جی این این سوشل

پاکستان

موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان بری طرح متاثر ہوا،وزیر اعظم

غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا،شہبازشریف کا عالمی اقتصادی فورم کے اختتامی سیشن سے خطاب

پر شائع ہوا

کی طرف سے

موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان بری طرح متاثر ہوا،وزیر اعظم
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے،موسمیاتی تبدیلیوں میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے عالمی اقتصادی فورم کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین، روس جنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافہ ہوا، سعودی عرب سمیت دوست ممالک نے پاکستان کی بھرپور مدد کی۔

شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب کے دوران بہت نقصان ہوا، موسمیاتی تبدیلیوں میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں، موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان بری طرح متاثر ہوا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم وسیع پیمانے پر اصلاحات کرنے جا رہے ہیں، قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا، غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا، فلسطین میں امن بہت ضروری ہے۔

تجارت

تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 45 ہزار 600 روپے ہو گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ

پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی بڑا اضافہ ہوا ہے اور سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 45 ہزار 600 روپے ہو گئی۔

جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 10 گرام سونے کا بھاؤ 1371 روپے اضافے سے 2 لاکھ 10 ہزار 562 روپے کا ہوگیا، اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں سونا 25 ڈالر کے اضافے سے 2 ہزار 390 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

جیولر ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 80 روپے بڑھ کر 2 ہزار 730 روپے ہوگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 2900 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 44 ہزار روپے ہوگئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

سعودی حکومت کا حج کے اصول و ضوابط کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کرنے کا اعلان

بغیر اجازت حج کی کوشش کرنے والے ملکی اور غیر ملکی شہریوں کو ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا، سعودی وزیر داخلہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی حکومت کا حج کے اصول و ضوابط کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کرنے کا اعلان

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے حج کے اصول و ضوابط کی خلاف ورزی پر مزید جرمانے عائد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

العربیہ نیوز کے مطابق سعودی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ بغیر اجازت حاصل کیے حج کی کوشش کرنے والے ملکی اور غیر ملکی شہریوں کو ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کیا گیا ہے کہ مکہ معظمہ کے مرکزی علاقے، حرمین حرم مکی، حرمین ٹرین اسٹیشن الرصیفہ اور مرکزی سکیورٹی کنٹرول سینٹرمیں کوئی بغیر اجازت نامے کے پکڑا پایا گیا تواسے گرفتار بھی کیا جائے گا اور جرمانہ بھی عائد ہوگا۔

بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ غلطی دہرانے کی صورت میں جرمانہ دگنا ہوجائے گا جس کا مقصد حج کے طریقہ کار پر عمل درآمد کو یقینی بنانا اور جعلی حج کی کوششوں کو ناکام بنانا ہے۔

حاجیوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مقمات مقدسہ پر آنے سے قبل بتائے گئے طریقہ کار عمل کرتے ہوئے اجازت نامہ حاصل کرلیں تاکہ کسی قسم کی بے نظمی کا سامنا نہ ہو۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج

سابق کمشنر کیخلاف الیکشن کمیشن اور محکمانہ انکوائری ہو رہی ہے، مقدمے کے اندراج کا کوئی جواز نہیں بنتا، عدالت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج

سیشن عدالت راولپنڈی نے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کر دی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی حاکم خان نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

عدالت نے کہا کہ سابق کمشنر کیخلاف الیکشن کمیشن کے علاوہ محکمانہ انکوائری بھی ہو رہی ہے، الیکشن کمیشن اور محکمانہ انکوائری میں الزامات ثابت ہونے پر قانونی کارروائی یقینی ہے،اس صورتحال میں الگ مقدمے کے اندراج کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

یاد رہے کہ سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے 8 فروری کے انتخابات میں دھاندلی سے متعلق بیان دیا تھا جس پر ان کیخلاف انکوائری چل رہی ہے۔

سابق کمشنر لیاقت چٹھہ کے خلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست راولپنڈی کے دو وکلا نے دائر کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll