جی این این سوشل

پاکستان

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے رامون میگسیسے ایوارڈ فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ فلاحی تنظیمیں جو انسانیت کی خدمت کر رہی ہیں ان کے اچھے کام کا اعتراف کیا جانا چاہیے کیونکہ اس سے دوسرے لوگوں کو بھی حوصلہ ملتا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

گورنر پنجاب  بلیغ الرحمان سے رامون میگسیسے ایوارڈ فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے رامون میگسیسے ایوارڈ فاؤنڈیشن کے وفد نے اتوار کو گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔


 وفد میں چیئرپرسن ریمن میگسیسے ایوارڈ فاؤنڈیشن، سیسیلیا لازارو، اخوت فاؤنڈیشن کی بانی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر، اخوت فاؤنڈیشن، ابوبکر صدیق اور دیگر شامل تھے۔

اس موقع پر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ فلاحی تنظیمیں جو انسانیت کی خدمت کر رہی ہیں ان کے اچھے کام کا اعتراف کیا جانا چاہیے کیونکہ اس سے دوسرے لوگوں کو بھی حوصلہ ملتا ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ انسانیت کے لیے اپنی زندگیاں وقف کرنے والے عظیم لوگ ہیں۔ گورنر پنجاب نے اخوت فاؤنڈیشن کے سربراہ امجد ثاقب کی فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں ریمن میگسیسے فاؤنڈیشن ایوارڈ سے نوازنا ملک کے لیے اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اخوت، ایدھی، انڈس فاؤنڈیشن اور ان جیسی دیگر تنظیمیں غربت کے خاتمے اور سماجی ترقی میں حکومت کے شانہ بشانہ اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں عوام سے عوام کا تعاون بہت اہم ہے۔


انہوں نے کہا کہ بہت سے غیر ملکی وفود ان سے ملتے ہیں اور انہیں بتاتے ہیں کہ دورہ کرنے سے قبل میڈیا سے پاکستان کے بارے میں مختلف تاثرات ملا، لیکن انہیں اس کے برعکس ملا۔ وفد کے شرکاء نے گورنر ہاؤس میں مدعو کرنے پر گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں۔ اس موقع پر وفد کو گورنر ہاؤس کا دورہ بھی کرایا گیا۔

دریں اثناء گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے سینئر سیاستدان افضل تارڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ گورنر پنجاب نے مرحوم افضل تارڑ کی صاحبزادی سائرہ افضل تارڑ اور دیگر سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم افضل تارڑ اصول پسند آدمی تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم نے خلوص نیت سے ملک و قوم کی خدمت کی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ان کی ملک اور پارٹی کے لیے خدمات یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

 گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کے صاحبزادوں کی ولیمہ کی تقریب میں شرکت کی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود نے اپنے بیٹوں کی ولیمہ کی تقریب میں شرکت پر گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستان

وزیراعلیٰ بلوچستان کو زمینداروں کے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے، امیر جماعت اسلامی

مام کاشتکار بلوچستان اور پاکستان کے عوام کے حق کیلئے جدوجہد کررہے ہیں، حافظ نعیم الرحمان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ بلوچستان کو زمینداروں کے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے، امیر جماعت اسلامی

بلوچستان کےامیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کو زمینداروں کے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے،بلوچستان میں بجلی کا بحران حل ہونا چاہیے۔

کوئٹہ میں زمیندار ایکشن کمیٹی کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ دھرنے میں موجود شرکاء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، بلوچستان سے مختلف پھل ملک بھر میں بھجوائے جاتے ہیں، حکومت سے مطالبہ ہے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ تو جج ہیں وہ وکیل کیوں بنیں ؟، وزیراعلیٰ کو زمینداروں کے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے، بلوچستان کے کاشتکاروں کو مقدمہ سامنے رکھنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، تمام کاشتکار بلوچستان اور پاکستان کے عوام کے حق کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں اس وقت ہزاروں ٹیوب ویل موجود ہیں،تقریبا ً 34اضلاع میں پانی کا نظام موجود ہی نہیں، یہ ٹیوب ویل محض 3گھنٹے چلیں گے تو کیسے زمین تیار ہوگی، ان ٹیوب ویلز پر یہاں کی معیشت کا انحصار ہے، ہمارا مطالبہ ہے بجلی کی فوری لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے، جن جماعتوں کی حکومت بلوچستان میں ہے انہی کی وفاق میں ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بلوچستان میں بے شمار وسائل ہیں، حکومت کو ٹیوب ویلز کیلئے سولر پینل کا انتظام کرنے کیلئے بھتے وصولی سے باز آنا چاہیے، حکومت ٹیوب ویلز کیلئے سولر پینل کا انتظام کرے، بجلی کی سپلائی کو ٹیوب ویلز کیلئے بڑھایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہاں گیس لوگوں کو دستیاب نہیں ہے،ایل این جی کے پلانٹ لگا کر ورچوئل پائپ لائن سے کام کرسکتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لائیں گے، وزیر خزانہ

ملک میں معاشی استحکام کیلئے اداروں کی نجکاری ضروری ہے،ہمارے ایجنڈے میں نجکاری شامل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لائیں گے، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لائیں گے۔

لاہور کے مقامی ہوٹل میں پری بجٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے طویل پروگرام کے مذاکرات ہوںگے۔ ملک میں معاشی استحکام کیلئے اداروں کی نجکاری ضروری ہے۔ہمارے ایجنڈے میں نجکاری شامل ہے ،اس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ بھی ہوگی، ایسی کوئی بات نہیں کہ ہم صرف غیر ملکی سرمایہ کاروں کو دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس وقت میکرو اکنامک استحکام نظر آ رہا ہے، روپے کی قدر مستحکم اورافراط زر میں کمی آرہی ہے، پچھلے 8 سے 10 ماہ میں میکرو اکنامک اشاریے صحیح سمت میں بڑھ رہے ہیں، مالیاتی سطح پر نظم و ضبط آیا ہے ہمارا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے 2 سے 3 مہینے سرپلس تھا لیکن اس مالی سال کا مجموعی خساری میں کمی ہوئی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف ٹیم پاکستان پہنچ چکی ہے، کل مذاکرات کا آغاز ہوگا، آئی ایم ایف سے 9 ماہ کا اسٹینڈ بائی معاہدہ ہوا، نگران حکومت کو بھی پورا کریڈٹ جاتا ہے، انہوں نے ذمہ داری دکھائی۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہم توانائی کے شعبے میں کام کر رہے ہیں، اس میں بھی عمل در آمد اور اصلاحات شامل ہیں، ہم نے ڈسکوز کو آگے لے کر جانا ہے تو ہم نے ان کے بورڈز کو تبدیل کردیا اور اس میں نجی شعبے کے لوگوں کو لارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ٹیکس ٹو جی ڈی پی، انرجی اور پرائیویٹائزیشن پر کام کرنا ہے، ہم نے کہیں نہ کہیں سے ٹیکس نیٹ کا آغاز کرنا ہے، تاجروں کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ حکومتی پالیسیوں کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آزاد کشمیر حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب

حکومت نے تمام مطالبات تسلیم کر لئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آزاد کشمیر حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب

آزاد کشمیر حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، حکومت نے تمام مطالبات تسلیم کر لئے۔

مذاکرات کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ آزاد کشمیر میں صارفین کو بجلی پیداواری لاگت پر مہیا کی جائے گی، آٹے پر بھی سبسڈی دی جائے گی، وزرا اور دیگر کی مراعات کم کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے تیسرے روز بھی احتجاج جاری رکھتے ہوئے کاروباری مراکز بند، پہیہ جام ہڑتال کر رکھی تھی۔

عوامی ایکشن کمیٹی کی تحریک پُرتشدد رخ اختیار کرگئی تھی، کشیدگی کے باعث آزاد کشمیر بھر میں انٹرنیٹ سروس گزشتہ رات سے معطل رہی، دارالحکومت مظفرآباد میں کاروباری مراکز بند، پہیہ جام ہڑتال جاری تھی۔

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے واضح اعلان کیا تھا کہ جب تک ہمارے مطالبات پر سو فیصد عملدرآمد نہیں ہوگا تب تک شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال جاری رہے گی۔

جبکہ میرپور میں گزشتہ روز مظاہرہ خونی تصادم میں تبدیل ہو گیا تھا، مشتعل مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور فائرنگ کی تھی، گولی لگنے سے سب انسپکٹر عدنان قریشی شہید ہو گئے تھے، مظاہرین کے پتھراؤ سے ایس پی خاورعلی ، تحصیلدار رضوان لطیف سمیت 28اہلکار بھی زخمی ہوئے تھے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll