ایشیاء کا سوئٹزرلینڈ جنت نظیر وادی کی خوبصورتی میں اہم کردار کا حامل دریائے سوات گندگی کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔

رپورٹ : شہزاد نوید
دریائے سوات کا صاف وشفاف پانی گزرتے دن کے ساتھ آہستہ آہستہ آلودہ ہو رہا ہے سوات کے شہر مینگورہ کے ہجوم کوقابو میں رکھنے کیلئے حکومت نے دریائے سوات کے کنارے بائی پاس روڈ بنایا ، تو سڑک کنارے کئی ریسٹورنٹس اور ہو ٹل تعمیرکرلئے گئے اور اب بائی پاس روڈ فوڈ سٹریٹ کا منظر پیش کر رہے ہیں۔وادی سے کالام سے لیکر لنڈاکے تک دریائے سوات کے کنارے بنے ہوٹل اور ریسٹورنٹس کی ساری گندگی دریائے سوات میں ڈالی جارہی ہے
ان ریسٹورنٹس اور ہو ٹلوں کے پانی کے نکاس اور گٹرکا پانی براہ راست دریا میں جانے سے دریائے سوات کا پانی آلودہ ہونے لگا ہے ،صرف یہی نہیں بلکہ شہر بھر کاکُوڑا کرکٹ بھی دریا کنارے پھینکا جارہا ہے جس سے گندگی اور تعفن پھیل رہا ہے ۔
گندگی سے اگر ایک طرف خوبصورت وادی بدصورت ہوتی ہے تو دوسری طرف دریائے سوات میں آبی حیات کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے کیونکہ ہوٹلوں کی گندگی دریائے سوات میں جانے سے اب دریا میں کوئی نہا بھی نہیں سکتا ۔
ماضی میں دریائے سوات کا پانی اس قدر صاف و شفاف تھا کہ اسے پینے کیلئے بھی استعمال کیا جا تا تھا تاہم اب آلودہ ہونے والا پانی انسانوں کے ساتھ ساتھ فصلوں اور آبی حیات کیلئے بھی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
شہریوں کاکہنا ہے کہ دریا کنارے آباد ہوٹلزکی انتظامیہ کو اگر دریا میں گندگی ڈالنے سے نہ روکا گیا تو انسانوں سمیت دریا میں موجود مچھلیوں کو بھی شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔مقامی شہریوں کے مطابق اب ضلع بھر سے کچرا اکھٹا کر کے مختلف مقامات پر دریائے سوات میں بہایا جاتا ہے، ضلعی انتظامیہ رسمی طور پر وقتا فوقتا مختلف ہوٹلز و ریسٹورنٹس کا معائنہ کرتی رہتی ہے اور دریا میں گندگی ڈالنے والوں پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے جاتے ہیں لیکن مستقل بنیادوں پر اس مسئلے کا سدباب کرنے میں انتظامیہ مسلسل ناکام ہے۔

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 17 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 13 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 17 گھنٹے قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 15 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 15 گھنٹے قبل





