جی این این سوشل

پاکستان

وفاقی وزیرداخلہ کا ملک بھر میں اوور بلنگ میں ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی کا حکم

اوور بلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، محسن نقوی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وفاقی وزیرداخلہ  کا  ملک بھر میں اوور بلنگ میں  ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی کا حکم
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملک بھر میں اوور بلنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ اوور بلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ پاکستان بھر میں اوور بلنگ میں ملوث عملے کے خلاف بلا امتیاز ایکشن لیا جائے گا ،اوور بلنگ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملک بھر میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم بھی دیا۔ انہوں نے ایف آئی اے کے افسران کو اوور بلنگ اور بجلی چوروں کے خلاف 100 فیصد کارکردگی دکھانے کی ہدایت کی ۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اوور بلنگ عوام سے ظلم کے مترادف ہے،اس میں ملوث عملہ کسی رعایت کا مستحق نہیں۔ اوور بلنگ کے معاملے پر عوام کو فوراً ریلیف دیا جائے۔ بجلی چوری کے واقعات پر قابو پانے کے لئے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے حساس علاقوں میں ایف آئی اے کو سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

تجارت

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1ارب ڈالر کی منظوری دے دی

آئی ایم کے مطابق  پاکستان کو تیسری اور آخری قسط 30اپریل کو  موصول ہوگی۔ ارینجمنٹ معاہدہ کے تحت پاکستان آئی ایم ایف سے 1.9 ارب ڈالر موصول کرچکا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1ارب ڈالر کی منظوری دے دی

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان  کیلئے3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی اریجمنٹ میں سے 1.1ارب ڈالر کی آخری قسط کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس واشنگٹن میں ہوا۔ بورڈ اجلاس میں پاکستان کا کیس منظوری کیلئے پیش کیا گیا جس کے بعد آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دیدی ۔
آئی ایم کے مطابق  پاکستان کو تیسری اور آخری قسط 30اپریل کو  موصول ہوگی۔ ارینجمنٹ معاہدہ کے تحت پاکستان آئی ایم ایف سے 1.9 ارب ڈالر موصول کرچکا ہے ، معاہدہ میں رہتے پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ اہداف پر مکمل عملدرآمد کیا۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کیساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے معاشی ٹیم کے مذاکرات مئی کے وسط میں ہوں گے۔نئے قرض پروگرام کے تحت مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف وفد مئی کے دوسرے ہفتہ  میں پاکستان پہنچے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم کی امیر کویت سے ملاقات ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیا ل

شہباز شریف نے امیر کویت کا عہدہ سنبھالنے پر شیخ مشال الاحمد الجابر الصباح کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے ساتھ ملکر کام کرنے کی خواہش ظاہر کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم کی امیر کویت سے  ملاقات ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیا ل

سعودی عرب  : وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ریاض میں عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے موقع پر امیر کویت شیخ مشال الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات کی۔

شہباز شریف نے امیر کویت کا عہدہ سنبھالنے پر شیخ مشال الاحمد الجابر الصباح کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے ساتھ ملکر کام کرنے کی خواہش ظاہر کی تاکہ دوطرفہ تعلقات کو باہمی مفاد کی اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کیا جائے۔

وزیراعظم نے یقین دلایا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے ذریعے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے مفاہمت کی جن یادداشتوں اور معاہدوں پر گزشتہ سال دستخط کئے گئے ہیں ان پر بروقت اور مؤثر انداز میں عمل درآمد کیا جائے گا۔دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال باالخصوص غزہ میں جاری بحران پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان کا ملائیشیا سے کاروباری تعلقات بڑھانے کا فیصلہ

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی، لائیو سٹاک اور تجارت کے شعبوں میں تاریخی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے مستقبل میں تعاون کو مزید بڑھانے کا عزم کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کا ملائیشیا سے کاروباری تعلقات بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد : پاکستان کا ملائیشیا سے کاروباری سطح پر تعلقات کو مزید  فروغ دینے کا فیصلہ ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اورملائیشیا کے وزیر اعظم کی عالمی فورم پر ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان کاروباری تعلقات کو فروغ دینےکا عندیہ دیا ہے ۔ 

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دوبارہ انتخاب کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی ملاقات تھی۔

تاہم دونوں رہنماؤں کے درمیان 4 مارچ 2024 کو وزیراعظم کے عہدہ سنبھالنے اور 10 اپریل 2024 کو عید الفطر کے موقع پر ٹیلی فونک رابطہ ہو چکا ہے ، وزیراعظم نے ملائیشیا کے وزیراعظم کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے ، فن و ادب خصوصاً پاکستان کے قومی شاعر علامہ اقبال کے بارے میں ان کے علم کو سراہا۔

ملائیشیا کے وزیراعظم نے چند کلمات اردو میں ادا کیے اور پاکستان کے تعلیمی اداروں کا ذکر کیا جہاں پر ماضی میں ملائیشیا کے طلباء میڈیکل اور انجینیرنگ کی تعلیم حاصل کیا کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : 

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی، لائیو سٹاک اور تجارت کے شعبوں میں تاریخی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے مستقبل میں تعاون کو مزید بڑھانے کا عزم کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے تجارتی اور کاروباری وفد کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی کیا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو بڑھانے پر بات چیت کی جاسکے۔

دونوں رہنماؤں نے مشترکہ وزارتی کمیشن کا اگلا اجلاس جلد اسلام آباد میں منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا ، وزیراعظم نے ملائشئین وزیراعظم انور ابراہیم کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll