پاکستان حج مشن سرکاری حج سکیم کے تحت سترہزار سے زائد عازمین اور نجی حج سکیم کے تحت 80ہزار نو سو عازمین حج کی میزبانی کرے گا


پاکستانی عازمین حج کی سعودی عرب آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق اب تک 174 پروازوں کے ذریعے 42763 عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔
آئندہ دس روز میں 27342 سے زائد عازمین حج کی مکہ پہنچنے کی توقع ہے۔
پاکستان حج مشن سرکاری حج سکیم کے تحت سترہزار سے زائد عازمین اور نجی حج سکیم کے تحت 80ہزار نو سو عازمین حج کی میزبانی کرے گا۔ مدینہ میں 32900عازمین ریاض الجنة پر حاضری کی سعادت حاصل کی۔
پاکستان حج مشن نے عازمین حج کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے دومرکزی ہسپتال اور بارہ ڈسپنسریاں قائم کی ہیں۔اس کے علاوہ تین سو نوے حج معاونین سفر، رہائش اور خوراک کی سہولتوں کی فراہمی کے ذریعے عازمین کی خدمت کر رہے ہیں۔
پاکستان حج مشن ملک میں روزانہ کی بنیاد پر آگاہی پروگرام کا انعقاد کرتا ہے تاکہ معاونین دوران حج بہتر خدمات فراہم کر سکیں۔اس مشق کا مقصد معاونین کو ضروری معلومات، راستوں اور رہائش گاہوں کی تفصیلات سے آگاہ کرنا ہے تاکہ حج کے ایام میں وہ حجاج کی رہنمائی کر سکیں۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ،نوٹیفکیشن جاری
- 12 گھنٹے قبل

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو ایریا میں خوفناک آتشزدگی، ریسکیو آپریشن جاری
- 26 منٹ قبل
لکی مروت ، پنجاب جانے والی مین گیس پائپ لائن دھماکہ خیز مواد سے اڑا دی گئی
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب میں مون سون کا طوفانی سپیل، بارش اور طافان کے باعث مختلف واقعات میں 21 افراد جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل

40 ہزار پاکستانی زائرین عراق، شام اور ایران جا کر غائب ہو گئے،وزیر مذہبی امور کا انکشاف
- 3 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
- 13 منٹ قبل

ڈی آئی خان : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید
- 2 گھنٹے قبل

برطانیہ نے پاکستانی ائیر لائنز پر طویل عرصے سے عائد پابندیاں ختم کر دیں
- 5 منٹ قبل

ایرانی جوہری تنصیبات مکمل تباہ ہونے کے بعد اب بات کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے، ٹرمپ
- 3 گھنٹے قبل

پاک بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز،قومی ٹیم کا پہلا دستہ ڈھاکہ روانہ
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر تیزی، انڈیکس میں 1200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
- 29 منٹ قبل

برازیل، چین اور بھارت کو روس کے ساتھ تجارت جاری رکھنے پر پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،نیٹو چیف
- 3 گھنٹے قبل