جی این این سوشل

پاکستان

گھوٹکی ٹرین حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ مکمل

سکھر : : رپورٹ کے مطابق حادثہ ٹریک کے جوڑ کی ویلڈنگ ٹوٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

گھوٹکی ٹرین حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ مکمل
گھوٹکی ٹرین حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ مکمل

تفصیلات کے مطابق   محکمہ ریلوے کے سینئر ماتحت عملے نے رتی ریلوے اسٹیشن پر دو ٹرینوں کے حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ مکمل کرلی ہے۔

 ریلوے ذرائع کے مطابق پرماننٹ ورکس انسپکٹر، ایڈ ٹی ایکس آر و دیگر عملے نے اپنی رپورٹ مرتب کر لی ہے۔  رپورٹ کے مطابق حادثہ ٹریک کے جوڑ کی ویلڈنگ ٹوٹنے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  ٹوٹی ہوئی لائن کی جگہ سے تین  انچ کا فرق واضع نظر آیا، ریلوے لائن کی ویلڈنگ والی جگہ سے ملت ایکسپریس کے انجن اور 6 بوگیاں گذرنے کے بعد دوبوگیاں 2-4235 اور 2-11234 ٹریک سے اتر گئیں،تین بوگیاں 11575، 12834 اور 12336 ٹریک پر ہہ رک گئیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  سر سید ایکسپریس کم فاصلے پر تھی اور اچانک آکر ملت ایکسپریس کی بوگیوں سے ٹکرا گئی،حتمی فیصلے اور باقاعدہ انکوائری کےلئے رپورٹ ریلوے فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر کو ارسال کردی گئی ہے ۔  گریڈ 21 کے فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر دونوں ماتحت سینئر عملے کی رپورٹ کا بغور جائزہ لیں گے۔فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر اپنی الگ انسپکشن رپورٹ مکمل کریں گے۔

خیال رہے کہ  سندھ کے ضلع گھوٹکی کے علاقہ ڈہرکی کے قریب سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس میں تصادم کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 62ہوگئی۔ 47 میتیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔

قبل ازیں ترجمان ریلوے کا کہنا تھا کہ  ریسکیو آپریشن کا کام مکمل کر لیا گیا ہے اور اب ٹریک کو فٹ کیا جارہا ہے  ۔ جیسے ہی ٹریک کا کام مکمل ہو جائے گا تو ٹرینوں کی روانگی شروع ہو جائے گی  ۔پاکستان ریلوے اپنے مسافروں سے معذرت خواہ ہے کہ انہیں حادثے کے باعث پریشانی اٹھانا پڑی۔ وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی،  چیئرمین ریلوے حبیب الرحمن گیلانی اور سی ای او ریلوے نثار احمد میمن ساری رات رییلیف آپریشن کی نگرانی کر تے رہے ، ریلوے انتظامیہ اور تمام افسران بھی اس ریلیف آپریشن کی تکمیل تک ڈیوٹی پر موجود رہے۔جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کی حتمی تعداد اکٹھی کر کے جاری کی جائےگی۔

پاکستان

صدر مملکت  آصف علی زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

صدر مملکت  کو اس دورے میں بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت  آصف علی زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

صدر مملکت  آصف علی زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل، وزیراعلی میرسرفراز احمد بگٹی ، صوبائی وزراء اور ارکان پارلیمنٹ نے ہوائی اڈے پر صدر کا استقبال کیا ۔

صدر مملکت  کو اس دورے میں بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔

صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان اسمبلی کے ارکان بھی ملاقات کریں گے اور وزیراعلی سرفراز بگٹی ان کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف کی اٹلی کی سفیر ماریلینا ارمیلن سے ملاقات

اعلیٰ سطحی تبادلوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی پرزور دعوت دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم شہباز شریف کی اٹلی کی سفیر  ماریلینا ارمیلن سے ملاقات

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے اٹلی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ آنے والے دنوں میں دونوں ملکوں کے درمیان  دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کیا جاسکے۔

انہوں نے  اٹلی کی سفیر ماریلینا ارمیلن سے گفتگو کی جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے بشکریہ ملاقات کی ، سفیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے، وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ کئی دہائیوں پر محیط اپنے کثیر جہتی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، جو ہمیشہ خیر سگالی اور اعتماد کے ساتھ نمایاں رہے ہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ دونوں فریقین نے کئی اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی یکساں خیالات کا اظہار کیا۔

اعلیٰ سطحی تبادلوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی پرزور دعوت دی۔

انہوں نے وزیراعظم میلونی کی اندرون و بیرون ملک ان پالیسیوں کو سراہا جنہوں نے اٹلی کو یورپی یونین کا ایک اہم رکن بنا دیا۔


پاکستان اور اٹلی کے دوطرفہ تعلقات کے مثبت انداز پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے دونوں فریقین پر زور دیا کہ وہ تعلیم، تجارت اور سرمایہ کاری، قانونی نقل مکانی کے ساتھ ساتھ ثقافتی تبادلوں کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیں۔

سفیر نے وزیراعظم کا استقبال کرنے پر شکریہ ادا کیا اور انہیں یقین دلایا کہ اٹلی پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے قیام کیلئے قانون سازی کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ،سی بی ڈی کے پراجیکٹس سے متعلق تفصیلی بریفنگ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے قیام کیلئے قانون سازی کا فیصلہ

پنجاب میں رئیل سٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے قیام کیلئے قانون سازی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی (سی بی ڈی) کے پراجیکٹس سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں آئی ٹی سٹی کے لئے چین، جنوبی کوریا اور سعودی عربین کمپنیوں سے ڈیل فائنل کرنے کی ہدایت دی گئی اور سی بی ڈی پراجیکٹ پر سال بہ سال ٹارگٹ مکمل کرنے اور پیش رفت کی رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔

سی بی ڈی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران امین نے قائد ڈسٹرکٹ، باب ڈسٹرکٹ اور پنڈی ڈسٹرکٹ کے بار ے میں جائزہ رپورٹس اجلاس میں پیش کیں۔

اجلاس میں پنجاب کے 8 شہروں میں سی بی ڈی بزنس سنٹرز قائم کرنے پر اتفاق ہوا جبکہ سیالکوٹ میں سٹی آف سپورٹس قائم کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو فیروز پور روڈ پر گرینڈ سوک سنٹر لاہور کے قیام کے بار ے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ لاہور کلمہ چوک پر سی بی ڈی گرینڈ سینٹرل سیشن قائم ہو گا جبکہ گرینڈ سوک سنٹر میں 600 شاپس اور ریسٹورنٹس قائم ہوں گے، سی بی ڈی مین بلیوارڈ پر ماحول دوست بلیوروڈز بنائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll