میران شاہ : وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے شمالی وزیرستان کے مرکزی علاقے میران شاہ میں پہلے پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید شمالی وزیرستان کے دورے پر ہیں ، میران شاہ پہنچنے پر علاقے کے مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ قبائلی عمائدین نے وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کوخوش آمدید کہا اور شمالی وزیرستان میں پاسپورٹ کا دفترکھولنے پروزیرداخلہ شکریہ ادا کیا ۔عمائدین نے افواج پاکستان کوقیام امن اورعلاقائی ترقی کے حوالے سے زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہاکہ قبائلی عوام نے پاک افواج کے شانہ نشانہ جانوں کی قربانیاں دے کر پاکستان کو بچایا ، افواج پاکستان سے مل کر علاقے میں پائیدار امن اور ترقی میں کردار ادا کرنے پر عمائدین کےشکرگزارہیں، آپ نے پاکستان کے بقا کی جنگ لڑی، پوری قوم کو آپ پر ناز ہے، شمالی وزیرستان میں میڈیکل یونیورسٹی کیلئےصوبائی حکومت اوروزیراعظم سے بات کروں گا، علاقے میں لوگوں سے جرگہ منعقد کرنے کیلئےبھی وزیراعظم سے بات کروں گا۔
شیخ رشید نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں پاسپورٹ دفتر کا افتتاح کردیا ہے، پاسپورٹ اور نادرا کے دفاتر میں مقامی اسٹاف کو بھرتی کیا جائےگا، شناختی کارڈز کے فوری اجراء کے لیے انتظامات کررہاہوں جبکہ پاک افغان بارڈرپرآمد ورفت کیلئےامیگریشن کو آسان بنایا جائےگا۔ شیخ رشید نے عمائدین کو نادرارجسٹریشن کیلئےفوری طور پر 2موبائل وینز فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی ۔

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 2 دن قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 16 گھنٹے قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 16 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 2 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 4 دن قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 20 گھنٹے قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 17 گھنٹے قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 16 گھنٹے قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 16 گھنٹے قبل
