جی این این سوشل

پاکستان

وزیر اعظم کی امیر کویت سے ملاقات ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیا ل

شہباز شریف نے امیر کویت کا عہدہ سنبھالنے پر شیخ مشال الاحمد الجابر الصباح کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے ساتھ ملکر کام کرنے کی خواہش ظاہر کی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیر اعظم کی امیر کویت سے  ملاقات ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیا ل
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سعودی عرب  : وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ریاض میں عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے موقع پر امیر کویت شیخ مشال الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات کی۔

شہباز شریف نے امیر کویت کا عہدہ سنبھالنے پر شیخ مشال الاحمد الجابر الصباح کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے ساتھ ملکر کام کرنے کی خواہش ظاہر کی تاکہ دوطرفہ تعلقات کو باہمی مفاد کی اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کیا جائے۔

وزیراعظم نے یقین دلایا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے ذریعے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے مفاہمت کی جن یادداشتوں اور معاہدوں پر گزشتہ سال دستخط کئے گئے ہیں ان پر بروقت اور مؤثر انداز میں عمل درآمد کیا جائے گا۔دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال باالخصوص غزہ میں جاری بحران پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

پاکستان

مئی اور جون میں سورج آگ برسائے گا، ہیٹ ویو کا خطرہ

ملک میں آج بھی موسم شدید گرم رہے گا، تیس مئی تک پارہ 40 ڈگری تک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مئی اور جون میں سورج آگ برسائے گا، ہیٹ ویو کا خطرہ

ملک میں آج بھی موسم شدید گرم رہے گا، تیس مئی تک پارہ 40 ڈگری تک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ مئی کے آخر میں ہیٹ ویو کا دوسرا سپیل 4 تا 5 دن جاری رہے گا، جون کے مہینے میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

الرٹ کے مطابق ہیٹ ویو انسانوں اور دیگر جانداروں کو بھی متاثر کر سکتی ہے، 15 سے 30 مئی کے دوران درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، ہیٹ ویو کا پہلا سپیل 2 تا 3 دن پر محیط ہوگا۔

پیشگوئی کے مطابق سندھ اور پنجاب کے علاقوں عمر کوٹ، تھرپارکر، ٹندوالہ یار، مٹیاری، سانگھڑ، بہاولپور اور رحیم یارخان میں ہیٹ ویو کا زیادہ خطرہ ہے۔

دوسری طرف برسات سے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، بلوچستان اور کشمیر میں شام کے وقت بارش کا امکان ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کا سینیٹر فیصل واوڈا کے خط کا جواب

آئین پاکستان میں جج بننےکیلئے کسی اور ملک کی شہریت یا رہائش رکھنا نااہلیت نہیں، رجسٹرار آفس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کا سینیٹر فیصل واوڈا کے خط کا جواب

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے سینیٹر فیصل واوڈا کے خط کا جواب دے دیا۔ 

رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے جواب میں کہا کہ آئین پاکستان میں جج بننےکیلئے کسی اور ملک کی شہریت یا رہائش رکھنا نااہلیت نہیں، وکیل سے ہائیکورٹ کا جج بنتے وقت اس سے دہری شہریت کی معلومات نہیں لی جاتی ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ جسٹس اطہرمن اللہ نے 6 ججز کےخط پر ازخود نوٹس کی کارروائی میں یہ بات واضح کی تھی اور  بتایا تھا کہ جسٹس بابرستار کے گرین کارڈ کا معاملہ جوڈیشل کونسل میں ڈسکس ہوا۔

سپریم جوڈیشل کونسل نے ڈسکشن کے بعد جسٹس بابرستارکو جج بنانےکی منظوری دی تھی جب کہ ہائیکورٹ پریس ریلیز میں وضاحت تھی کہ جسٹس بابرستار نے بتادیا تھا کہ وہ گرین کارڈ رکھتے ہیں۔

واضح رہےکہ فیصل واوڈا نےجسٹس بابرکی تعیناتی سےقبل گرین کارڈ ہولڈر ہونے سے متعلق ریکارڈ مانگا تھا اور کل پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھے 15 دن ہوگئے لیکن جواب نہیں آیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

گوگل نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی ایک معیاری ٹول متعارف کرا دیا

ویو (Veo) ٹول 1080p ریزولوشن کی ایک منٹ تک طویل ویڈیو بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گوگل نے  آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی ایک معیاری ٹول متعارف کرا دیا

گوگل نے اپنے صارفین کی آسانی کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی ایک معیاری ٹول متعارف کرا دیا۔

گوگل کی جانب سے لکھ کر ویڈیو تیار کرنے والا (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ویو (Veo) نامی ٹول متعارف کرایا گیا ہے۔

ویو (Veo) ٹول 1080p ریزولوشن کی ایک منٹ تک طویل ویڈیو بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مذکورہ ٹول بہترین اے ٹیکنالوجی سے لیس ہے، اس کی خاص بات یہ ہے کہ ویڈیو کو شروع سے تبدیل کرنے کی ضرورت درپیش نہیں ہوگی بلکہ ویڈیو تیار کرنے کے بعد بھی اس کے مختلف حصوں کی لکھ کر ترمیم کی جاسکے گی۔مگرویو ٹول کے لیے صارفین کو تھوڑا انتظار کرنا ہوگا۔

خیال رہے اس سے قبل اوپن اے آئی کمپنی ’SORA‘ نام کا تحریر سے ویڈیو تیار کرنے والا ٹول متعارف کروایا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll