جی این این سوشل

پاکستان

ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ملک بھر میں کارروائیاں جاری

گزشتہ ماہ کے آخری ہفتے کے دوران پنجاب سے 168 میٹرک ٹن کھاد، 0.544 میٹرک ٹن آٹا، 869 میٹرک ٹن گھی اور 205 میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ملک بھر میں کارروائیاں جاری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

عوام کی سہولت کے لیے ملک بھر میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق متعلقہ اداروں نے اس کریک ڈان کے دوران 26762 میٹرک ٹن کھاد، 2420 میٹرک ٹن آٹا، 53954 میٹرک ٹن گھی اور 9340 میٹرک ٹن چینی جمع کی۔

گزشتہ ماہ کے آخری ہفتے کے دوران پنجاب سے 168 میٹرک ٹن کھاد، 0.544 میٹرک ٹن آٹا، 869 میٹرک ٹن گھی اور 205 میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی۔

واضح رہے کہ اس عرصے کے دوران متعلقہ اداروں نے ذخیرہ اندوزی کے خلاف 38 کامیاب کارروائیاں مکمل کیں۔

پاکستان

مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ، بارشوں کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بالائی علا قوں میں سردی کی شدت میں اضا فہ متوقع ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ، بارشوں کا امکان

مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوگیا ہے،کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتراضلاع میں بارش کا امکان جبکہ سردی کی شدت میں اضافہ بھی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کے علاوہ کوئٹہ، پشین، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، بارکھان، زیارت، لورالائی، گوادر، کیچ، پنجگور، آواران، قلات،خضداراورلسبیلہ میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش و پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

کوئٹہ اور گردونواح میں سردی کی شدت برقرار ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کو ئٹہ میں کم سے کم 2ڈگری سینٹی گر یڈ ریکارڈ کیا گیا۔ قلات 0،نوکنڈی11، سبی13،گوادر 18، تربت18، جیونی میں کم سے کم 20ڈگری سینٹی گر یڈ ریکارڈ کیا گیا،آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بالائی علا قوں میں سردی کی شدت میں اضا فہ متوقع ہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سلمان اکرم راجہ کے استعفےکی تصدیق کردی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سلمان اکرم راجہ  پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی

پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

سلمان اکرم راجہ نے پارٹی چیئرمین کو استعفے سے متعلق آگاہ کر دیا،تاہم ابھی تک ان کا استعفیٰ  قبول نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سلمان اکرم راجہ کے استعفےکی تصدیق کردی ہے، سلمان اکرم راجہ کو حالیہ احتجاج میں سرگرم کردار ادا نہ کرنے پر انہیں سخت تنقید کا سامنا تھا۔

واضح رہےکہ  قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے  استعفے کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ستمبر میں  سینئر وکیل سلمان اکرم راجہ کو پارٹی کا جنرل سیکرٹری مقرر کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

جنوبی  افریقہ کی شاندارباؤلنگ ، سری لنکا 42 رنز پر ڈھیر

سری لنکا کی جانب سے کمندو مینڈس 13 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ باقی کوئی کھلاڑی بھی ڈبل فگر کا ہندسہ عبور نہ کر سکا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جنوبی  افریقہ کی شاندارباؤلنگ ، سری لنکا 42 رنز پر ڈھیر

جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلے میچ ڈربن میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں سری لنکا نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پہلےبلے بازی کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی ٹیم  پہلی اننگزمیں 191 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، جس کے جواب میں سری لنکن ٹیم صرف 42 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔

سری لنکا کی جانب سے کمندو  مینڈس 13 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ باقی کوئی بھی کھلاڑی  ڈبل فگر کا ہندسہ عبور نہ کر سکا۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے مارکو جانسن نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سات کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،جبکہ کوٹیز اور  رباڈا نے بالترتیب 2 اور 1 ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سری لنکا کے خلاف جنوبی افریقہ کی دوسری اننگز جاری ہے اور اب سے کچھ دیر قبل تک جنوبی افریقہ نے بنا کسی وکٹ کے نقصان پر 30 رنز بنا لیے ہیں اور ان کو مجموعی طور پر 179 رنز کی برتری حاصل ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll