علاقائی
کراچی میں بوہری برادری کی جانب سے آج عیدالفطرمنائی جا رہی ہے
بوہری برادری کی جانب سے صدرکی طاہری مسجد میں عید الفطر کی نماز ادا کی گئی
کراچی میں بوہری برادری آج عیدالفطرجوش وخروش سے منارہی ہے۔
کراچی میں بوہری برادری کی جانب سے صدرکی طاہری مسجد میں عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔
نماز عید کے موقع پر طاہری مسجد کے باہر اور اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے،پولیس اور رینجرز اہلکار سکیورٹی کے لیے تعینات تھے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں آج شوال کا چاند دکھائی دینے کا قوی امکان ہے۔
دوسری جانب سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا اس لیے عیدالفطر بدھ کے روز ہوگی۔
دنیا
ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر منتخب
لارڈ ولیم ہیگ آئندہ برس کےآغاز میں 10 برس کے لیے چانسلرکا عہدہ سنبھالیں گے,لارڈولیم آکسفورڈ یونیورسٹی کی 800 سالہ تاریخ میں160 ویں چانسلر منتخب ہوئےہیں
برطانوی میڈیاکا کہنا ہے کہ ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر منتخب ہوگئے۔
ولیم ہیگ 50فیصد سے زیادہ ووٹ لے کر سر فہرست رہے، ولیم ہیگ برطانیہ کے سابق وزیر خارجہ بھی رہ چکے ہیں, ولیم ہیگ کنزویٹو پارٹی کے مرکزی لیڈر بھی رہ چکے ہیں۔
لارڈ ولیم ہیگ آئندہ برس کےآغاز میں 10 برس کے لیے چانسلرکا عہدہ سنبھالیں گے,لارڈولیم آکسفورڈ یونیورسٹی کی 800 سالہ تاریخ میں160 ویں چانسلر منتخب ہوئےہیں.
خیال رہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بھی آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلر شپ کے لیے کاغذات جمع کروائے تھے,تاہم یونیورسٹی کی جانب سے جاری ہونے والی حتمی فہرست میں عمران خان کا نام شامل نہیں تھا۔
پاکستان
اٹک میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سمیت مرکزی قیادت کے خلاف مقدمہ درج
حضرو پولیس کی جانب سے مقدمے میں بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی ، علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب کو نامزد کیا گیا ہے
اٹک پولیس نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی مرکزی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
اٹک کی تحصیل حضرو کی پولیس کی جانب سے درج کے گئے مقدمے میں بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی ، علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ مقدمے میں 5 اراکین اسمبلی سمیت 15 ہزار نامعلوم کارکنان بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق 22 فوجداری دفعات کے تحت درج مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
تحریک انصاف کے کارکنان نے حملہ کر کے 78 پولیس اہلکاروں کو زخمی کیا جبکہ ملزمان مسلح اسلحہ سوٹے ڈنڈے ، غلیل اور پتھر اٹھائے ہوئے تھے اور ملزمان نے توڑ پھوڑ کرتے ہوئے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔
پولیس کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ملزمان نے گاڑیوں کے شیشے توڑ کر دہشت پھیلائی اور ریاست مخالف نعرہ بازی کی۔
کھیل
دورہ زمبابوے:فاسٹ بولر احمد دانیال اور شاہنواز دھانی انجرڈ،سیریز سے باہر
احمد کو ہمسٹرنگ انجری کا سامنا جبکہ شاہنواز ٹریننگ سیشن کے دوران بائیں ٹخنے میں چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئے، پی سی بی
فاسٹ بولر احمد دانیال اور شاہنواز دھانی انجری کے باعث زمبابوے کیخلاف جاری ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ احمد دانیال کو ہمسٹرنگ انجری کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ شاہنواز دھانی اتوار کے ٹریننگ سیشن کے دوران بائیں ٹخنے میں چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئے۔
دونوں کرکٹرز کے ابتدائی اسکین اور طبی معائنے کے بعد انجریز کی نوعیت کا اندازہ ہوسکے گا تاہم انہیں واپس پاکستان بھیجا جارہا ہے۔ فاسٹ بولرز وطن واپسی پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کریں گے، جہاں انہیں ری ہیب کروایا جائے گا۔
دونوں کرکٹرز کی جگہ عباس آفریدی اور جہانداد خان کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جو بلاوئیو میں سیریز کے فیصلہ کن میچ کیلئے سلیکشن ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔
دریں اثنا 3 میچوں کی ٹی20 سیریز میں احمد دانیال کی جگہ عامر جمال کو شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان ٹی20 اسکواڈ: سلمان علی آغا (کپتان)، عامر جمال، عرفات منہاس، حارث رؤف، حسیب اللہ خان، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، محمد حسنین، محمد عرفان خان، عمیر بن یوسف، قاسم اکرم، صاحبزادہ فرحان، سفیان مقیم، طیب طاہر اور عثمان خان شامل ہیں۔
-
دنیا 6 گھنٹے پہلے
چینی وزیر دفاع ڈونگ جُن کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز
-
پاکستان ایک دن پہلے
راستوں کی بندش: پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا معاملہ سنگین ہو گیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
کسی کو بھی ملکی مفادات اور ترجیحات سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے ،وزیر اعظم
-
تجارت ایک گھنٹہ پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600روپے اضافہ
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
کھیل 6 گھنٹے پہلے
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا؟
-
کھیل 2 دن پہلے
کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ ،پوری ٹیم 7 رنز پر ڈھیر