جی این این سوشل

موسم

پنجاب اور کے پی کے چند علاقوں میں بارش کا امکان

ملک کے اکثرعلاقوں میں گرمی کا راج برقرار رہے گا ،جنوبی اضلاع میں ہیٹ ویو کا سلسلہ جاری ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پنجاب اور کے پی کے چند علاقوں میں بارش کا امکان
پنجاب اور کے پی کے چند علاقوں میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ملک کے اکثرعلاقوں میں گرمی کا راج برقرار رہے گا ،جنوبی اضلاع میں ہیٹ ویو کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کاکہنا ہےکہ اسلام آباد اورگردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کےساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔ مری،گلیات،راولپنڈی سمیت پنجاب کے چندمیدانی علاقوں میں پر بارش ہو سکتی ہے،بالائی خیبرپختونخوا میں چندمقامات پربارش ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب کراچی میں رواں ہفتے گرمی کی شدت میں کمی متوقع ہے، شہری میں اس وقت مطلع جزوی ابر آلود ہے، سمندی ہوائیں بحال ہو گئیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کےاکثرعلاقےگرم رہیں گےساحلی پٹی پربوندا باندی کا امکان ہے، سندھ کے اکثر بالائی اضلاع میں موسم شدید گرم رہےگا۔زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک جانے کا امکان ہے،آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

پاکستان

سرکاری اراضی قبضہ کیس، اسپیشل جج ہمایوں دلاور کے وارنٹ گرفتاری جاری

محکمہ اینٹی کرپشن نے ہمایوں دلاور سمیت ان کے بھائی اور والد کے بھی عدالت سے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سرکاری اراضی قبضہ کیس، اسپیشل جج ہمایوں دلاور کے وارنٹ گرفتاری جاری

سرکاری اراضی پر قبضے کیس میں بنوں کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے اسپیشل جج ہمایوں دلاور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

بنوں کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضے کے کیس میں اسپیشل جج ایف آئی اے کورٹ اسلام آباد ہمایوں دلاور اور دیگر کے وارنٹ جاری کیے۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے ہمایوں دلاور، ان کے بھائی صادق دلاور اور والد دلاور خان کے بھی عدالت سے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے۔

مقدمے کے مطابق ملزمان نے عدالتی فیصلے میں جعلی اندراج کے ذریعے زمین اپنے نام کرنے کے بعد ہاؤسنگ سوسائٹی میں شامل کی، جس سے حکومت کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔

وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے رشوت ستانی مصدق عباسی کے مطابق جج ہمایوں دلاور، ان کے بھائی اور والد دھوکا دہی اور زمین کے جعلی کاغذات بنانے میں ملوث ہیں، جج ہمایوں دلاور نے ڈھائی ارب کی زمین اپنے اور بھائی کے نام کی ہے، جس کے ثبوت بھی موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سینئر جج ہمایوں دلاور کے خلاف کیس چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اور رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھجوا دیا ہے، جج ہمایوں دلاور کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں بھی شکایت کررہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

روس نے ایران سے بڑی تعداد میں بیلسٹک میزائل حاصل کر لیے، امریکا

بلنکن نے انٹیلی جنس معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ روس کو اب ان بیلسٹک میزائلوں کی کھیپ موصول ہو گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

روس نے ایران سے بڑی تعداد میں بیلسٹک میزائل حاصل کر لیے، امریکا

امریکا نے کہا ہے کہ روس نے ایران سے بڑی تعداد میں بیلسٹک میزائل حاصل کر لیے ہیں۔
امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ روس یہ میزائل یوکرین کی جنگ میں استعمال کرے گا، امریکا نے ماسکو کو ایرانی ہتھیار وں کی فراہمی میں ملوث بحری جہازوں اور کمپنیوں پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کے دورہ لندن سے قبل ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ واشنگٹن نے نجی طور پر ایران کو متنبہ کیا ہے کہ روس کو بیلسٹک میزائل فراہم کرنا ناقابل قبول ہے۔

بلنکن نے انٹیلی جنس معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ روس کو اب ان بیلسٹک میزائلوں کی کھیپ موصول ہو گئی ہے، اور ممکنہ طور پر انہیں یوکرین کے خلاف یوکرین میں ہفتوں کے اندر استعمال کیا جائے گا۔

محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ کے مطابق، امریکہ نے بعد میں روس کے جھنڈے والے 9 بحری جہازوں کی نشاندہی کی، جن کے بارے میں کہا گیا تھا کہ وہ ایران سے روس کو ہتھیاروں کی فراہمی میں ملوث تھے اور انہیں واشنگٹن کی پابندیوں کے تحت بلاک شدہ جائیداد قرار دیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان اگلے 10 سالوں میں قرضہ دینے والاملک بن سکتا ہے ، گوہر اعجاز

 گوہر اعجاز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت اور افواج کیساتھ کھڑے ہیں ، پاکستان اگلے 10 سال میں قرضہ دینے والاملک بن جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اگلے 10 سالوں میں قرضہ دینے والاملک بن سکتا ہے ، گوہر اعجاز

سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ ہماری پہلی جنگ آئی پی پیز کے ساتھ ہے ، ملک فوج اور اچھی معیشت سے مضبوط ہوتا ہے۔

تفصیلات کےمطابق  گوہر اعجاز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت اور افواج کیساتھ کھڑے ہیں ، پاکستان اگلے 10 سال میں قرضہ دینے والاملک بن جائے گا، ان کا کہنا تھا  کہ ملک فوج اور اچھی معیشت سے مضبوط ہوتا ہے، ہماری فوج مضبوط ہے لیکن ہم مضبوط معیشت کا خواب دیکھ رہے ہیں۔

ہماری پہلی جنگ آئی پی پیز کے ساتھ ہے ، ہم جو ملک کے مفاد میں بہتر ہو گا وہی کچھ کریں گے ، بزنس کمیونٹی ہمیشہ پاکستان پہلے کی بات کرے گی   اورہمارے لیے پاکستان سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll