اپوزیشن رونے دھونے کے بجائے عوام کے مسائل پر بات کرے، چیئرمین پیپلز پارٹی


پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملکی مسائل کا حل مذاکرات کے بغیر نا ممکن ، اپوزیشن رونے دھونے کے بجائے عوام کے مسائل پر بات کرے۔
قومی اسمبلی میں اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری نے اپنے خطاب میں مذاکرات کی بات کی ،صدرآصف علی زرداری نے اپنی 20منٹ کی تقریر میں صرف عوام کے مسائل کے متعلق گفتگو کی ۔
بلاول بھٹوزرداری کاکہناتھاکہ فلسطین کے مسلمانوں کو جتنی گندم کی ضرورت ہے، بھیجی جائے حکومت بجٹ میں کسانوں کے لئے پیکج کا اعلان کرے حکومت کو واضح کرنا چاہئے وہ زرعی سیکٹر میں انویسٹ کرنے کےلئے تیار ہے اربوں کی سبسڈیز ہمیں بند کرنی چاہئیں ،براہ راست کسان کارڈ کے ذریعے کسان کو سبسڈی دی جائے۔
بلاول بھٹوکی تقریرکےدوران اپوزیشن کی ایوان میں شدید ہنگامہ آرائی اور گو زرداری گو کے نعرے لگائے،ڈپٹی سپیکر اپوزیشن اراکین کو نشستوں پر بیٹھنے کا کہتے رہے،اپوزیشن اراکین نشستوں پر کھڑے ہوگئے۔
بلاول بھٹوکامزیدکہناتھاکہ کمیٹی کمیٹی کھیلنا بند کریں اگر کسانوں کو ترقی کرتے دیکھنا چاہتے ہیں تو کل نہیں آج ایکشن لینا پڑے گا ہر طرف سے کسان پریشان ہے حکومت نے برآمد پر بھی پابندی لگائی ہے، کسان جائیں تو جائیں کہاں وزیراعظم کو ڈھوندنا چاہئے کہ کون سے بیوروکریٹ ،وزیر اس میں ملوث تھے یہ نقصان نااہل لوگوں کے فیصلوں کہ وجہ سے ہورہا ہے برآمد پر پابندی ہٹائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ جمہوری انداز میں احتجاج کرنا ہر سیاسی جماعت کا حق ہے، اپوزیشن ذاتی مسائل پر رونے دھونے کے بجائے عوام کے مسائل پر بات کرے، پی ٹی آئی رہنماؤں نے اپنی ایک گھنٹے کی تقریر میں صرف بانی پی ٹی آئی اور اپنے ساتھیوں کا رونا دھونا کیا۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی تنخواہیں تب حلال ہوں گئی جب وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے اور پارلیمان میں اپنا مثبت کردار ادا کرے گی، اپوزیشن کو تجویز دوں گا کہ بجٹ میں آپ کی بھی ان پٹ ہونی چاہیے۔

پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکارشیرخان انتقال کر گئے
- 2 گھنٹے قبل

ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رحجان،انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 74 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا
- 5 گھنٹے قبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے فوجی عدالت کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی
- 3 گھنٹے قبل

مسلسل کئی دنوں کے اضافے کے بعد سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 4 گھنٹے قبل

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز ’بگٹی ‘ قبیلے کے نئے سربراہ منتخب
- 4 گھنٹے قبل

کراچی: گٹر میں گرنے سے ایک اور بچہ جاں بحق
- 30 منٹ قبل

باجوڑ : سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج جہنم، فائرنگ کے تبادلے میں میجر عدیل شہید
- 40 منٹ قبل

بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا
- 4 گھنٹے قبل

ارشد ندیم نے ’’گلوبل بریک تھر واتھیلٹ آف دی ائیر‘‘ کا ایوارڈاپنے نام کر لیا
- 5 گھنٹے قبل

لاہور سے واپسی پر وزیر اعلی سہیل آفریدی نے مریم نواز کو احتجاجی مراسلہ لکھ دیا
- ایک گھنٹہ قبل

کالعدم بی ایل اے کی گھناؤنی سازش ناکام،کمسن طالبہ کو بی ایل اے کے خودکش حملے سے بچالیا گیا
- 5 گھنٹے قبل

لاہور میں بسنت منانے کی مشروط اجازت، ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
- 5 گھنٹے قبل













