پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی مسلم فیملی لاز آرڈیننس کے سیکشن 6 کی خلاف ورزی ہے،سپریم کورٹ
عدالت ازخود طلاق کے دعویٰ کو خلع میں تبدیل نہیں کرسکتی، عدالت نے خاتون کو حق مہر کی 12 لاکھ کی رقم ادا کرنے کا حکم دیا


اسلام آباد:پاکستان سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی مسلم فیملی لاز آرڈیننس کے سیکشن 6 کی خلاف ورزی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے نائلہ جاوید کیس میں فیملی کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، عدالت نے فیملی کورٹ اور پشاور ہائیکورٹ کی قانونی تشخیص غلط قراردے دی۔ جسٹس مسرت ہلالی نے پانچ صفحات کا فیصلہ تحریر کیا۔
سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ خاتون کی رضامندی کے بغیر طلاق کو خلع میں تبدیل نہیں کیا جا سکتا، سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے اصول طے کردیا،عدالتی فیصلے میں کہاگیا ہے کہ عدالت ازخود طلاق کے دعویٰ کو خلع میں تبدیل نہیں کرسکتی، عدالت نے خاتون کو حق مہر کی 12 لاکھ کی رقم ادا کرنے کا حکم دیا۔
فیصلے کے مطابق درخواست گزار نائلہ جاوید نے شادی ختم کرنے کی درخواست ظلم اور قانونی بنیادوں پر دائر کی،فیملی کورٹ نے ظلم کے الزامات پر فیصلہ دینے کے بجائے خلع کی بنیاد پر نکاح ختم کیا،فیملی کورٹ نے خلع کے بدلے خاتون کو بقایا حق مہر چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔
دوران سماعت سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ خاتون درخواست گزار نے خلع نہیں مانگا تھا، واضح رضامندی کے بغیر طلاق کا دعوی خلع میں تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔
سپریم کورٹ کے مطابق شوہر ناصر خان نے دوران مقدمہ دوسری شادی کی،بغیر اجازت دوسری شادی مسلم فیملی لاز آرڈیننس کے سیکشن 6 کی خلاف ورزی ہے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ شوہر نے دوسری شادی پر اجازت یا آربیٹریشن کونسل کی منظوری نہ لینے کا اعتراف کیا، شوہر نے بیوی کو نان نفقہ بھی فراہم نہیں کیا۔
فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ جرح کے دوران خاتون کی کردار کشی کی گئی، یہ تمام عوامل قانونی طور پر ظلم کے زمرے میں آتے ہیں، ان حالات میں خاتون کا شوہر کے ساتھ رہنے سے انکار نافرمانی نہیں۔
سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ پہلی بیوی کی اجازت اور ثالثی کونسل کی منظوری کے بغیر دوسری شادی کرنے والے شوہر کو قانونی نتائج کا سامنا کرنا ہوگا، اور ایسی صورت میں خاتون کو نکاح ختم کرانے اور اپنے مالی حقوق حاصل کرنے کا مکمل حق حاصل ہے۔

متنازع ٹوئٹس کیس: ایمان مزاری اور شوہرہادی علی کو مجموعی طور پر 17، 17 سال قید کی سزا سنا دی گئی
- ایک دن قبل

وادی تیراہ میں شدید برفباری، پاک فوج کی مؤثر ریلیف سرگرمیاں جاری
- 2 گھنٹے قبل

وزیر خارجہ کا بنگلہ دیشی ہم منصب سے رابطہ، مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
- 2 گھنٹے قبل

ایڈوکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
- ایک دن قبل

غزہ پیس بورڈ میں اس امید کے ساتھ شمولیت اختیارکی کہ غزہ میں امن قائم ہوگا،وزیر اعظم
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

عوام کیلئے خوشخبری،صوبائی حکومت نے 6فروری کو تعطیل کا اعلان کردیا
- ایک دن قبل

آئی سی سی نےٹی20 ورلڈ کپ میں بنگلا دیش کی جگہ سکاٹ لینڈ کو شامل کر لیا
- 20 گھنٹے قبل

وفاقی وزیر داخلہ کا ژاو شیرین کی چینی قونصل جنرل کی حیثیت سے خدمات کو خراج تحسین
- ایک گھنٹہ قبل
ہمارے ناخنوں کے رنگ میں تبدیلیاں کن بیماریوں کی علامات کو ظاہر کرتی ہیں؟: ماہرین نے بتا دیا
- ایک دن قبل

سونے کی قیمتوں نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے، آج بھی ہزاروں روپے مہنگا
- ایک دن قبل

صبا قمر پر فلمایا گیا سونگ، تنہا اکیلی ہوں،اوپیر ا سنگر سائرہ پیٹر کی آواز میں مقبول
- 20 گھنٹے قبل








