جی این این سوشل

دنیا

جاپان میں 5.9 شدت کا زلزلہ، 3 مکانات تباہ ہو گئے

آنے والے زلزلے کے باعث سونامی الرٹ جاری نہیں کیا گیا اور نہ ہی کوئی شخص ہلاک یا زخمی ہوا ، رپورٹ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جاپان میں 5.9 شدت کا زلزلہ، 3 مکانات تباہ ہو گئے
جاپان میں 5.9 شدت کا زلزلہ، 3 مکانات تباہ ہو گئے

جاپان کے صوبے اشیکاوا کے جزیرہ نما نوٹو میں 5.9شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث 3مکانات تباہ ہو گئے ،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کی موسمیاتی ایجنسی(جے ایم اے)کے حوالے سے کہا ہے کہ پیر کی صبح آنے والے زلزلے کے باعث سونامی الرٹ جاری نہیں کیا گیا اور نہ ہی کوئی شخص ہلاک یا زخمی ہوا ہے۔

جے ایم اےنے مزید کہا کہ یہ علاقہ3سال سے زیادہ عرصے سے زلزلہ کے لحاظ سے سرگرم ہے،یہ مستقبل قریب تک جاری رہنےامکان ہے لہٰذا شہری احتیاط کرتے رہیں۔

ایجنسی نے خاص طور پر بارش یا مزید زلزلوں کے بعد خطے میں لینڈ سلائیڈنگ اور چٹانوں کے گرنے سے بھی خبردار کیا۔

جاپان کے نیوکلیئر ریگولیشن اتھارٹی نے کہا کہ زلزلے کے باعث بحیرہ جاپان کے ساحل پر واقع خطے میں کاشی وازاکی-کاریوا یا شیکا جوہری پلانٹس میں کوئی غیر معمولی صورتحال دیکھنے میں نہیں آئی۔

پاکستان

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف سماعت پھر ملتوی

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے لیڈ کونسل عثمان گل اور ظہیر عباس چوہدری لاہور ہائیکورٹ میں مصروفیات کے باعث اڈیالہ جیل پیش نہ ہوسکے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف سماعت  پھر ملتوی

راولپنڈی کی احتساب عدالت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت 12 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں کیس پر سماعت کی ، عمران خان اور بشری بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا ، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے لیڈ کونسل عثمان گل اور ظہیر عباس چوہدری لاہور ہائیکورٹ میں مصروفیات کے باعث اڈیالہ جیل پیش نہ ہوسکے ، وکلا کی عدم دستیابی کے باعث ریفرنس کے آخری گواہ میاں عمر ندیم پر جرح نہ ہو سکی۔

بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست پر بھی دلائل نہ دیئے جاسکے ، معاون وکیل فیصل چوہدری نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی ، نیب پراسیکوشن ٹیم نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی مخالفت کردی ۔

نیب پراسیکوٹر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں، ریفرنس کے آخری گواہ پر جرح کے لیے وکلا صفائی کو 16 مواقع دیے جا چکے ہیں، وکلا صفائی کی جانب سے 12وکالت نامے اس ریفرنس میں جمع کروائے گئے ہیں ، بیرسٹر علی ظفر اور فیصل چوہدری موجود ہیں یہ آخری گواہ پر جرح کر لیں۔

وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ عدالت ایک موقع دے آئندہ سماعت پر اگر مرکزی کونسل نہیں آتے تو ہم جرح کر لیں گے۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت 12 ستمبر تک ملتوی کردی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بلاول بھٹو زرداری چین کے  سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات

بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں چینی سفارت خانے کے منسٹر کونسلر یانگ نو اور پالیٹکل کونسلر وانگ شنجے نے بھی ملاقات کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلاول بھٹو زرداری چین کے  سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری چین کے  سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چینی سفارت خانے  میں   پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات کی۔

بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں چینی سفارت خانے کے منسٹر کونسلر یانگ نو اور پالیٹکل کونسلر وانگ شنجے نے بھی ملاقات کی۔

 ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔

بلاول بھٹو زرداری اور چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ کے درمیان تجارتی تعلقات میں مزید بہتری پر اتفاق ہوا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

فیصل واوڈا کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر فلک ناز چترالی کی رکنیت معطل

چیئرمین سینیٹ نے پی ٹی آئی کی خاتون سینیٹر کو معطل کردیا، نازیبا الفاظ ادا کرنے پر فلک ناز چترالی کو دو دن کیلئے معطل کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فیصل واوڈا کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر فلک ناز چترالی کی رکنیت معطل

سینیٹ اجلاس میں سینیٹر واوڈا کی تقریر کے دوران ہنگامہ آرائی اور نازیبا الفاظ کے استعمال پر  چیئر مین  سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے فلک ناز چترالی کی رکنیت معطل کردی۔

چیئرمین سینیٹ نے دوران اجلاس نازیبا افلا فلک ناز کے الفاظ حذف کردئیے، جبکہ فیصل واوڈا نے مطالبہ کیا کہ فلک ناز کی رکنیت معطل کی جائے۔

جس پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ فلک ناز نے اگر معذرت نہ کی تو معطل کردوں گا، جس پر حکومت اور اپوزیشن ارکان  چیئرمین  ڈائس کے سامنے اکٹھے ہو گئے۔

بعد ازاں چیئرمین سینیٹ نے پی ٹی آئی کی خاتون سینیٹر کو معطل کردیا، نازیبا الفاظ ادا کرنے پر فلک ناز چترالی کو دو دن کیلئے معطل کیا گیا۔  

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll