ایران ،اسرائیل کشیدگی کے باعث سونا ایک دفعہ پھر ہزاروں روپے مہنگا،قیمتوں نے ریکارڈتوڑدیے
ہفتے کوبھی سونے اور چاندی کی قیمت میں بڑااضافہ ہوتھاجب عالمی مارکیٹ میں سونا 100 ڈالر مہنگا ہوکر 5278 ڈالر فی اونس پر آگیاتھا


کراچی: ایران پر اسرائیلی و امریکی حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں پیدا ہونے والے کشیدگی کے باعث عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ایک دفعہ پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روزمقامی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 13300 روپے مہنگا ہوگیاجس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 5 لاکھ 63 ہزار862 روپے پر پہنچ گئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح دس گرام سونا 11402 روپے مہنگا ہوکر4 لاکھ 83 ہزار420 روپے پر پہنچ گیاہے۔
علاوہ ازاں ایک تولہ چاندی 188 روپے مہنگی ہوکر 10 ہزار 50 روپے پر پہنچ گئی،اس طرح سرمایہ کاروں کی سونے اورچاندی میں سرمایہ کاری ایک بار پھر سے محفوظ رہی ہے۔
دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 133 ڈالر مہنگا ہوکر 5411 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ ہفتے کوبھی سونے اور چاندی کی قیمت میں بڑااضافہ ہوتھاجب عالمی مارکیٹ میں سونا 100 ڈالر مہنگا ہوکر 5278 ڈالر فی اونس پر آگیاتھاجبکہ مقامی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 10ہزار روپے مہنگا ہوکر 5 لاکھ 50 ہزار 562 روپے کا ہوگیاتھا۔

غازی آباد تھانے میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں اہم پیش رفت، بھکاری بھی نہ چھوڑا
- 2 دن قبل
پی ایس ڈی ایف کا سر سید ڈیف ایسوسی ایشن سے معاہدہ، سماعت سے محروم افراد کیلئے ہنرمندی و روزگار کے مواقع بڑھانے کا عزم
- 2 دن قبل
نوجوانوں کو ایکسپورٹ انڈسٹری سے جوڑنے کا عملی قدم
- 18 گھنٹے قبل

شادی سے انکار یا بلیک میلنگ؟ نوجوان پر تیزاب پھینکنے کے بعد فائرنگ
- 4 دن قبل

قوم کل یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی
- 4 دن قبل
79واں جشنِ آزادی: پنجاب پولیس کا امن و سلامتی کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل
الخدمت کیطرف سے اجتماعی شادی کی تقریب، 60 گھر آباد ہوں گے
- 2 دن قبل
پاکستان میں نیا شناختی کارڈ متعارف
- 2 دن قبل

علی ظفر کی عالمی میڈیا میں بھرپور پذیرائی
- 2 دن قبل
عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر خیبر پختونخوا حکومت کا وفاق کی ہدایت پر 6.4 ارب روپے دینے سے انکار
- 2 دن قبل

انمول پنکی کو بڑا ریلیف، 3 مقدمات میں بری
- 4 دن قبل

ملک میں سونا مزید سستا ہو گیا
- 2 دن قبل







