جی این این سوشل

پاکستان

وزیراعظم کی سفارش نظر انداز، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی

پیٹرول صرف 4 روپے 74 پیسے اور ڈیزل 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر سستا کردیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم کی سفارش نظر انداز، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی
وزیراعظم کی سفارش نظر انداز، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی

وزارت خزانہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کی سفارش نظر انداز کرتے ہوئے پیٹرول صرف 4 روپے 74 پیسے اور ڈیزل 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر سستا کردیا۔

پٹرول کی نئی قیمت 268 روپے 36 پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لٹر کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 270 روپے 22 پیسے فی لٹر مقرر کردی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے مٹی کا تیل بھی ایک روپے 87 پیسے فی لٹر سستا کیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 171 روپے 61 پیسے فی لٹر ہو گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل 3 روپے 88 پیسے فی لٹر سستا ہونے کے بعد 157 روپے 29 پیسے فی لٹر ہو گیا ہے۔

قیمتوں میں کمی کے باوجود پٹرول اور ڈیزل پر لیوی 60 روپے فی لٹر برقرار رہے گی۔

قبل ازیں وزیراعظم نے وزارت خزانہ کو پیٹرول کی قیمت میں نمایاں 15روپے 40 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 90 پیسے کمی کی ہدایت کی تھی۔

یاد رہے کہ 16 مئی کو بھی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے سے زائد کی کمی کی تھی۔

دنیا

اسرائیل کی جنگی جارحیت جاری ، مزید 42 فلسطینی شہید

دوسری جانب خان یونس میں اسرائیلی بمباری سے بچے سمیت 2فلسطینی شہید ہوگئے، غزہ میں کالج اور رہائشی عمارت پر اسرائیلی بمباری سے 9 فلسطینی شہید ہوگئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کی جنگی جارحیت جاری ، مزید 42 فلسطینی شہید

 غزہ میں اسرائیلی فورسز کا بے گنا ہ فلسطینیوں پر بربریت کا سلسلہ جاری ہے 24گھنٹوں میں مزید 42فلسطینی شہید، 107زخمی کردیئے۔ 

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فضائیہ نے گھروں اور پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنایا، شمالی غزہ میں اسرائیلی حملے میں 6فلسطینی شہید، متعدد افراد زخمی ہو گئے جبکہ صیہونی فوج نے نصیرات کیمپ کو نشانہ بنایا،1فلسطینی شہید،5زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب خان یونس میں اسرائیلی بمباری سے بچے سمیت 2فلسطینی شہید ہوگئے، غزہ میں کالج اور رہائشی عمارت پر اسرائیلی بمباری سے 9 فلسطینی شہید ہوگئے، مغربی کنارے پر بھی اسرائیلی آپریشن ایک ہفتے سے جاری ہے، صہیونی فورسز نے اب تک 2 بچوں سمیت 33 فلسطینی شہید کو کر دیا۔

واضح رہے غزہ میں اسرائیل کی پرتشدد کارروائیوں میں اب تک 40ہزار 861 فلسطینی شہید، 94ہزار 398 زخمی ہو چکے ہیں۔   

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

نیب نے فراڈ کیس میں دوبڑے ملزمان کو گرفتارکر لیا

کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم نے بدعنوانی کے کافی ثبوت حاصل کرنے کے بعد مکمل تفتیش کے دوران ندیم انور اور فہیم انجم نامی دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیب نے فراڈ کیس میں دوبڑے ملزمان کو گرفتارکر لیا

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے بدھ کے روز پرائم زون انویسٹمنٹ سکیم کے نام سے ایک بڑے سرمایہ کاری فراڈ اسکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث دو ہائی پروفائل ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نیب لاہور امجد مجید اولکھ کی ہدایت پر پرائم زون اسکینڈل کی کھلی عدالت میں دائر درخواستوں کی تحقیقات اور ان کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے ایک کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم (سی آئی ٹی) تشکیل دی گئی۔

 انکوائری/تفتیش کی کارروائی کے دوران یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایل پی جی کاروبار میں سرمایہ کاری کی پونزی اسکیم میں سرمایہ کاری کرنے کا لالچ دے کر، ماہانہ بنیادوں پر بہت زیادہ منافع کا وعدہ کرکے عام لوگوں کو دھوکہ دیا۔


کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم نے بدعنوانی کے کافی ثبوت حاصل کرنے کے بعد مکمل تفتیش کے دوران ندیم انور اور فہیم انجم نامی دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ بھی الزام ہے کہ پرائم زون انتظامیہ نے اربوں مالیت کے منافع بخش مالی فوائد کی آڑ میں غیر مشکوک افراد سے ماہانہ بنیادوں پر غیر حقیقی منافع کا وعدہ کرتے ہوئے سرمایہ کاری کی درخواست کی۔


تحقیقات کے دوران اب تک 1800 شکایت کنندگان نے 1.25 بلین روپے (تقریباً) کے اپنے دعوے درج کرائے ہیں۔ تفتیشی ٹیم نے اس سے قبل مفتی رضوان اور شہزاد احمد نامی دو ملزمان کو گرفتار کیا تھا، جب کہ بیورو مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے اور لوٹی گئی رقم کی بازیابی کے لیے پرعزم ہے۔



پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اے این پی کے سینئر رہنما زاہد خان کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

سیاست میں پیسہ ملوث ہوگیا ہے،ہم نے کبھی پیسے کے لیے سیاست نہیں کی، زاہد خان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اے این پی کے سینئر رہنما زاہد خان کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) کے سینئر رہنما زاہد خان نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

اے این پی کے سابق سیکریٹری اطلاعات زاہد خان سیاست سے کنارہ کش ہوگئے۔ سابق سینیٹر نے بیان میں کہا کہ حالات ایسے بن گئے ہیں کہ سیاست سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

زاہد خان کا مزید کہنا تھا کہ سیاست میں پیسہ ملوث ہوگیا ہے۔ ہم نے کبھی پیسے کے لیے سیاست نہیں کی۔ نئی قیادت کی ترجیحات میں ہم نہیں رہے اس لیے خاموشی سے ایک طرف ہوگئے ہیں۔ اس سے قبل اے این پی رہنما حاجی غلام احمد بلور نے بھی انتخابی سیاست سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll