جی این این سوشل

پاکستان

سوشل میڈیا کو غلط استعمال کرنے سے روکنے کیلئے عالمی سطح پر اقدامات کی ضرورت ہے ، عطا تارڑ

عطاء اللہ تارڑ سے پاکستان کے دورہ پر آئے بنگلہ دیشی صحافیوں کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان میں آزادی اظہار رائے اور حکومت کے معاشی اقدامات سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سوشل میڈیا کو غلط استعمال کرنے سے روکنے کیلئے عالمی سطح پر اقدامات کی ضرورت ہے ، عطا تارڑ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد : عطاء اللہ تارڑ سے پاکستان کے دورہ پر آئے بنگلہ دیشی صحافیوں کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان میں آزادی اظہار رائے اور حکومت کے معاشی اقدامات سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے جعلی خبروں کے پھیلائو اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے عالمی سطح پر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

 اسلام آباد میں دورے پر آئے ہوئے بنگلہ دیشی صحافیوں کے وفد سے بات کرتے ہوئے انہوں نے  کہا کہ حکومت آزادی صحافت اور اظہارِ رائے کی اہمیت تسلیم کرتی ہے اور صحافیوں کے حقوق کیلئے پرُعزم ہے۔

بنگلہ دیشی صحافیوں کے وفد نے ایسے دوروں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان سے عوام کے روابط اوردونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری آئے گی۔

پاکستان

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترکیہ کے وزیرخارجہ خاقان فدان کی ملاقات

ملاقات کے دوران باہمی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترکیہ کے وزیرخارجہ خاقان فدان کی ملاقات

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترکیہ کے وزیرخارجہ خاقان فدان نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں دونوں جانب سے تاریخی، ثقافتی اور مذہبی رشتوں پر قائم گہرے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

ترکیہ کے وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

ترکیہ کے وزیر خارجہ اتوار کی رات دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے۔ ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ احمد نسیم وڑائچ نے مہمان وزیر خارجہ کا استقبال کیا اور ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا۔

ترک وزیر خارجہ وزیراعظم شہبازشریف اور دیگر حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت کا سولر نیٹ میٹرنگ کی جگہ گراس میٹرنگ شروع کرنے کا منصوبہ

وفاقی حکومت کی جانب سے گراس میٹرنگ کی پالیسی پر کام جاری ہے، ذرائع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کا سولر نیٹ میٹرنگ کی جگہ  گراس میٹرنگ شروع کرنے کا منصوبہ

سولر صارفین کو بڑاجھٹکا، حکومت کا سولر نیٹ میٹرنگ کی جگہ گراس میٹرنگ شروع کرنے کا منصوبہ سامنے آ گیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے گراس میٹرنگ کی پالیسی پر کام جاری ہے، گراس میٹرنگ میں یونٹ کے بدلے یونٹ کا فارمولا ختم کرنے کی تجویز  زیر غور ہے۔

آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں نیٹ میٹرنگ کا منصوبہ پیش کیا گیا ہے ، آئی ایم ایف کی جانب سے جاری گائیڈ لائن کے تحت وفاقی حکومت نے سولر نیٹ میٹرنگ ختم کرکے گراس میٹرنگ ختم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیٹ میٹرنگ میں سولر صارفین کسی بھی تقسیم کار کمپنی سے یونٹ کے بدلے یونٹ کا تبادلہ کرتے تھےلیکن اب گراس میٹرنگ میں نیشنل گرڈ کو  دی جانے والی بجلی کی قیمت تقریباً  نصف ہوسکتی ہے،گراس میٹرنگ میں صارفین سے بجلی سی پی پی اے کے ریٹ پر  خریدنےکی تجویز  ہے، بجلی تقسیم کار کمپنیاں گراس میٹرنگ پالیسی کے تحت صارفین کو  بجلی حکومتی ریٹ پر بیچیں گی۔

ذرائع کے مطابق  گراس میٹرنگ پالیسی پر آئی ایم ایف سے بھی بات چیت ہوئی ہے، گراس میٹرنگ پالیسی حتمی منظوری کے لیے  وفاقی کابینہ اور مشترکہ مفادات کونسل کو پیش کی جاسکتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق

ہیلی کا پٹر پوری طرح جل گیا ہے اور اس میں سوار تمام افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، ایرانی میڈیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہو گئے

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر کے ہیلی کا پٹر پوری طرح جل گیا ہے اور اس میں سوار تمام افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

پروار کے آدھے گھنٹے بعد صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر کا دیگر 2 ہیلی کاپٹر سے روبطہ منقطع ہو گیا تھا۔

ایرانی ہلال احمر کے سربراہ نے کہا ہےکہ صدر رئیسی کا ہیلی کاپٹر کریش ہونے کے بعد زندہ بچے مسافروں کا کوئی نشان نہیں۔

آج صبح حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملا تھا جس کے بعد ایرانی صدر اور ہیلی کاپٹر میں سوار افراد کے بچ جانے کی امیدیں دم توڑ گئیں تھیں۔

بعدازاں ایرانی میڈیا نے حادثے کا ہیلی کاپٹر میں سوار ابراہیم رئیسی اور ساتھیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

ایک اور ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ ’صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر حادثے میں مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے، بدقسمتی سے، تمام مسافروں کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔‘

یران کے صدر ابراہیم رئیسی آذربائیجان سے منسلک ایرانی سرحد پر ڈیم کا افتتاح کرنے بعد واپس تبریز آ رہے تھے کہ موسم کی خرابی کے باعث ان کے ہیلی کاپٹر کو ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی، ہیلی کاپٹر میں ایرانی صدر کے علاوہ وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان، مشرقی آذربائیجان صوبے کے گورنر ملک رحمتی سمیت دیگر اہم حکام سوار تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll