پاکستان

مریم اورنگزیب کا اسلام آباد میں پرانے مرغزار کا دورہ

انہیں ریچھوں کی بحالی اور دیکھ بھال سے متعلق آگاہ کیا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 months ago پر Apr 8th 2024, 6:36 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مریم اورنگزیب کا اسلام آباد میں پرانے مرغزار کا دورہ

اسلام آباد: پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے پیر کو اسلام آباد میں پرانے مرغزار کا دورہ کیا اور انہوں نے پنجاب، آزاد کشمیر، راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں سے بحالی سینٹر میں لائے گئے 8 ریچھوں کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر مریم اورنگزیب کو اسلام آباد وائلڈ لائف اینڈ منیجمنٹ بورڈ کے حکام نے بریفنگ دی اور انہیں ریچھوں کی بحالی اور دیکھ بھال سے متعلق آگاہ کیا گیا ۔چیئرپرسن وائلڈ لائف اینڈ مینجمنٹ بورڈ اور فورپاز نامی غیر ملکی ماہرین پرمبنی آرگنائزیشن بھی مریم اورنگزیب کے ہمراہ تھی ۔

مریم اورنگزیب نے بحالی سینٹر کے قیام کو سراہا اور جنگلی جانوروں کے تحفظ کے لئے خوش آئند قرار دیا۔ پنجاب کی سینئر وزیر نے بحالی سینٹر میں قائم جانوروں کے ہسپتال کا بھی معائنہ کیا۔جانوروں کی بحالی سے متعلق بین الاقوامی تنظیم فور پاز کے ماہرین نے بھی صوبائی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی۔ واضح رہے کہ مختلف علاقوں سے اسلام آباد لائے گئے ریچھوں کو اولڈ زو میں بحالی سینٹر میں رکھا گیا ہے۔