مقبولیت کے باوجود بانی کو جیل سے نہیں نکال پارہے، ہماری نیت ٹھیک نہیں یا استعمال ہورہے ہیں،علی امین
بانی کی رہائی تو دور کی بات،آج انہیں معالج تک رسائی بھی نہیں مل رہی اور ہم یہ بھی یقینی نہیں بنا پا رہے،پریشر صرف باتوں سے نہیں بلکہ رویے سے بنتا ہے، علی امین


اسلام آباد: سابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہےکہ مقبولیت کے باوجود ہم عمران خان کو جیل سے نہیں نکال پارہے، ہماری نیت ٹھیک نہیں یا استعمال ہورہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اگر ہمارے اندرونی معاملات ٹھیک ہوتے تو عمران خان جیل میں نہ ہوتے، ملک میں قانون اورآئین نہ ہونے کے ساتھ ہماری غلطیاں بھی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مقبولیت اور سپورٹ کے باوجود ہم عمران خان کو جیل سے نکالنے میں بار بار ناکام ہورہے ہیں، ہماری نادانی ہے نیت ٹھیک نہیں ہے یا پھر ہم استعمال ہو رہے ہیں۔
میڈیاسے گفتگو میںانہوں نے کہا کہ میں اپنی ذات کیلئے غصہ نہیں کررہا اپنے لیڈر کیلئےغصہ کررہا ہوں تو برداشت کرنا چاہیے، ہمیں پریشر بڑھانا ہوگا جو باتوں سے نہیں بڑھتا۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی تو دور کی بات، آج انہیں معالج تک رسائی بھی نہیں مل رہی اور ہم یہ بھی یقینی نہیں بنا پا رہے، ان کا کہنا تھا کہ پریشر صرف باتوں سے نہیں بلکہ رویے سے بنتا ہے، ڈائیلاگ اور ٹک ٹاک بنانے سے فرق پڑتا تو آج حالات مختلف ہوتے۔
سایق وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ ڈائیلاگ اور روزانہ ٹک ٹاک بنانے سے پریشر نہیں بڑھے گا، کسی پر الزام نہیں لگا رہا لیکن کوئی وجہ تو ہے جس سے پریشر کم ہوا، ٹی وی پر باتوں اور ٹک ٹاک پر دھمکی دینے سے بات نہیں بنے گی۔
علی امین کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان کو ڈاکٹر کی رسائی کا حق نہیں دلا پا رہے ہیں، میرے پاس سرکاری اور پارٹی کا عہدہ نہیں ہے، ایک ورکر ہوں، احتجاج کی کال پر دو دفعہ سب سے بڑی ریلی لے کر آیا تھا۔

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 days ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 4 hours ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- a day ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- a day ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 19 hours ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 18 hours ago







