شنگھائی الیکٹرک گروپ پاکستان میں تھرکول مائن ڈویلپمنٹ اور ایک ہزار تین سو بیس میگاواٹ پر مشتمل کول پاور پروجیکٹ پر کام کررہا ہے


اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہبازشریف نے چین کے شنگھائی الیکٹرک گروپ کو دعوت دی ہے کہ وہ پاکستان میں کوئلہ نکالنے کے منصوبے کو مزید وسعت دے کر کوئلے پر چلنے والے درآمد شدہ ملکی پاور پلانٹس کو مقامی کوئلے پر منتقل کرے۔
بدھ کے روز اسلام آباد میں گروپ کے چیئرمین WU-Lei کی قیادت میں آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت چینی سرمایہ کاروں کو اپنے منصوبے آگے بڑھانے میں تمام سہولیات فراہم کریگی۔
انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ پاکستان میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ شہبازشریف نے چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور معاشی تعاون کو مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم کو مختلف منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔بتایا گیا کہ شنگھائی الیکٹرک گروپ پاکستان میں تھرکول مائن ڈویلپمنٹ اور ایک ہزار تین سو بیس میگاواٹ پر مشتمل کول پاور پروجیکٹ پر کام کررہا ہے۔گروپ کے تھرکول منصوبے سے سالانہ 40کروڑ ڈالر کے زرمبادلہ کی بچت ہورہی ہے۔

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- a day ago
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- a day ago

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 5 hours ago

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 days ago
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- 12 hours ago

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 5 hours ago

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 2 days ago

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'
- a day ago

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 2 days ago

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- 10 hours ago

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- 5 hours ago



