کلیدی اقتصادی اشاریوں سے معاشی بہتری اوراستحکام کی عکاسی ہورہی ہے، محمد اورنگزیب


وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہاہے، کلیدی اقتصادی اشاریوں سے معاشی بہتری اوراستحکام کی عکاسی ہورہی ہے ، جون جولائی اور اگست میں پالیسی ریٹ میں کمی کا امکان ہے، تجارتی خسارہ قابو میں ہے اور گزشتہ 10 ماہ سے معاشی اہداف درست سمت میں جا رہے ہیں۔
وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ اور عطا تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا وفد یہاں آیا ہوا تھا، سعودی وفد سے بزنس ٹو بزنس مذاکرات ہوئے، ہمارے معاشی اہداف صحیح سمت میں جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا تجارتی خسارہ قابو میں ہے، ہماری زراعت کی جی ڈی پی 5 فیصد پر گروتھ کر رہی ہے، ہماری کرنسی مستحکم ہے، ملک میں معاشی استحکام آ رہا ہے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے، امریکا اور یورپ کے سرمایہ کاروں سے بھی رابطوں میں ہوں۔
وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف ٹیم بھی رواں ماہ آئے گی جن سے لمبا پروگرام ہم کریں گے، ملکی معیشت میں بہتری کیلئے بنیادی ڈھانچے کی بہتری ضروری ہے، زرمبادلہ کے ذخائر 2 ماہ کی درآمدات کیلئے کافی ہوگئے، ٹیکس اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہے، ملک خیرات سے نہیں صرف ٹیکس سے چل سکتا ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملک میں رضاکارانہ کام بہت کم کئے جاتے ہیں مگر ٹیکس کی ریشو بہت کم ہے ان معاملات کو بہتر بنانا ہے، ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو نو فیصد ہو تو ملک نہیں چل سکتا،
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت ہے حکومتی سطح کے کام عوام سے بھی شیئر کئے جائیں، سیاسی استحکام معاشی استحکام سے جڑا ہوا ہے، صرف باتوں سے ہمارا گزارا نہیں ہوگا، ہمیں عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پنشن ریفارمز پر بات ہو رہی ہے، ملک میں سرکاری ملازمین کا پول بہت بڑا ہے، ریٹائرمنٹ اور پنشن کے سالانہ بہت بڑے اخراجات ہیں، ہم ریونیو بڑھانے اور اخراجات کم کرنے جا رہے ہیں، سٹرکچرل اصلاحات ہمارے ایجنڈے کا حصہ ہے۔
وزیر قانون کا کہنا تھا کہ پنشن کے بوجھ کو کم کرنے کیلئے پنشن اصلاحات متعارف کرائیں گے، ٹیکس اور پنشن اصلاحات کیلئے ایوان کو متحد ہو کر قانون سازی کرنا ہوگی۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ معیشت کو لے کر تمام اشاریئے مثبت ہیں، عالمی جریدے اور ادارے معیشت کی بہتری کی بات کرتے ہیں جو سرٹیفکیٹ ہے، ہم اصلاحات کی طرف جا رہے ہیں، وزیراعظم نے کہا تھا حکومتی اخراجات کم کرنے جا رہے ہیں۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پنشن کا ایک بہت بڑا بوجھ ہے جو حکومت پاکستان کو اٹھانا پڑتا ہے، پنشن کے حوالے سے ابھی تجاویز طلب کی گئی ہیں،غورو فکر کیا جا رہا ہے، ریٹائرمنٹ اور پنشن سے متعلق اصلاحات تمام اداروں پر لاگو ہوں گی۔

امریکا غزہ کی پٹی میں کوئی فوجی نہیں بھیجے گا، پینٹاگون
- 18 گھنٹے قبل

سندھ بھر میں دفعہ 144 کے تحت پابندیوں میں ایک ماہ کی توسیع
- 18 گھنٹے قبل

اسلام آباد : ضلع کچہری میں خودکش دھماکہ، ملک بھر میں بار ایسوسی ایشنز کا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ جاری
- 17 گھنٹے قبل

پنجاب کی آبو ہوا انتہائی مضر صحت، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں آج دوسرے نمبر پر آ گیا
- 18 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں دو دن ہوشربا اضافے کے بعد معمولی کمی
- 14 گھنٹے قبل
قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم دوتہائی اکثریت سے منظور
- 7 گھنٹے قبل

حکومت کا 27ویں آئینی ترمیمی بل میں مزید ترامیم کا فیصلہ،اضافی ترامیم قومی اسمبلی میں پیش کی جائیں گی
- 13 گھنٹے قبل

نمونیا کا عالمی دن، مہلک بیماری کے بارے میں شعور اجاگر کر کے اس سے بچا جا سکتا ہے
- 15 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی کا اجلاس شروع،27 ویں آئینی ترمیم آج منظور ہونے کا قوی امکان
- 17 گھنٹے قبل

27 ویں آئینی ترمیم، نواز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ پہنچ گئے
- 12 گھنٹے قبل

جنوبی کوریا : مارشل لاء کے نفاذ میں معاونت پر سابق وزیر اعظم اور خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ گرفتار
- 17 گھنٹے قبل

کیڈٹ کالج وانا پر حملہ ناکام بنانے کے حوالے سے آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر کا تفصیلی بیان
- 13 گھنٹے قبل








