جی این این سوشل

پاکستان

گورنر سندھ طیارہ حادثے سے بال بال بچ گئے، ہنگامی لینڈنگ

پرواز میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور ان کی فیملی سمیت 150 افرادسوار تھے،ذرائع

پر شائع ہوا

کی طرف سے

گورنر سندھ طیارہ حادثے سے بال بال بچ گئے، ہنگامی لینڈنگ
گورنر سندھ طیارہ حادثے سے بال بال بچ گئے، ہنگامی لینڈنگ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری طیارے حادثے میں بال بال بچ گئے۔ متعدد مسافر محفوظ رہے۔فلائی جناح کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز کے طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پرواز میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور ان کی فیملی سمیت 150 افرادسوار تھے۔ کراچی میں فلائی جناح کا طیارہ لینڈنگ کے وقت حادثے سے بال بال بچ گیا۔ جہاز میں خواتین اور بچے بھی تھے۔ تمام مسافروں نے اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر ادا کیا۔

گورنرسندھ کامران ٹیسوری کاکہنا  پائلٹ کے مطابق اللہ نے سب کو نئی زندگی دی ۔

فلائی جناح کے طیارے میں اچانک اڑان بھرنے کے فوری بعد تکنیکی خرابی پیدا ہوئی۔ کپتان نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول سے فوری واپس کراچی ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔

یاد رہے کہ فلائی جناح کے اسی طیارے میں گزشتہ 2 ہفتوں میں تکنیکی خرابی کے باعث کئی بار ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔

ذرائع سول ایوی ایشن (سی اے اے) کے مطابق پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد اسے منسوخ کردیا گیا، پرواز 25 منٹ تک اڑان بھرتے ہوئے نوابشاہ کی فضائی حدود میں پہنچی تو طیارے میں اچانک تکنیکی خرابی ہوئی۔

پاکستان

ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے خصوصی پولیو مہم کا آغاز

مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر 3 کروڑ بچوں کو اس موذی مرض سے بچاؤ کی ویکسین دی جائے گی، وزیر اعظم شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے خصوصی پولیو مہم کا آغاز

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے خصوصی پولیو مہم کا آغاز کر دیا۔

شہر اقتدار میں ملک گیر خصوصی انسداد پولیو مہم کے آغاز کی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم محمد شہباز نے کہا کہ ملک بھر کے 115 اضلاع میں پولیو مہم کا آغاز کر دیا، جس میں پانچ سال سے کم عمر 3 کروڑ بچوں کو اس موذی مرض سے بچاؤ کی ویکسین دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ 9 سے 15 ستمبر تک اس خصوصی مہم کے تحت 2 لاکھ 86 ہزار پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے، پاکستان سے پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کیلئے حکومت کے ساتھ تعاون کرنے والے شراکت داروں اور دوست بین الاقوامی تنظیموں کے شکرگزار ہیں۔

محمد شہباز شریف نے کہا کہ پُرامید ہوں کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر پولیو کے ملک سے مکمل خاتمے میں کامیاب ہو جائے گی، انشاء اللہ پولیو کے پاکستان سے مکمل خاتمے کیلئے ہماری کوششیں ضرور رنگ لائیں گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وفاقی و صوبائی عہدیداران، پولیو ورکرز، سکیورٹی اہلکار، سب کی انسداد پولیو کیلئےکوششوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، والدین سے گزارش ہے کہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو تمام عمر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو ویکسین کے قطرے ضرور پلوائیں۔

انہوں نے آخر میں والدین پر مزید زور دیتے ہوئے کہا کہ والدین اپنے بچوں کے محفوظ مستقبل کیلئے انسداد پولیو کی ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

گوگل کروم میں صارفین کیلئے ’’اے آئی‘‘ اسسٹنٹ دستیاب

اس نئے فیچر کے ذریعے گوگل کا مقصد جیمنائی اے آئی اسسٹنٹ کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے تاکہ وہ اس سے فائدہ اٹھا سکیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گوگل کروم میں صارفین کیلئے ’’اے آئی ‘‘اسسٹنٹ دستیاب

کراچی : گوگل نے اپنی مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی جیمنائی کو مزید عام کرنے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے اسے گوگل کروم میں شامل کر لیا ہے۔ دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے اس ویب براؤزر میں اب صارفین براؤزر بار میں gemini @ٹائپ کر کے براہ راست جیمنائی سے سوالات پوچھ سکیں گے۔

اس نئے فیچر کے ذریعے گوگل کا مقصد جیمنائی اے آئی اسسٹنٹ کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے تاکہ وہ اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔ جیمنائی مختلف زبانوں میں سوالوں کے جوابات دے سکتا ہے، معلومات تلاش کر سکتا ہے اور یہاں تک کہ تخلیقی کام بھی انجام دے سکتا ہے۔


گوگل واحد کمپنی نہیں جو اپنے براؤزر میں اے آئی اسسٹنٹ کو شامل کر رہی ہے۔ مائیکرو سافٹ نے بھی اپنے ایج براؤزر میں کو پائلٹ اے آئی اسسٹنٹ کو شامل کر لیا ہے۔ اس سے قبل گوگل نے جیمنائی پر مبنی ویژول سرچز کو گوگل لینس کے ذریعے کروم کا حصہ بنایا تھا۔

اس نئی پیشرفت سے  صارفین اب کروم میں براؤز کرتے ہوئے آسانی سے جیمنائی سے معلومات حاصل کر سکیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

سعودی عرب میں مصری شہری نے اہلیہ اور ساس کوقتل کر دیا

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی مکمل کرلی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی عرب میں مصری شہری نے  اہلیہ اور ساس کوقتل کر دیا

سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں پولیس نے ایک مصری شہری کو اہلیہ اور ساس کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے محکمہ امن عامہ کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ مصری شہری نے جھگڑے کے دوران اپنی اہلیہ اور ساس پر جھگڑے کے دوران چاقو سے حملہ کیا جو ان کی موت کا باعث بنا۔

۔بیان میں کہا گیا کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی مکمل کرلی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll