جی این این سوشل

جرم

حکومت کا بجلی چوروں کے خلاف سخت کریک ڈا ؤن 

پشاور، حیدرآباد، سکھر اور کوئٹہ علاقوں سے 0.128 بلین وصول ہوئے ۔ملک بھر سے اپریل کے مہینے میں 53 بجلی چوروں کی گرفتاری عمل میں لائی گئیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حکومت کا بجلی چوروں کے خلاف سخت کریک ڈا ؤن 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ملکی معیشت کی بحالی کیلئے حکومتی اقدامات، انسداد بجلی چوری مہم جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اپریل کے مہینے میں متعلقہ اداروں نے لاہور، گجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان اور اسلام آباد سے بجلی چوروں سے 0.202 بلین وصول کیے ۔

بجلی چوروں کے خلاف سخت کریک ڈا ؤن  میں ملک بھر سے اب تک 86 بلین روپے وصول اور 65 ہزار سے زائد بجلی چور گرفتار کیے جاچکے ہیں ، ملکی معیشت کی بحالی اور عوام کو بجلی کے بحران سے نکالنے کے لیے حکومت اور عسکری قیادت کے اقدامات کے ثمرات آشکار ہورہے ہیں۔

پشاور، حیدرآباد، سکھر اور کوئٹہ علاقوں سے 0.128 بلین وصول ہوئے ۔ملک بھر سے اپریل کے مہینے میں 53 بجلی چوروں کی گرفتاری عمل میں آئی متعلقہ ادارے ملک بھر سے بجلی چوروں کے مکمل خاتمے تک اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں ۔ 

پاکستان

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار چین کے دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

اسحاق ڈار پانچویں پاک چین وزرائے خارجہ سٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نائب وزیراعظم  محمد اسحاق ڈار چین کے دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار چین کے دورے پر بیجنگ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ پانچویں پاک چین وزرائے خارجہ سٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کا بیجنگ پہنچنے پر ڈائریکٹر جنرل ایمبیسڈر وانگ فو کانگ اور چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے استقبال کیا۔

نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ پانچویں پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کریں گے جس میں پاک چین تعلقات کے تمام پہلوئوں کا احاطہ کیا جائے گا۔

نائب وزیراعظم چینی رہنمائوں اور اعلیٰ حکام اور ممتاز کاروباری اداروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار 13 سے 16 مئی تک چین کا دورہ کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

پٹرول کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی  کا امکان

حکومت کی جانب سے 15 روز میں دوسری بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کئے جانے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔

یہ بات بھی قابل غور ہے کہ عالمی سطح پر پٹرول کی قیمت میں 7.26 ڈالر فی بیرل کی کمی ہوئی جس کے بعد عالمی سطح پر پٹرول کی قیمت 98.99 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔

اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 30 پیسے فی لٹر کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، عالمی سطح پر ڈیزل کی قیمت 4.68 ڈالر کی کمی سے 99.37 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق وزیراعظم کی منظوری کے بعد 16مئی 2024 سے ہوگا۔

یاد رہے کہ اس وقت پٹرول کی فی لٹر قیمت 288 روپے 49 پیسے اور ڈیزل کی 281 روپے 96 پیسے فی لٹر میں فروخت جاری ہے۔

واضح رہے کہ حکومت پٹرول اور ڈیزل پر پٹرولیم لیوی کے طور پر 60 روپے فی لٹر بھی وصول کر رہی ہے جبکہ ڈیلرز کو دونوں مصنوعات پر 8.64 فی لٹر کا مارجن مل رہا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

گندم بحران، وزیر اعظم کی ایم ڈی پاسکو کو معطل کرنے کی ہدایت

کسان کانقصان کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گندم بحران، وزیر اعظم کی ایم ڈی پاسکو   کو معطل کرنے کی ہدایت

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے گندم کی خریداری میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے لئے ہدایات پر عمل نہ کرنے اور غفلت برتنے پر پاسکو کے منیجنگ ڈائریکٹر اور جنرل منیجر پروکیورمنٹ کو معطل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ملک میں غذائی تحفظ یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوششیں کررہی ہے، کسان کانقصان کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت گندم کی خریداری کے پروگرام کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر تحفظ خوراک رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر اقتصادیات احد خان چیمہ اور وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے شرکت کی۔

وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

وزیراعظم نے گندم خریداری کے عمل میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے ہدایات پر عمل نہ کرنے اور غفلت برتنے پر پاسکو کے منیجنگ ڈائریکٹر اور جنرل منیجر پروکیورمنٹ کو معطل کرنے کی ہدایت کر دی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گندم کی خریداری کے عمل کیلئے موبائل ایپلی کیشن تیار کیوں نہ کرائی گئی؟ انہوں نے گندم خریداری کیلئے موبائل فون ایپلی کیشن تیار کرنے کی تاکید کی اور پاسکو کے سٹاک کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی بھی ہدایت کی۔

شہباز شریف نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گندم کی خریداری کا عمل صاف اور شفاف بنانے کے حوالے سے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے، کسان کے معاشی تحفظ کیلئے اجناس کی انشورنس کو یقینی بنایا جائے، پاسکو 4 لاکھ میٹرک ٹن اضافی گندم کی شفاف اور مؤثر طریقے سے خریداری کرے۔

اجلاس کے شرکاء سے گفتگو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کسانوں کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں گے، حکومت ملک میں غذائی تحفظ یقینی بنانے کے حوالے سے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے، کسان کا نقصان کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ اچھی کارکردگی دکھانے والے پاسکو مراکز اور افسران کا انتخاب کیا جائے گا اور ان کی حکومتی سطح پر پذیرائی کی جائے گی، کسانوں کی ترقی و خوشحالی کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll