جی این این سوشل

پاکستان

حکومت کی چھوٹی عید پر عوام کو بڑی عیدی

اپریل کے بجلی کے بلوں میں 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ کمی کر دی گئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حکومت کی چھوٹی عید پر عوام کو بڑی عیدی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

حکومت نے چھوٹی عید پر عوام کو بڑی خوشخبری دیدی، اپریل کے بجلی کے بلوں میں 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ کمی کر دی۔

وفاقی وزیرتوانائی سردار اویس خان لغاری کا کہنا ہے کہ مجموعی کمی ڈالر کے لحاظ سے سہ ماہی اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹس کی وجہ سے ہوئی، رواں ماہ کے بلوں پر فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 7 روپے 6 پیسے فی یونٹ سے کم ہو کر 4 روپے 92 پیسے مقرر ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ ایندھن کی قیمت میں 2 روپے 14 پیسے کی کمی ہوئی، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ 4 روپے 43 پیسے سے کم ہوکر 2 روپے 75 پیسے ہو گئی جس سے بجلی کے بلوں میں ایک روپیہ 68 پیسے کی کمی ہوئی۔

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق گزشتہ ماہ کی نسبت رواں ماہ بجلی کے بلوں میں کمی ہوگی، وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت ہے کہ عوام کو دباؤ سے بچایا جائے اور ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے۔

پاکستان

وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ

شہباز شریف کو سعودی عرب کے اعلیٰ حکام اور پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نے رخصت کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم  عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ

وزیراعظم محمد شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے۔

ریاض کے رائل ایئر پورٹ ٹرمینل پر سعودی عرب کے اعلیٰ حکام ، پاکستان میں تعینات سعودی سفیر ، سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو رخصت کیا۔

عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر وزیراعظم نے سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود ، امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح ، ملائشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم،سعودی وزرا سے ملاقاتیں کیں۔

وزیراعظم کا یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاشی تعلقات کے حوالے سے بھی انتہائی اہمیت کا حامل تھا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نیب نے شاہد خاقان عباسی کےخلاف ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا

احتساب عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے شاہد خاقان عاسی سمیت دیگر ملزمان کو بری کر دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیب نے شاہد خاقان عباسی کےخلاف ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی نیب ریفرنس واپس لے لیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جج ناصر جاوید نے شاہد خاقان عباسی اور دیگر کیخلاف نیب ریفرنس کی سماعت کی۔

قومی احتساب بیورو (نیب ) کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس واپس لینے کی استدعا کی گئی۔ڈپٹی پراسیکیوٹر اظہر محمود نے کہا کہ نیب شاہد خاقان عباسی و دیگر کے خلاف ریفرنس واپس لے رہا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے نیب کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس واپس لینے کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے شاہد خاقان سمیت دیگر ملزمان کو بری کر دیا۔

واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر کے خلاف ایل این جی ر یفرنس چند سال قبل دائر کیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حالات خراب سے خراب تر ہوئے جا رہے ہیں، شیخ رشید

بانی پی ٹی آئی سمیت کسی پی ٹی آئی رہنما سے رابطہ نہیں، سربراہ عوامی مسلم لیگ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حالات خراب سے خراب تر ہوئے جا رہے ہیں، شیخ رشید

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حالات خراب سے خراب تر ہوئے جا رہے ہیں، عدلیہ کو لفافوں میں پاؤڈر بھیجے جا رہے ہیں۔ پہلے صنعت کار اور دکاندار رو رہا تھا اور اب کاشتکار بھی رو رہا ہے۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے نہ ہی گندم پر کوئی پالیسی آئی ہے اور نہ ہی گندم خریدی گئی ہے۔ جھوٹی شہادتوں پر بنائے کیسز کو ختم کیا جائے، بے گناہ لوگوں کو رہا کیا جائے اور جس نے گناہ کیا ہے اس کو سزا دی جائے۔

انہوں نے کاہ کہ ہم تباہی کی طرف جا رہے ہیں، آئندہ 2 ماہ بہت اہم ہیں، اس دوران سیاست اپنا رنگ دکھائے گی جب کہ حکومت کو پالیسیوں پر نظر ثانی کرنا ہوگا ۔

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سمیت کسی پی ٹی آئی رہنما سے رابطہ نہیں، پی ٹی آئی کے مذاکرات پر شبلی فراز ہی کچھ کہہ سکتے ہیں تاہم سانحہ 9 مئی کےجوبے گناہ ہیں انہیں فوری رہا کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ 2 ماہ اقتصادی تباہی کی طرف لے جائیں گے، صنعت کار سرمایہ دار پہلے ہی رو رہا تھا اب کاشتکار بھی رو رہا ہے، گندم کی خریداری شروع ہی نہیں ہوئی، اب تو حال یہ ہے کہ محلہ کی دکان والا بھی ادھار نہیں دے رہا۔

سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ جن لوگوں پر الزامات ثابت نہیں ان کو جیلوں سے رہا کیا جائے، نیب گندم سکینڈل کا فوری نوٹس لے، حکومت کو پالیسیوں پر نظر ثانی کرنا ہوگی، سیاست دو ماہ میں اپنا رنگ دکھائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll