جی این این سوشل

علاقائی

خیبر پختونخوا میں 3 جون سے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

مہم کے دوران صوبے کے 23 اضلاع کے 35 لاکھ 60 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلائے جائیں گے، صوبائی وزیر صحت

پر شائع ہوا

کی طرف سے

خیبر پختونخوا میں  3 جون سے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

صوبائی وزیر صحت خیبر پختونخوا قاسم علی شاہ نے کہا ہےکہ صوبہ بھرمیں 5 روزہ انسداد پولیو مہم 5جون بروز پیر سے شروع ہوگی۔

اپنےایک بیان میں انہوں نےکہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران صوبے کے 23 اضلاع کے 35 لاکھ 60 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

وزیر صحت نے کہا کہ ہم سب کو مل کر پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کیلئے کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کیلئے 26 ہزار سیکورٹی اہلکار فرائض انجام دیں گے۔

پاکستان

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ توسیع نہیں لینا چاہتے، وفاقی وزیر قانون

بار بار ان کی توسیع سے متعلق بات کرنا غیر ضروری ہے، اعظم نذیر تارڑ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ توسیع نہیں لینا چاہتے، وفاقی وزیر قانون

وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ توسیع نہیں لینا چاہتے اور بار بار ان کی توسیع سے متعلق بات کرنا غیر ضروری ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نےکہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مجھے اور اٹارنی جنرل کو واضح کہا تھا وہ توسیع کے خواہشمند نہیں اور توسیع نہیں لینا چاہتے، دو تہائی اکثریت کی بات تو تب ہو جب توسیع لینا ہو۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ معزز شخص ہیں، ان کے بارے میں بار بار کہنا کہ وہ توسیع لے رہے درست نہیں، میری میڈیا کے دوستوں سے گزارش ہے اب کسی اور موضوع پر بات کرلیں، چیف جسٹس ایک باعزت شخص ہیں، ہمیں ان کی توسیع کی بات اب چھوڑ دینی چاہیے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

پاپوا نیو گنی ، جزیرہ بوگین ویل میں 6.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق زلزلے کا مرکز زیر زمین 41 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔حکام نے علاقے کے مکینوں کو ہوشیار رہنے کی تاکید بھی کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاپوا نیو گنی ، جزیرہ بوگین ویل میں 6.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

پاپوا نیو گنی کے جزیرہ بوگین ویل میں پیر کی صبح ایک زلزلے نے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا۔

ڈی پی اے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.4 ریکارڈ کی گئی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس زلزلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ زلزلے کا مرکز جزیرے کے جنوبی ساحل پر واقع ٹوکاکا کے قریب تھا جو کہ بوکا سے 178 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق زلزلے کا مرکز زیر زمین 41 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔حکام نے علاقے کے مکینوں کو ہوشیار رہنے کی تاکید اور کسی بھی ممکنہ آفٹر شاکس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

 یوٹیلیٹی سٹور زبند کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ، رانا تنویر

انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کی تنظیم نو کے مختلف آپشنز پر کام ہو رہا ہے،شفافیت لانے کے لئے سبسڈی کا نیا طریقہ کار وضع کیا جا رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 یوٹیلیٹی سٹور زبند کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ، رانا تنویر

وفاقی وزیربرائےصنعت و پیداوار رانا تنویر حسیننے کہا ہے کہ  یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کو بند کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں۔

یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کی تنظیم نو کے مختلف آپشنز پر کام ہو رہا ہے۔   تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کے وفد  نے وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین سے ملاقات کی ،اس موقع پر ایم ڈی یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن اور سیکرٹری صنعت و پیداوار بھی موجود تھے۔  ملاقات میں وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے قفد کا آگاہ کیا کہ فی الحال یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کو بند کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کی تنظیم نو کے مختلف آپشنز پر کام ہو رہا ہے،شفافیت لانے کے لئے سبسڈی کا نیا طریقہ کار وضع کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یو ایس سی بند کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے کوئی یکطرفہ اقدام نہیں کیا جائے گا،تمام فیصلے ملازمین سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ہونگے،تمام حکومتی  ملازمین کے مفادات کا تحفظ کیا جائیگا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll