دارالحکومت اسلام آباد اور بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ
ملکۂ کوہسار مری میں برف باری کے دوسرے سپیل کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث مری کے پہاڑوں نے ایک بار پھر برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے


ویب ڈیسک :وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے میدانی علاقوں میں بارش جبکہ بالائی علاقوں میں گزشتہ رات سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے، برفباری کے نئے سپیل سے ہر شے برف میں ڈھک گئی اور سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
اسی طرح خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں ممکنہ لینڈسلائیڈنگ کے پیشگی الرٹ جاری کر دیے گئے ہیں۔ این ڈی ایم اے نے عوام کو برفباری اور بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں رات سے بارش اور قلات، زیارت، کان مہترزئی، مستونگ، کوژک ٹاپ، توبہ کاکڑی و توبہ اچکزئی اور خانوزئی میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔
وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی ہدایات پر محکمہ پی ڈی ایم اے بلوچستان، نیشنل ہائی وے اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ اور ایف سی بلوچستان نے قومی شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں پر ٹریفک کو رواں رکھنے کیلئے بھرپور اقدامات کیے ہیں۔
ملکۂ کوہسار مری میں برف باری کے دوسرے سپیل کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث مری کے پہاڑوں نے ایک بار پھر برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے۔
اب تک آٹھ انچ تک برف پڑ چکی ہے اور شدید برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ ہائی وے کی مشینری شاہراہوں سے برف ہٹانے میں مصروف ہے اور مری شہر کے راستے کلیئر ہیں، جبکہ دیگر پہاڑی علاقوں کی سڑکیں تاحال بند ہیں۔
اسی طرح ایبٹ آباد شہر میں وقفے وقفے سے بارش جبکہ گلیات، نتھیاگلی، ایوبیہ اور ٹھنڈیانی کے پہاڑوں پر برف باری کا نیا سپیل جاری ہے۔ برفباری کے باعث ایبٹ آباد شہر شدید سرد ہواوں کی لپیٹ میں ہے۔
جبکہ گلیات میں ایک فٹ جبکہ ٹھنڈیانی میں دو فٹ تک برف ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں ایبٹ آباد سے مری اور ٹھنڈیانی جانے والی مرکزی شاہراہ مختلف مقامات سے بند ہیں۔ نتھیاگلی بکوٹ روڈ، اوکھڑیلہ اندرسیری روڈ اور برمی گلی سیالکوٹ پٹن روڈ سمیت متعدد رابطہ سڑکیں تاحال بند ہیں۔

وزیراعظم سے میانمار کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دیرینہ تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان اور گھانا کا معاشی، دفاعی،سیاحتی،ثقافتی ،تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق
- ایک گھنٹہ قبل

سی ٹی ڈی کی پشین میں کارروائی ، 10 خارجی دہشتگرد جہنم واصل
- ایک گھنٹہ قبل

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزراءکی اے آئی ٹریننگ ، وزیراعلیٰ مریم نواز نے خود لیڈ کیا
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان کے نامور اداکار خالد حفیظ خان انتقال کرگئے
- ایک گھنٹہ قبل

نوجوانوں کی تعلیمی قابلیت کو بڑھانے کے لیے موثر اقدامات حکومت کی اولین ترجیح ہے،شہباز شریف
- ایک گھنٹہ قبل

بھارت میں مہلک وائرس پھیلنے کے بعد صورتحال تشویشناک، 100 افراد قرنطینہ منتقل
- ایک گھنٹہ قبل

آئی ایس پی آر کی جانب سے افواجِ پاکستان کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے شاندار نغمہ ریلیز
- ایک گھنٹہ قبل
وفاقی وزیر داخلہ نے جدید ترین مانیٹرنگ نظام ”شکرا“ کا افتتاح کر دیا
- 15 گھنٹے قبل

پاکستانی طالبہ نے ہاؤسٹن میں COPERNICUS VII میں فزکس اور ایسٹرونومی مقابلے میں سلور میڈل جیت لیا
- 15 گھنٹے قبل

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- 18 گھنٹے قبل

سانحہ گل پلازہ: سندھ کابینہ نے شہدا ءکے اہلخانہ کو ایک کروڑ روپے فی کس دینے کی منظوری دیدی
- 19 منٹ قبل





.jpg&w=3840&q=75)







