کسانوں کوسالانہ 300 ارب روپے کے قرضے دیے جائیں گے، ہر کسان ایک فصل کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے تک قرض حاصل کر سکے گا


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کسان کارڈ کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا۔مریم نواز نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کے لیے کسان کارڈ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
مریم نواز کاکہنا ہے کہ کاشتکاروں کی خوشحالی اور پیداوار میں اضافہ ہمارا عزم ہے۔
ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ کسانوں کوسالانہ 300 ارب روپے کے قرضے دیے جائیں گے، ہر کسان ایک فصل کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے تک قرض حاصل کر سکے گا۔
انہوں نے کہا کہ کسان کارڈ سے کھاد، بیج اور دیگر اشیاء خرید سکے گا، 5 لاکھ کاشتکار کسان کارڈ سے مستفید ہوں گے۔
مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ ساڑھے 12 ایکڑ تک اراضی رکھنے والے کسان کارڈ رجسٹریشن کے اہل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق کسان کارڈ کے لئے زمین کا اراضی ریکارڈ سنٹر میں رجسٹرڈ ہونا اور کاشتکار کے اپنے شناختی کارڈ نمبر پرموبائل سم کا رجسٹرڈ ہونا لازم ہے۔ کاشتکار کے شناختی کارڈ کی نادرا ریکارڈ سے تصدیق کی جائیگی ۔
کاشتکار کسی مالیاتی ادارے کا نا دہندہ نہ ہو۔ کاشتکار بلاسود قرضے کی آسان اقساط 6ماہ میں واپس کرےگا۔ قرض کی ادائیگی کے بعد کسان اگلی فصل کے لئے دوبارہ قرض حاصل کرنے کااہل ہوگا۔

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 13 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 13 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 6 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 10 گھنٹے قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 12 گھنٹے قبل







