جی این این سوشل

پاکستان

مذہبی امور کی جانب سے 904 حج کمپنیاں موجود ہیں، ججاج اگلے مہینے روانہ ہونا شروع ہونگے ، طاہر اشرفی

طاہر اشرفی نے کہا کہ 2 روز قبل سعودی حکومت نے تنبیہ جاری کی ہے، بعض حج گروپس آن لائن حج بکنگ کر رہے ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مذہبی امور کی جانب سے 904  حج کمپنیاں موجود ہیں، ججاج اگلے مہینے روانہ ہونا شروع ہونگے ، طاہر اشرفی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ 9 مئی سے حجاج کرام سعودی عرب روانہ ہونا شروع ہوجائیں گے۔

 انہوں نے کہاکہ پاکستان میں مذہبی امور کی جانب سے 904 کمپنیاں موجود ہیں، سعودی وزارت حج نے حج بکنگ کو بڑھا دیا ہے، حج بکنگ کو بڑھانا خوش آئند ہے، حج بکنگ بند نہیں ہوئی ابھی تک جاری ہے۔

علامہ طاہر اشرفی نے حج انتظامات سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ اب تک کی بکنگ کے مطابق سعودی عرب میں انتظامات مکمل ہورہے ہیں، پرائیویٹ سیکٹرز کی تیاریاں بھی مکمل ہورہی ہیں ۔ 

انہوں نے کہا کہ 2 روز قبل سعودی حکومت نے تنبیہ جاری کی ہے، بعض حج گروپس آن لائن حج بکنگ کر رہے ہیں، ان سے ہوشیار رہیں، ان گروپس کے پاس کوئی اجازت نامہ نہیں ہے، حجاج کرام ایسے تمام گروپس اورعناصر سے دور رہیں۔

 

 

تجارت

ملک میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز کمی

فی تولہ سونے کی قیمت 1200 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 41 ہزار 100 روپے پر آ گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز کمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز کمی ہوگئی۔

صرافہ مارکیٹوں میں منگل کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1200 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 41 ہزار 100 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 943روپے کی کمی سے 2 لاکھ 7 ہزار 733  روپے کی سطح پر آگئی۔

سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2650 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2271.94روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12ڈالر کی کمی سے 2337 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چیئرمین پی اے سی کے لئے شیخ وقاص اکرم کا نام اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجوا دیا گیا

چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے اسپیکر قومی اسمبلی کو لکھے گئے خط میں چیئرمین پبلک اکاونٹ کمیٹی کےلئے شیخ وقاص اکرم کا نام بجھوا یا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیئرمین پی اے سی کے لئے شیخ وقاص اکرم کا نام اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجوا دیا گیا

سنی اتحاد کونسل نے چیئرمین پی اے سی کے لئے شیخ وقاص اکرم کا نام اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیج دیا۔

چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے اسپیکر قومی اسمبلی کو لکھے گئے خط میں چیئرمین پبلک اکاونٹ کمیٹی کےلئے شیخ وقاص اکرم کا نام بجھوا دیا ہے۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پہلے شیرافضل مروت کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لئے نامزد کیا تھا تاہم ان کے نام پر پارٹی میں شدید اختلافات سامنے آئے تھے۔

جس کے بعد بانی پی ٹی آئی نے سربراہ سنی اتحاد کونسل حامد رضا کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد کیا تاہم وہ بھی دوڑ سے باہر ہوگئے اور ان کے بعد عمران خان نے شیخ وقاص اکرم کے نام کی منظوری دی تھی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

گیری کرسٹن 19 مئی سے پاکستانی ٹیم کے کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، پی سی بی

گیری کرسٹن 22 مئی کو ہیڈنگلے میں انگلینڈ کے خلاف چار میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آغاز سے تین دن قبل ٹیم میں شامل ہوں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گیری کرسٹن 19 مئی سے پاکستانی ٹیم  کے کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا ہے کہ گیری کرسٹن پاکستان ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ کے طور پر اپنی دو سالہ مدت کا آغاز کرنے کےلیے 19 مئی کو لیڈز میں پاکستان ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔

پی سی بی کے مطابق گیری کرسٹن 22 مئی کو ہیڈنگلے میں انگلینڈ کے خلاف چار میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آغاز سے تین دن قبل ٹیم میں شامل ہوں گے۔

اس سیریز کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم امریکا اور ویسٹ انڈیز میں منعقدہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں حصہ لے گی جس میں پاکستان ٹیم 6 جون کو ڈیلاس میں اپنے افتتاحی میچ میں میزبان امریکا کا مقابلہ کرے گی۔

جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے 56 سالہ گیری کرسٹن کو گزشتہ ماہ وائٹ بال کا ہیڈ کو چ مقرر کیا گیا تھا جبکہ آسٹریلیا کے جیسن گلیسپی کی تقرری ریڈ بال کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے کی گئی تھی۔

جیسن گلیسپی اگست میں بنگلادیش کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی سیریز سے قبل جولائی میں پاکستان پہنچ کر ذمہ داری سنبھالیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll