جی این این سوشل

علاقائی

خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی کوشش نہیں کر رہے، فیصل کریم کنڈی

صوبے اور وفاق کے درمیان پُل کا کردار ادا کروں گا، گورنر کے پی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی کوشش نہیں کر رہے، فیصل کریم کنڈی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نومنتخب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی کوشش نہیں کر رہے، صوبے کی گورننس زیادہ بہتر نہیں ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے حالات سب کے سامنے ہیں، یہاں میں امن و امان کی صورتحال ٹھیک نہیں۔ صوبے اور وفاق کے درمیان پُل کا کردار ادا کروں گا، دوری سے عوام پریشان ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کی کا اسلام آباد میں مقدمہ لڑوں گا، عوام کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ترجیح ہوگی۔ وفاق سے تنازع رہا تو خیبر پختونخوا کے لوگ 5 سال پیچھے رہیں گے، چھوٹے شخص کو بڑے عہدے پر بٹھا دیں تو پھر ایسا ہی ہوتا ہے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ہم نے خیبرپختونخوا کا مقدمہ لڑنا ہے، جب نفرت ہوگی تو صوبہ اور ملک ترقی نہیں کرے گا، صوبے کے پیسے لینے کا بھی ایک فورم ہے جہاں مقدمہ لڑیں گے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور پر تنقید کرتے ہوئے گورنر کے پی نے کہا کہ وہ اپنی نااہلی چھپانے کے لیے متنازع بیانات نہ دیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اسلام آباد پر چڑھائی کریں گے تو قانون اپنا راستہ لے گا۔

گورنر کے پی نے مزید کہا کہ 9 مئی قریب آتے ہی پاکستان تحریک اںصاف ( پی ٹی آئی) نے وہی بیانات شروع کردیے۔ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو ریلیف نہیں ملنا چاہیے۔

پاکستان

وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین مکہ مکرمہ پہنچ گئے

چوہدری سالک حسین آج سعودی اداروں، کیٹرنگ کمپنیوں اور عازمین حج کی رہائش گاہوں کا دورہ کرینگے، ترجمان وزارت مذہبی امور

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین مکہ مکرمہ پہنچ گئے

وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین مکہ مکرمہ پہنچ گئے،عمرہ کی ادائیگی کے بعد پاکستان حج مشن مکہ کا دورہ کرینگے۔

ترجمان مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چوہدری سالک حسین آج سعودی اداروں، کیٹرنگ کمپنیوں اور عازمین حج کی رہائش گاہوں کا دورہ کرینگے۔ ترجمان مذہبی امور نے بتایا کہ اب تک 93 پروازوں کے ذریعے 22 ہزار 696 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچے ہیں۔

سعودی حکام کے خصوصی تعاون سے 11 ہزار سے زائد عازمین کی ریاض الجنہ کی زیارت مکمل کر لی۔ عازمین حج کے اولین قافلے 8 روزہ قیام کے بعد مکہ مکرمہ کی جانب عازم سفر ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان سے براہ راست جدہ کی حج پروازوں کا آغاز 23 مئی سے ہو گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مشاہد حسین سید کا ایک بار پھر سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

جتنے بھی سیای قیدی ہیں ان کو کسی کے فون کے انتظار سے قبل ہی رہائی ملنی چاہیے، رہنما مسلم لیگ ن

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مشاہد حسین سید کا  ایک بار پھر سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد حسین سید نے ایک مرتبہ پھر سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔

کراچی کونسل آف فارن افیئرز کے زیر اہتمام پاکستان افریقہ تعلقات پر کانفرنس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ جتنے بھی سیاسی قیدی ہیں ان کو رہائی ملنی چاہیے، کسی کے فون کے انتظار سے قبل ہی سیاسی قیدیوں کو رہائی دے دینی چاہیے، 9 مئی کے حوالے سے مجھے علم نہیں ہے۔

ہمارا رونا دھونا رہتا ہے کہ سازش ہوگئی لیکن درحقیقت ہم کچھ کرنہیں پاتے، اب ہمیں رونا دھونا بند کرکے عملی طور پر کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان کا افریقہ کے ساتھ تاریخی رشتہ ہے۔ تعلقات صرف وزارت خارجہ تک محدود نہیں ہونے چاہیے بلکہ کاروبا کو بھی فروغ دینا چاہیے، پاکستان نے کینیا میں تنزانیہ اور یوگنڈا کے مختلف حصوں میں کام کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج سے 90 سال قبل علامہ اقبال نے مغربی بالادستی ختم ہونے کی پیشگوئی کی تھیم قوم میں جذبہ موجود ہے لیکن قیادت تھوڑی کمزور ہے۔ ون مین شو کا دعویٰ کرنے والے ناکام ہو جاتے ہیں چاہے وہ فوجی ہو یا سویلین ہو۔ 

مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ یہ کہنا چھوڑدیں کہ امریکا اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کیا کہے گا، امید ہے آئی ایم ایف کا یہ آخری پروگرام ہو، ہم 23 بار تو جاچکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مسئلے کا حل پاکستان کے اندر ہے، پوری دنیا پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے، سعودی عرب، چین، کویت، عمان والے اس وقت پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں، پاکستان سیاسی عدم استحکام کا شکار ہوا، اسی وجہ سے معاشی عدم استحکام ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر جوبائیڈن کی فلسطین کے حوالے سے پالیسیز غلط ہیں، صدر جوبائیڈن کو فلسطین کے جرم میں شامل ہونے پر سزا ملے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکہ ، جھیل الاسکا میں ملنے والے طیارے سے 2 لاشیں برآمد

الاسکا کی جھیل میں الٹا ملنے والے طیارے سے دو افراد کی لاشیں برآمد کی گئیں،مقامی حکام

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکہ ، جھیل الاسکا میں ملنے والے طیارے سے 2 لاشیں برآمد

امریکہ کی جھیل الاسکا میں ملنے والے طیارے سے 2 لاشیں برآمد کی گئی ہیں ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مقامی حکام نےبتایا کہ الاسکا کی جھیل میں الٹا ملنے والے طیارے سے دو افراد کی لاشیں برآمد کی گئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 58 سالہ ڈیو ہیجرز اور 45 سالہ آرون فرائر کی لاشیں ایک غوطہ خور ٹیم نے اینکریج سے تقریباً 322 کلومیٹر جنوب مغرب میں نونڈلٹن کی اتھاباسکن کمیونٹی کے قریب سکس میل جھیل میں طیارے کے اندر پائی تھیں۔لاشوں کو اینکریج میں سٹیٹ میڈیکل ایگزامینر آفس بھیجا جائے گا۔

فوجیوں نے طیارے کی قسم کی تصدیق نہیں کی لیکن نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ الاسکا کے قریب ٹیلوکرافٹ بی سی 12طیارے کے حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll