جی این این سوشل

پاکستان

فیک نیوز معاشرے میں انتشار اور لوگوں کیلئے پریشانی کا باعث بنتی ہیں ، صدرمملکت

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ فیک نیوز معاشرے میں انتشار اور لوگوں کیلئے پریشانی کا باعث بنتی ہیں، غلط خبریں پھیلانااسلام کی روح کےمنافی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فیک نیوز معاشرے میں انتشار اور لوگوں کیلئے پریشانی کا باعث بنتی ہیں ، صدرمملکت
فیک نیوز معاشرے میں انتشار اور لوگوں کیلئے پریشانی کا باعث بنتی ہیں ، صدرمملکت

تفصیلات کے مطابق  صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی سےچیئرمین  پیمرا  محمدسلیم بیگ  نے ملاقات کی ہے۔ چیئرمین پیمرانےصدرمملکت کوسال 20-2019 کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔صدرمملکت نے فیک نیوزکی بڑھتی ہوئی لعنت کی حوصلہ شکنی پر زور دیا۔

صدر مملک ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ  فیک نیوز معاشرے میں انتشار اور لوگوں کیلئے پریشانی کا باعث بنتی ہیں، میڈیا اخلاقی اقدار کے فروغ اور غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے، پیمرا معلومات کا آزادانہ بہاؤ یقینی بنا کر معلومات ، تعلیم اور تفریح کے معیار کو بہتر بنائے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ  متعلقہ اسٹیک ہولڈرز فیک نیوز کے پھیلاؤ سے گریز کریں، غلط خبریں پھیلانااسلام کی روح کےمنافی ہے، میڈیا ہاؤسزاورعلمائےکرام فیک نیوزکے چیلنج سے نمٹنے کیلئے لوگوں کی رہنمائی اور تعلیم میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ  فیک نیوز کےتدارک کیلئے پیمرا غیر جانبدارانہ، درست اور تصدیق شدہ معلومات کے پھیلاؤ کو یقینی بنائے۔

پاکستان

سعودی تاجروں کا دورہ پاکستان نتیجہ خیز ثابت ہو گا، وزیر اعظم

سعودی فرمانروا اور ولی عہد پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ اور اس کی ترقی و خوشحالی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی تاجروں کا دورہ پاکستان نتیجہ خیز ثابت ہو گا، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  آئندہ چند روز میں سعودی تاجروں کا دورہ پاکستان نتیجہ خیز ثابت ہو گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری اور منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے اعلی سطح جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم محمد بن سلمان پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ اور اس کی ترقی و خوشحالی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔

اجلاس کو وزیرِ اعظم کے دورہ سعودی عرب کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کے کاروباری وفد کی اسلام آباد آمد اور متوقع شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سعودی قیادت کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات پر مجھ سمیت پوری قوم ان کی شکر گزار ہے۔

وزیرِ اعظم نے اجلاس کو اپنے حالیہ دورہ سعودی عرب کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں ںے کہا کہ دورہ سعودی عرب کی بہترین تیاری کیلئے تمام متعلقہ وزراء اور افسران کی کوششیں قابل تحسین ہیں، سعودی قیادت نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہر قسم کی معاونت کی پیشکش کی جو خوش آئند ہے۔

اجلاس کو سعودی عرب کی جانب سے کاروباری شخصیات کے اعلی سطح وفد کے آئندہ چند روز میں دورہ پاکستان کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ سعودی وفد کی بہترین مہمان نوازی کی جائے، امید ہے سعودی وفد کے ساتھ پاکستانی کاروباری شخصیات کی ملاقاتیں نتیجہ خیز ہوں گی، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو دہائیوں پر محیط ہیں پاکستان خوش قسمت ہے جسے سعودی عرب جیسا خیر خواہ دوست میسر ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آفیشلز کا اعلان کردیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ابتدائی راؤنڈ کے لیے 20 امپائرز اور 6 ریفریز پر مشتمل پینل کا اعلان کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آفیشلز کا اعلان کردیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آفیشلز کا اعلان کردیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ابتدائی راؤنڈ کے لیے 20 امپائرز اور 6 ریفریز پر مشتمل پینل کا اعلان کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق میچ ریفریز میں ڈیوڈ بون ، جیف کرو  اور رنجن مدوگالےشامل ہیں، اس کے علاوہ ایڈریو پائیکرافٹ ،رچی رچرڈسن اور جواگال سری ناتھ بھی میچ ریفری ہوں گے۔

امپائرز پینل میں پاکستان کے احسن رضا ، آصف یعقوب اور راشد ریاض بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ یکم جون سے 29 جون تک امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

چیف منسٹر یوتھ انیشیٹوبائیکس پورٹل پر 72000 سے زائد درخواستیں موصول

پی آئی ٹی بی کے چیئرمین فیصل یوسف نے بتایا کہ پی آئی ٹی بی کے قائم کردہ پورٹل نے طلباء کو بائیکس کے لیے آن لائن درخواست دینے میں مدد فراہم کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیف منسٹر یوتھ انیشیٹوبائیکس پورٹل پر 72000 سے زائد درخواستیں موصول

لاہور: پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) کی طرف سے تیار کردہ چیف منسٹر یوتھ انیشیٹو (CMYI) بائیکس پورٹل طلباء کو 20,000 موٹر سائیکلیں قسطوں پر فراہم کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کل 72,640 آن لائن درخواستیں موصول ہوئی ہیں ، موصول ہونے والی درخواستوں میں پیٹرول بائیکس کے لیے 57,366 اور الیکٹرک  بائیکس کے لیے 15,274 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔  رجسٹریشن کی آخری تاریخ 29 اپریل 2024 تھی، زیادہ درخواستوں کی وجہ سے اور مزید درخواست دہندگان کو موقع دینے  کے لئے آخری تاریخ 1 مئی 2024 تک بڑھا دی گئی تھی  ۔


حکومت پنجاب ڈاؤن پیمنٹ میں اپنا حصہ ڈالے گی اور آسان ماہانہ اقساط پر بائیک پیش کرے گی۔

اس حوالے سے پی آئی ٹی بی کے چیئرمین فیصل یوسف نے بتایا کہ پی آئی ٹی بی کے قائم کردہ پورٹل نے طلباء کو بائیکس کے لیے آن لائن درخواست دینے میں مدد فراہم کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll