موجودگی کی وجہ سے متعدد چیلنجز کا سامنا تھا۔


یاد رہے کہ خطرے کی تشخیص کی فہرست سے پاکستان کا نام نکالنا بھی بین الاقوامی تاثرات میں مثبت تبدیلی کا اشارہ ہے۔

پاکستان

اسلام آباد پر لشکر کشی کی گئی ، وزیر اعظم

کھربوں روپے کے ٹیکس چوری ہورہے ہیں،ٹیکس لیکیج ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں،شہباز شریف نے کہا کہ مانگے تانگے سے کام نہیں چلے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد پر لشکر کشی کی گئی ، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد پر لشکر کشی کی گئی،معاشی طور پر مستحکم ہونگے تو برآمدات بڑھیں گی۔

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی 26 ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہزاروں مسلح افراد نے عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کی،شرپسند مختلف ہتھیاروں کے ساتھ اسلام آباد پر حملہ آور ہوئے، اسلام آباد میں جو ہوا اس سے اسٹاک مارکیٹ تاریخی تنزلی کی طرف گئی ، انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کا براہ راست تعلق معاشی سکیورٹی سے ہوتا ہے،افواج پاکستان اور عوام نے دہشت گردی کا بہادری سے مقابلہ کیا،بدقسمتی سے دہشت گردی کا عفریت پھر سر اٹھا رہا ہے۔

خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آہستہ آہستہ درست سمت کی جانب بڑھ رہا ہے،حکومت کو اب بھی بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، وزیر اعظم نے  اسٹاک مارکیٹ کے ایک لاکھ پوائنٹس کی سطح عبور کرنے پر اظہار تشکر کیا،وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی میں معاشی ترقی سست روی کا شکار رہی،معاشی صورتحال بہتر کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔

 

کھربوں روپے کے ٹیکس چوری ہورہے ہیں،ٹیکس لیکیج ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں،شہباز شریف نے کہا کہ مانگے تانگے سے کام نہیں چلے گا، خود وسائل پیدا کرنے ہوں گے،میثاق جمہوریت کے بعد میثاق معیشت کا وقت آگیا ہے، شرپسند عناصر ترقی و استحکام کےلیے حاصل کامیابیوں کو رائیگاں کرنا چاہتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پی ٹی آئی احتجاج کے دوران 170پولیس اہلکار زخمی ، 11 گاڑیاں جلائی گئیں،راولپنڈی پولیس

 احتجاجی مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیااور آنسو گیس کے شیل پھینکے، پولیس نے تحمل کا مظاہرہ کیا، آر پی او

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی احتجاج کے دوران 170پولیس اہلکار زخمی ، 11 گاڑیاں جلائی گئیں،راولپنڈی پولیس

راولپنڈی پولیس کے سینئر افسران نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے  احتجاج کی کال پرتشدد ثابت ہوئی، احتجاج کے دوران  پولیس کی جانب سے بہت صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا۔

 ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی بابر سرفراز نے سی پی او راولپنڈی اور ڈی پی او اٹک کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 24 نومبر کو پی ٹی آئی کے ہزاروں احتجاجی  مظاہرین راولپنڈی میں داخل ہوئے، پولیس نے روکا تو مظاہرین نے پرتشدد رویہ اپنایا، پی ٹی آئی کی جانب سے  بتایا گیا تھا کہ 24 نومبر کی کال پرامن ہوگی لیکن یہ کال پرتشدد بن کر سامنے آئی۔

انہوں نے کہا کہ مظاہرین کی جانب سے  پولیس پر پتھراؤ کیا گیا اور آنسو گیس کے شیل پھینکے گئے،  جس پر پولیس نے تحمل کا مظاہرہ کیا اور مظاہرین کو روکنے کی  بھر پورکوشش کی، مظاہرین اڈیالہ جیل کی جانب مارچ کا مسلسل اعلان کرتے رہے۔ 24 نومبر کی کال سے پہلے بھی اس سیاسی جماعت نے احتجاج کی کال دی تھی۔

آر پی او راولپنڈی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے  بتایا کہ احتجاج کے دوران  راولپنڈی ڈویژن کے 170 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے 2 کو گولی لگی، 24 نومبر کو احتجاج کے دوران مجموعی طور پر 262 پولیس اہلکار زخمی ہوئے،  زخمیوں میں پولیس کے ایس ایس پیز اور ڈی ایس پیز بھی شامل ہیں، ان کا کہنا تھا احتجاج کے دوران  پورے راولپنڈی میں مظاہرین میں سے کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

بابر سرفراز نے مزید  کہا کہ احتجاج کے دوران 1151 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا جن میں 64 افغان شہری تھے، صرف 4 افغان باشندوں کے پاس شناختی کارڈ تھے باقی تمام  کے تمام غیرقانونی تھے، گرفتار افغان ہاشندوں سے اسلحہ، بال بیرنگ، کیل لگے ڈنڈے بھی  برآمد ہوئے۔

آر پی او نے  کہا کہ احتجاج کے دوران مظاہرین کی جانب سے موٹروے پر آگ لگائی گئی اور توڑ پھوڑ کی، راولپنڈی گزشتہ چند ماہ سے امن و امان کی صورتحال سے گزر رہا ہے،جبکہ اٹک کے مقام پر مظاہرین نے پولیس پر براہ راست فائرنگ بھی کی، انہوں نے مزید کہا پولیس کے 25 اہلکار تشویشناک حالت میں ہیں،جبکہ  پولیس کی 11 گاڑیوں کو آگ لگائی گئی، راولپنڈی ریجن میں 32 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی ہیلی کاپٹر کے ذریعے مانسہرہ سے پشاورپہنچ گئے

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور پہنچ گئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی ہیلی کاپٹر کے ذریعے مانسہرہ سے پشاورپہنچ گئے

وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی  کہاں ہیں اس حوالے سے  اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور پہنچ گئے ہیں ۔

وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی ہیلی کاپٹر کے ذریعے مانسہرہ سے پشاور پہنچے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll