جی این این سوشل

پاکستان

ملک کے بالائی اور وسطی حصوں میں کل سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہوگا ، محکمہ موسمیات

سیاحوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بارشوں کے اس سلسلے کے دوران چوکس رہیں اور سفر کرنے سے پہلے موسم کی صورتحال سے باخبر رہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک کے بالائی اور وسطی حصوں میں کل سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہوگا ، محکمہ موسمیات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی اور وسطی حصوں میں کل سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہوگا اور بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے جس سے گرمی کی شدید لہر میں کمی ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یہ موسمی نظام جمعہ تک برقراررہنے کا امکان ہے، اس نظام کے تحت ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے اور چٹانیں گرنے سے سڑکیں بند ہونے کا اندیشہ ہے ۔

اس کے علاوہ شدید بارش سے مقامی ندیوں اور نالوں میں شدید سیلاب آسکتا ہے ، آندھی ، طوفان اور ژالہ باری سے فصلوں اور کمزور عمارتوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

عوام کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ بجلی کھمبوں ، سولرپینلز ، اشتہاری بورڈز اور زیر تعمیر عمارتوں سے دو رہیں۔

کوہ سیلمان اورکوہ کیر تھر کے ساتھ ساتھ ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں سیلابی ریلوں کا اندیشہ ہے ۔

سیاحوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بارشوں کے اس سلسلے کے دوران چوکس رہیں اور سفر کرنے سے پہلے موسم کی صورتحال سے باخبر رہیں۔

دنیا

پاکستان کی فارن پالیسی کامیابی کی جانب گامزن ہے ، وزیر اطلاعات

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم کی تقریر کے وقت ہال تقریباً خالی تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی فارن پالیسی کامیابی کی جانب گامزن ہے ، وزیر اطلاعات

وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فارن پالیسی کامیابی سے چل رہی ہے۔

 وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جنرل اسمبلی میں تقریر کو مثالی پذیرائی ملی، وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے ملاقات سے خارجہ پالیسی کو تقویت ملی، خارجہ پالیسی نے ثابت کیا پاکستان خطے میں اہم ملک ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بھی وزیراعظم کی تقریر کو سب سے زیادہ دیکھا گیا، پاکستان نے ہمیشہ امت مسلمہ کے مسائل کے حوالے سے آواز بلند کی ہے، پاکستان کی خارجہ پالیسی مثبت انداز سے آگے بڑھ رہی ہے، دورے کے دوران وزیراعظم نے اہم ملاقاتیں کی ہیں، وزیراعظم کی قیادت میں ہم نے واک آؤٹ کیا، واک آؤٹ کے بعد دیگر ممالک نے بھی جنرل اسمبلی سے واک آؤٹ کیا۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین، اسرائیلی جارحیت کے خلاف وزیراعظم نے آواز بلند کی، وزیراعظم نے فلسطینیوں کی نسل کشی کو بھر پور انداز میں پیش کیا، وزیراعظم نےعالمی دنیا سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کا احتساب ہونا چاہیے۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم کی تقریر کے وقت ہال تقریباً خالی تھا، فلسطینی وزیراعظم نے پاکستان کی حمایت کو خوش آئند قرار دیا، فلسطینی صدر نے امدادی سامان بھیجنے کو سراہا، فلسطینی صدر نے طالبعلموں کو میڈیکل کالجزم یں داخلے کو سراہا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

ویب سائٹ ’ایکس‘ کی بندش کا فیصلہ وفاقی حکومت کا ہے، چیئر مین پی ٹی اے

چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ 2023 میں بھارت میں 116 مرتبہ انٹرنیٹ بند ہوا جبکہ پاکستان میں 7 مرتبہ انٹرنیٹ بند ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ویب سائٹ ’ایکس‘ کی بندش کا فیصلہ وفاقی حکومت کا ہے، چیئر مین پی ٹی اے

چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کا کہنا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ کی بندش کا فیصلہ وفاقی حکومت کا ہے۔
چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایکس کی بندش کا فیصلہ وفاقی حکومت کا ہے، حکومت جب کہے گی ایکس کھول دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ایکس سے شکایات کی شرح بہت زیادہ ہے، ایکس کا معاملہ سندھ ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔

چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ 2023 میں بھارت میں 116 مرتبہ انٹرنیٹ بند ہوا جبکہ پاکستان میں 7 مرتبہ انٹرنیٹ بند ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کی بندش کا دفاع نہیں کرتا لیکن قومی سلامتی ترجیح ہے، اس مرتبہ 10 محرم کو موبائل فون سروس کم بند ہوئی، صرف مخصوص وقت میں مخصوص علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند ہوئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مریم نواز کے حکم پر بشریٰ بی بی کو جیل میں بے جا تنگ کیا جا رہا ہے، بیرسٹر سیف

جعلی راج کماری مریم نواز اتنا ظلم کریں کہ کل پھر برداشت بھی کرسکیں، مشیر اطلاعات کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز کے حکم پر بشریٰ بی بی کو  جیل میں بے جا  تنگ کیا جا رہا ہے، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ مریم نواز کے حکم پر بشریٰ بی بی کو تنگ کیا جا رہا ہے۔ مریم نواز کی حکومت میں خواتین پر ظلم کیا جا رہا ہے۔

اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ جعلی راج کماری مریم نواز کے احکامات پر جیل میں بشریٰ بی بی کو بے جا تنگ کیا جارہا ہے۔ با پردہ خاتون کی کیمروں کے سامنے تلاشی لے کر تضحیک کی جارہی ہے۔ رات کو نیند سے جگاکر سیل کی تلاشی کے بہانے ذہنی اذیت دی جارہی ہے۔ انہیں راتوں کو جگاکر بالوں کی تلاشی بھی لی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے ذریعے عمران خان کو توڑنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔ بشریٰ بی بی عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی ہیں اور خان کی طاقت بنی ہوئی ہیں۔ راج کماری مریم نواز کی جعلی حکومت میں خواتین پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پشاور کی بزرگ خاتون کو بھی گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا گیا۔ بزرگ خاتون مریم نواز کی ماں کی جگہ تھی ان پر بھی ترس نہیں کھایا۔ بغض عمران میں جعلی حکومت بوڑھوں بچوں کا بھی خیال نہیں کرتے کررہی۔ جعلی راج کماری مریم نواز اتنا ظلم کریں کہ کل پھر برداشت بھی کرسکیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll