نئی تجویز تین مراحل پر مبنی ہے اور اس میں مستقل جنگ بندی بھی شامل ہے، امریکی صدر


امریکی صدر جو بائیڈن نے غزہ میں جنگ بندی کی نئی تجویز پیش کردی۔ انہوں نے کہا کہ یہ غزہ میں جنگ کے خاتمے کا وقت ہے اسے لمحے کو ضائع نہیں کر سکتے۔بائیڈن نے حماس سے تجاویز قبول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا نئی تجویز تین مراحل پر مبنی ہے اور اس میں مستقل جنگ بندی بھی شامل ہے۔
جوبائیڈن نے خطاب میں کہا کہ تجویز کا پہلا مرحلہ 6ہفتوں پر محیط ہے اور اس میں مکمل جنگ بندی اور رہائشی علاقوں سے اسرائیلی افواج کے انخلا کے بعد بے گھر فلسطینیوں کی اپنے گھروں کو واپسی شامل ہے۔
پہلے مرحلے کے دوران اسرائیل دوسرے مرحلے تک پہنچنے کے لیے حماس کے ساتھ بات چیت کرے گا۔اس دوران اسرائیلی فوجیں غزہ سے نکل جائیں گی، یرغمالیوں اور سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کا تبادلہ ہوگا، فلسطینی شہری غزہ واپس جائیں گے اور غزہ میں روزانہ 600 امدادی ٹرک آئیں گے۔
دوسرے مرحلے میں جنگ بندی کے مستقل خاتمے، باقی رہنے والے تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جب تک مذاکرات جاری رہیں گے جنگ بندی قائم رہے گی۔
تیسرے مرحلے میں غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کا ایک بڑا منصوبہ ہوگا۔
بائیڈن نے مزید کہا کہ جنگ بندی کے ساتھ امداد بھی تمام ضرورت مندوں میں محفوظ اور مؤثر طریقے سے تقسیم کی جا سکے گی۔ ایک ایسے شخص کے طور پر جس کی اسرائیل کے ساتھ طویل وابستگی رہی ہے اور جنگ کے دوران اسرائیل کا دورہ کرنے والے واحد امریکی صدر کے طور پر اور ایک ایسے شخص کے طور پر جس نے ایرانی حملے کے وقت امریکی افواج کو اسرائیل کے براہ راست دفاع کے لیے بھیجا میں آپ سے پوچھتا ہوں کہ اگر آپ سست ہوگئے اور یہ لمحہ ضائع ہو گیا تو کیا ہوگا ؟ انہوں نے کہا ہم اس لمحے کو ضائع نہیں کر سکتے۔
امریکی صدر بائیڈن نے کہا کہ اسرائیل نے ایک نئی اور جامع تجویز پیش کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل چھ ہفتوں کے لیے غزہ سے اپنی تمام افواج واپس بلانے کی پیشکش کر رہا ہے۔ اسرائیلی تجویز قطر اور حماس کو پہنچا دی گئی تھی۔
بائیڈن نے زور دے کر کہا کہ حماس اب 7 اکتوبر کے حملے جیسا دوسرا حملہ کرنے کے قابل نہیں ہے اور فلسطینی اپنے گھروں کو لوٹ جائیں گے۔ انہوں نے کہا میں جانتا ہوں اسرائیل میں بعض حکومتی ارکان سمیت کچھ لوگ اس منصوبے سے اتفاق نہیں کریں گے۔ میں اسرائیلی قیادت پر زور دیتا ہوں کہ وہ کسی بھی دباؤ کے باوجود اس معاہدے کی حمایت کرے۔
بائیڈن انتظامیہ کے ایک سینئراہلکار نے بتایا کہ غزہ کے حوالے سے نئی تجویز کل حماس کو پیش کی گئی تھی۔ یہ تجویز تقریباً اسی طرح کی ہے جو حماس نے کچھ روز قبل پیش کی تھی۔ اس میں بھی ہر مرحلہ 6 ہفتے طویل ہے۔

مغربی کنارے اور مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی کارروائیاں عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں ، دفتر خارجہ
- 15 گھنٹے قبل

ٹرائی سیریز : پاکستان ٹیم کوبڑا دھچکا، جارح مزاج بیٹر سہ ملکی سیریز سے باہر، متبادل کھلاڑی کا اعلان
- 14 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا :سیکیورٹی فورسزکی 2کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 23 دہشتگرجہنم واصل
- 10 گھنٹے قبل

پی ٹی اے نےغیر رجسٹرڈ موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کیلئے وارننگ جاری کر دی
- 16 گھنٹے قبل

ٹرائی سیریز:زمبابوے نے پاکستان کو 148 رنز کا ہدف دے دیا
- 13 گھنٹے قبل

وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات، اسلام آباد دھماکے کی مذمت
- 16 گھنٹے قبل

کلاؤڈ فلیئر میں فنی خرابی کے باعث سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سمیت متعدد ویب سائٹس متاثر
- 13 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف سے امریکا میں مقیم سکھ تنظیم کے صدرجسدیپ سنگھ کی ملاقات
- 11 گھنٹے قبل

ڈرگ کنٹرول پنجاب کا مختلف ادویات کے ناقص بیچز فوری مارکیٹ سے واپس لینے کا حکم
- 13 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ: 27 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت کیلئے فل بنچ تشکیل
- 15 گھنٹے قبل

ایس سی او نے خطے میں معاشی خوشحال کی بنیاد رکھی، رکن ممالک کے درمیان منظم روابط انتہائی اہم ہیں،اسحاق ڈار
- 15 گھنٹے قبل

ٹرائی سیریز:پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی
- 10 گھنٹے قبل













