پولیس کا وکلاء پر تشدد، پاکستان بار کونسل کی جانب سے ملک بھرمیں ہڑتال کی کال
سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے مطالبات پرتوجہ نہیں دی جس کی وجہ سے آج جو نوبت آئی ہے، وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل


لاہور میں پولیس اور وکلا کے درمیان شدید جھڑپ، پاکستان بار کونسل نے ملک بھرمیں ہڑتال کی کال دے دی
وائس چیئرمین پاکستان بارکونسل اورصدرسپریم کورٹ بارکی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا گیا۔
وائس چیئرمین پاکستان بار کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نےمطالبات پرتوجہ نہیں دی جس کی وجہ سے آج جو نوبت آئی ہے چیف جسٹس اس کے ذمہ دار ہیں، ہم پورے ملک کے وکلاء کو لاہور میں اکٹھا کریں گے۔
علاوہ ازیں سیکرٹری سپریم کورٹ بار علی عمران شاہ نے کہا کہ لاہور انتظامیہ وکلا پر مسلسل شیلنگ کرتی رہی اور متعدد وکیلوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ احسن بھون بھی پولیس تشدد اور شیلنگ سے زخمی ہوئے ہیں، وکلا کے مطالبات نہ ماننے کی وجہ سے یہ حالات بنے ہیں۔
اس حوالے سے صدرسپریم کورٹ بار نے کہا کہ معاملے پر چیف جسٹس پاکستان سے درخواست کی ہے، چیف جسٹس کا موقف ہے کہ ہائیکورٹ کے معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتے۔
دوسری جانب صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن شہزاد شوکت نے کہا کہ لاہور کے وکلا کے مطالبات سابق اورموجودہ چیف جسٹس جان بوجھ کرناکام بنا رہے ہیں، موجودہ چیف جسٹس کا ایجنڈا سمجھنے سےقاصرہوں۔ وکلا کےساتھ اپنایا گیا رویہ خود دہشتگردی ہے، چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ میں چھپ کربیٹھے ہوئے ہیں، پنجاب حکومت جس طرح اقتدارمیں آئی سب جانتے ہیں۔
شہزاد شوکت کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت چیف جسٹس کی بلیک میلنگ میں آکرتشدد کررہی ہے، چیف جسٹس ہائی کورٹ سن لیں اب ان سے مذاکرات نہیں ہونگے، چیف جسٹس صاحب ماڈل کورٹس کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔

بھارت کی جانب سے دریاؤں میں چھوڑے گئے اضافی پانی نے جنوبی پنجاب میں تباہی مچا دی
- 2 گھنٹے قبل

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں قائم مسجد کے زیرِ تعمیر مینار کومنہدم کر دیا
- 3 منٹ قبل

پنجاب کے ضلع اٹک میں تیل و گیس کی بڑی دریافت
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ریچھ کے حملے میں زخمی
- 2 گھنٹے قبل

حکومت چینی بحران کی ذمہ دار ہے ، شاہد خاقان عباسی
- 14 گھنٹے قبل
سیلابی صورتحال کے پیش نظر پنجاب میں ضمنی انتخابات ملتوی
- 13 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا : رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران دہشت گردی کے 605 واقعات رپورٹ
- 12 گھنٹے قبل

بلوچستان حکومت نے 5 اور 6 ستمبر کو صوبے بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل رکھنے کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس طلب، 31 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا
- 12 گھنٹے قبل
خدا کا شکر ہے کہ بھارت میں کام کرنے کا موقع ملا ، عاطف اسلم
- 13 گھنٹے قبل

اسلام آباد، پشاور اور ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- 12 گھنٹے قبل

فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے والے ممالک کیلئے مسائل بڑھ جائیں گے، امریکا کی دھمکی
- ایک گھنٹہ قبل