جی این این سوشل

پاکستان

کراچی میں پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ دینے پر افسران کی طلبی

سندھ ہائی کورٹ نے ڈی سی اور ایس ایس پی کو توہینِ عدالت کے نوٹس جاری کرتے ہوئے 5 جون کو طلب کر لیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کراچی میں پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ دینے پر افسران کی طلبی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

توہین عدالت، پی ٹی آئی کو باغ جناح میں جلسے کی اجازت نہ دینے کے معاملے پر عدالت نے ڈی سی ایس اور ایس ایس پی ایسٹ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ دینے کے معاملے پر دائر کی جانے والی توہینِ عدالت کی درخواست کی سماعت کی۔فاضل عدالت نے ڈی سی ایسٹ اور ایس ایس پی ایسٹ کو توہینِ عدالت کے نوٹس جاری کرتے ہوئے دونوں اعلیٰ افسران کو 5 جون کو طلب کیا گیا ہے۔

دوسری طرف اسلام آباد کی  ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو جلسے کی مشروط اجازت دے دی۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے عدالتی حکم پر پی ٹی آئی کو 39 شرائط کے ساتھ جلسے کی اجازت دی جس کیلئے باقاعدہ این او سی بھی جاری کردیا گیا ہے۔این او سی کی شرائط کے مطابق جلسہ مقررہ وقت پر ختم کرنا ہوگا اور جلسے میں ریاست کے خلاف نعرے یا تقریر کی اجازت نہیں ہوگی۔

اس کے علاوہ کسی قسم کی ہلڑ بازی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ سکیورٹی کی ذمہ داری تحریک انصاف پر عائد ہوگی۔

واضح رہے پی ٹی آئی کی جانب سے 8 جون کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مانگی گئی تھی جس پر ڈپٹی کمشنر نے پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ کرکے ہائیکورٹ کو آگاہ کردیا۔

پاکستان

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ توسیع نہیں لینا چاہتے، وفاقی وزیر قانون

بار بار ان کی توسیع سے متعلق بات کرنا غیر ضروری ہے، اعظم نذیر تارڑ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ توسیع نہیں لینا چاہتے، وفاقی وزیر قانون

وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ توسیع نہیں لینا چاہتے اور بار بار ان کی توسیع سے متعلق بات کرنا غیر ضروری ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نےکہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مجھے اور اٹارنی جنرل کو واضح کہا تھا وہ توسیع کے خواہشمند نہیں اور توسیع نہیں لینا چاہتے، دو تہائی اکثریت کی بات تو تب ہو جب توسیع لینا ہو۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ معزز شخص ہیں، ان کے بارے میں بار بار کہنا کہ وہ توسیع لے رہے درست نہیں، میری میڈیا کے دوستوں سے گزارش ہے اب کسی اور موضوع پر بات کرلیں، چیف جسٹس ایک باعزت شخص ہیں، ہمیں ان کی توسیع کی بات اب چھوڑ دینی چاہیے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکہ : وینزویلا کے صدر کا طیارہ ضبط

امریکہ اور وینزویلا کے درمیان طویل عرصے سے تعلقات سرد مہری کا شکار ہیں اور اس عمل سے ان تعلقات میں مزید خرابی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکہ :  وینزویلا کے صدر کا طیارہ ضبط

امریکا نے حریف ملک وینزویلا کے صدر کا طیارہ قبضے میں لے لیا۔
 غیر ملکی خبررساں ادارے سی این این کے مطابق امریکہ نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے ہوائی جہاز کو ڈومینیکن ریپبلک میں پابندنیوں کی خلاف ورزی کے تحت ضبط کرلیا ہے، ضبط شدہ جہاز پیر کو امریکی ریاست فلوریڈا منتقل کیا گیا۔

امریکہ اور وینزویلا کے درمیان طویل عرصے سے تعلقات سرد مہری کا شکار ہیں اور اس عمل سے ان تعلقات میں مزید خرابی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔

امریکی حکام نے اس طیارے کو وینزویلا کے ایئر فورس ون کے مساوی قرار دیا ہے اور اس کی تصویر دنیا بھر میں مادورو کے گزشتہ ریاستی دوروں میں لی گئی ہے،سی این این  نے امریکی عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ’اس طرح اوپر تک ایک پیغام پہنچایا گیا ہے‘،انہوں نے کہا کہ ’غیر ملکی سربراہ مملکت کے طیارے پر قبضہ کرنا مجرمانہ معاملات پر اب تک سب سے بڑا ایکشن ہے ،یہ واضح پیغام ہے کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے، کوئی بھی امریکی پابندیوں سے بالاتر نہیں ہے‘۔ برسوں سے، امریکی حکام ویزویلا حکومت کو ملنے والے اربوں ڈالر کے بہاؤ میں خلل ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہوم لینڈ سیکیورٹی انویسٹی گیشنز وفاقی حکومت کی دوسری سب سے بڑی تفتیشی ایجنسی ہے جس نے وینزویلا جانے والی درجنوں لگژری گاڑیاں، دیگر اثاثوں کے علاوہ بہت کچھ ضبط کیا ہے۔

امریکہ نے جو طیارہ قبضے میں لیا وہ ایک Dassault Falcon 900 ہے، پرواز کے ریکارڈ کے مطابق اس کی ملایت تقریباً 13 ملین ڈالر ہے، جو حالیہ مہینوں میں ڈومینیکن ریپبلک میں موجود تھا۔ یہ طیارہ وہاں کیوں موجود تھا امریکی حکام نے اس کی وجہ نہیں بتائی، لیکن ملک نے امریکی حکام کو طیارے کو قبضے میں لینے کا موقع فراہم کیا۔ متعدد امریکی وفاقی ایجنسیاں اس قبضے میں ملوث تھیں، بشمول ہوم لینڈ سیکیورٹی انویسٹی گیشن، کامرس ایجنٹس، بیورو آف انڈسٹری اینڈ سیکیورٹی اور محکمہ انصاف،امریکی حکام میں سے ایک کے مطابق، حکام نے ڈومینیکن ریپبلک کے ساتھ مل کر کام کیا، جس نے وینزویلا کو قبضے کی اطلاع دی،امریکہ نے حال ہی میں وینزویلا کی حکومت پر دباؤ ڈالا ہے کہ وہ اپنے صدارتی انتخابات کے حوالے سے مخصوص اعداد و شمار کو ”فوری طور پر“ جاری کرے، جس میں طاقتور رہنما مادورو کی جیت کی ساکھ کے بارے میں خدشات کا حوالہ دیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نیدرلینڈ میں مذہبی جماعتوں کے قائدین کے خلاف اسلام مخالف گیرٹ وائلڈرز کے قتل کی ترغیب پر کارروائی

حافظ سعد حسین رضوی اور ڈاکٹر محمد اشرف جلالی کے خلاف مقدمہ ان کی غیرحاضری میں چلایا جارہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیدرلینڈ میں  مذہبی جماعتوں کے قائدین کے خلاف اسلام مخالف گیرٹ وائلڈرز کے قتل کی ترغیب پر کارروائی

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی اور ان کی جماعت سے علیحدگی اختیار کرنے والے دھڑے تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف جلالی کے خلاف ہالینڈ کی ایک اعلیٰ سکیورٹی عدالت میں مقدمہ چلایا گیا، دونوں پر لوگوں کو مشتعل کرنے اور انتہائی دائیں بازو کے اسلام مخالف ڈچ رہنما گیرٹ وائلڈرز کے قتل کی ترغیب کا الزام ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈچ پراسیکیوٹرز نے 56 سالہ محمد اشرف جلالی پر اپنے پیروکاروں سے وائلڈرز کو قتل کرنے کی ترغیب کا الزام عائد کیا ہے۔ جبکہ سعد رضوی پر پیروکاروں کو وائلڈرز کو قتل کرنے کی ترغیب دینے کا شبہ ہے۔

خیال رہے کہ ڈچ عدالت اس سے پہلے پاکستانی کرکٹر خالد لطیف پر بھی اسی طرح کا مقدمہ چلا کر انہیں سزا سنا چکی ہے۔ دونوں مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کے خلاف مقدمہ ان کی غیرحاضری میں چلایا جارہا ہے۔

اس حوالے سے وائلڈرز نے کہا کہ ’’اس کیس نے مجھ پر اور میرے خاندان پر بہت زیادہ اثر ڈالا ہے، میں اس عدالت سے ایک مضبوط سگنل بھیجنے کے لیے کہہ رہا ہوں کہ اس ملک میں فتویٰ طلب کرنا ناقابل قبول ہے۔‘

مقدمے کی سماعت ایمسٹرڈیم کے شیفول ہوائی اڈے کے قریب ایک انتہائی محفوظ کورٹ ہاؤس میں ہوئی۔ڈچ حکام نے پاکستان سے مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کرنے اور انہیں عدالت میں پیش کرنے کے لیے قانونی مدد کی درخواست کی۔

تاہم، باہمی قانونی معاونت کے لیے پاکستان کے ساتھ کوئی معاہدہ موجود نہیں ہے اور دونوں افراد کٹہرے میں پیش نہیں ہوئے۔ نہ ہی کسی آدمی کے پاس قانونی نمائندگی موجود تھی۔

واضح رہے کہ گیرٹ وائلڈرز نے اگست 2018 میں رسول اللہ ﷺ کے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کا اہتمام کرنے کی کوشش کی تھی۔ جس پر گزشتہ سال ستمبر میں، نیدرلینڈ ججوں نے خالد لطیف کو وائلڈرز کے قتل پر اکسانے کے جرم میں 12 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

پاکستان میں مظاہرے پھوٹ پڑنے کے بعد وائلڈرز نے مقابلہ منسوخ کر دیا اور اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں

پبلک پراسیکیوٹر نے اشرف جلالی کو 14 سال قید کی سزا سنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ جبکہ سعد رضوی کے خلاف سماعت کا فیصلہ 9 ستمبر کو متوقع ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll