پاکستان
سینیٹ کے نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب آج ہو گا
پی ٹی آئی نے سینیٹ کے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کا بائیکاٹ کرنےکا اعلان کر رکھا ہے
سینیٹ کے نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کا انتخاب آج ہو گا۔
نومنتخب اراکین سینیٹ کی حلف برداری کے لیے سینیٹ کے اجلاس میں اسحاق ڈار نے نو منتخب ارکان سینیٹ سے حلف لیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی ، یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر ارکان نے حلف لیا۔
پی ٹی آئی کے ارکان نے اجلاس شروع ہونے پر احتجاج کیا اور چوری کا سینیٹ الیکشن نامنظور کے نعرے لگائے۔ پی ٹی آئی کے علی ظفر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جب تک کے پی کے سینیٹر نہیں آجاتے اس اجلاس کو ملتوی کیا جائے۔
پاکستان تحریک انصاف نےکل سینیٹ کے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کا بائیکاٹ کرنےکا اعلان کر رکھا ہے۔
پی ٹی آئی کا مطالبہ ہےکہ خیبر پختونخوا کے سینیٹرز کی ایوان میں موجودگی تک چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب ملتوی کیا جائے۔
سینیٹ کے آج کے اجلاس کا 10 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق نو منتخب ممبران سینیٹ آئین کے آرٹیکل 65 کے تحت حلف اٹھائیں گے، ممبران سینیٹ رول آف ممبرز پر دستخط کریں گے جب کہ سینیٹ کے نو منتخب ارکان کی حلف برداری کے بعد چیرمین سینیٹ کا انتخاب کیا جائے گا۔
ایجنڈے کے مطابق ضرورت پڑی تو خفیہ بیلٹ سے چیئرمین سینیٹ کا چناؤ ہو گا، چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا جس کے بعد نو منتخب چیئرمین سینیٹ حلف اٹھائیں گے، پھر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا، ضرورت پڑنے پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا خفیہ رائے شماری سے الیکشن ہوگا، نتائج کے بعد نو منتخب ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے حلف لیا جائے گا۔
سینیٹ اجلاس میں 37 نومنتخب ارکان بطور سینیٹر آج حلف اٹھائیں گے جس میں ضمنی الیکشن میں منتخب 6 سینیٹرز بھی ساتھ ہی حلف اٹھائیں گے۔
اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن نہ ہونے کے باعث 11 سینٹرز حلف نہیں اٹھائیں گے۔
پاکستان
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے ایف بی آر ٹرانسفارمیشن پلان سے متعلق تجاویز کی منظوری
اجلاس میں پاکستان پوسٹ کے بقایا جات کیلئے 16.99 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ بھی منظور کی گئی
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں 5 تجاویز میں ایف بی آر کی پیشہ ورانہ مہارت و تنظیمی صلاحیت بڑھانے کی مشروط منظوری کے علاوہ انسداد اسمگلنگ، افسران کے پرفارمنس منیجمنٹ رجیم اور افسران کی نقل و حرکت اور ٹرانزٹ کے دوران رہائشی انتظامات کی منظوری شامل ہے۔
ای سی سی اجلاس میں الیکشن کمیشن کے لیے 1 ارب 31 کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ کی بھی منظوری دی گئی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن کیلئے منظور کی گئی گرانٹ سندھ، خیبرپختوانخوا اور بلوچستان میں ضمنی انتخابات پر خرچ کی جائے گی۔
واضح رہے کہ اجلاس میں پاکستان پوسٹ کے بقایا جات کیلئے 16.99 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ بھی منظور کی گئی۔
علاقائی
سندھ بھر کے 18 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز
کراچی کے 6 اضلاع کے علاوہ سندھ کے دیگر 12 اضلاع میں 22 مختلف کٹیگریز کیلئے ووٹ ڈالے جائیں گے
سندھ بھر کے 18 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز ہو گیا، تمام اضلاع میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا۔
کراچی کے 6 اضلاع کے علاوہ سندھ کے دیگر 12 اضلاع میں 22 مختلف کٹیگریز کیلئے ووٹ ڈالے جائیں گے، پولنگ کیلئے سامان کی ترسیل کے مرحلے سمیت تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔
سکھر کی 2 نشستوں میں یونین کمیٹی نمبر6 کے وائس چئیرمین اور یوسی روہڑی کے چیئرمین کیلئے الیکشن ہوگا۔
نواب شاہ کی 4 نشستوں سکرنڈ کے حلقہ 4 میں وائس چیئرمین، وارڈ نمبر دو میں جنرل کونسلر، ایچ ایم خواجہ یونین کونسل 4 میں چیئرمین اور ممبر ضلع کونسل کا انتخاب ہوگا۔
گھوٹکی میں اوباڑو کی یونین کونسل کموں شہید کے چیئرمین کیلئے پولنگ ہوگی جبکہ حیدرآباد میں 5 نشستوں اور ٹنڈو محمد خان میں 2 نشستوں کیلئے ووٹ ڈالے جائیں گے۔
ٹنڈوالہیار کی یونین کوںسل لانڈھی کے وارڈ نمبر 2 پر جنرل کونسلر، لاڑکانہ میں رتودیرو کے وارڈ نمبر 2 میں جنرل کونسلر اور قمبرشہدادکوٹ میں یونین کونسل لاکھا میں جنرل کونسلر کی نشست پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔
مٹیاری ٹاؤن کمیٹی کے وارڈ 7، جیکب آباد میونسپل کمیٹی کے وارڈ نمبر 6 پر جنرل کونسلر، شکارپور یونین کونسل نمبر 5 میں چیئرمین جبکہ نوشہرو فیروز میں یونین کونسل نیوآباد میں چیئرمین اور کندھر میں کونسلر کی نشست پر پولنگ ہوگی۔
موسم
اسموگ سے پریشان شہریوں کے لیے اچھی خبر، محکمہ موسمیات نے آج سے بارش کی نوید سنادی
آج شام سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
اسموگ سے پریشان پنجاب کے شہریوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ محکمہ موسمیات نے آج سے بارش کی نوید سنادی جبکہ پی ڈی ایم اے نے بھی الرٹ جاری کردیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان ہے، آج سے 16 نومبر تک راولپنڈی ، مری، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم اور فیصل آباد میں بادل برسیں گے، اس کے علاوہ گوجرانوالہ، لاہور، میانوالی، خوشاب، اور سرگودھا میں بھی بارش کا امکان ہے۔
15 نومبر بروز جمعے کو بھکر، لیہ اور ڈیرہ غازی خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ممکنہ بارشوں سے اسموگ میں کمی کا امکان ہے۔
آج سے ہفتے کے دوران خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
ادھر ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ایم 2،اسلام آباد سے شیخوپورہ تک بند کی گئی ہے، ایم 3 لاہور سے درخانہ تک بند ہے، موٹروے ایم 5 شیر شاہ ملتان سے سکھر تک بند ہے، جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی بند ہے۔
-
کھیل ایک دن پہلے
پی سی بی کا آئی سی سی کو خط،چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے معاملے پر ڈٹ گیا
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
تجارت ایک دن پہلے
آئی ایم ایف کا حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح میں اضافے کا مطالبہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
اسموگ تدارک:پنجاب حکومت کا صوبے بھر کے اسکولز اور کالجز میں چھٹیوں کا اعلان
-
تجارت 22 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
-
کھیل 2 دن پہلے
چیمپیئنز ٹرافی:بھارت کے انکار پر پی سی بی کا آئی سی سی کو خط لکھنے کا فیصلہ
-
علاقائی 2 دن پہلے
پنجاب حکومت نے فری سولر پینل پراجیکٹ کیلئے چار ارب روپے جاری دیئے
-
تفریح ایک دن پہلے
جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ جائے رم نے خودکشی کرلی