جی این این سوشل

پاکستان

وزیرِ اعظم شہباز شریف پانچ روزہ دورہ چین کے پہلے مرحلے کے لیے شینزن پہنچ گئے

وزیرِ اعظم کا ہوائی اڈے پر اعلیٰ چینی حکام، پاکستان کے چین میں سفیر خلیل ہاشمی اور اعلی سفارتی اہلکاروں نے پرتپاک استقبال کیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیرِ اعظم  شہباز شریف  پانچ روزہ دورہ چین کے پہلے مرحلے کے لیے شینزن پہنچ گئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنے پانچ روزہ دورہء چین کے پہلے مرحلے کے لیے شینزن پہنچ گئے ہیں۔

وزیرِ اعظم کا شینزن ہوائی اڈے پر اعلیٰ چینی حکام، پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائیڈونگ، پاکستان کے چین میں سفیر خلیل ہاشمی اور اعلی سفارتی اہلکاروں نے پرتپاک استقبال کیا۔

وزیرِ اعظم سے آج چین کی کمیونسٹ پارٹی کے شینزن کے لیے سیکریٹری مینگ فینلی ملاقات کریں گے جس میں چین پاکستان تعاون کے مزید فروغ پر گفتگو ہوگی۔

وزیرِ اعظم کل پاک چائنہ بزنس فورم میں شرکت کریں گے۔ سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون و شراکت داری کیلئے فورم ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ وزیرِ اعظم کی معروف چینی ہائی ٹیک کمپنیوں کے سربراہان سے بھی ملاقات کریں گے۔

پاکستانی وفد میں معروف پاکستانی کاروباری شخصیات سمیت نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک، وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیرِ غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وزیرِ تجارت جام کمال خان، وزیرِ نجکاری عبدالعلیم خان اور وزیرِ مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ بھی شریک ہیں۔

رواں سال وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کا چین کا یہ پہلا دورہ ہے۔ چین اس دورے کے ذریعے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے لیے پر عزم ہے تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان سدا بہار تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری میں مزید پیش رفت ہو اور نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ قریبی چین پاکستان تعلقات کے لیے نئے اقدامات کیے جا سکیں۔

 

پاکستان

وزیراعظم کی پنجگور واقعے کی شدید مذمت ،وزیراعلیٰ بلوچستان سے رپورٹ طلب

شہباز شریف کی مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم کی  پنجگور  واقعے کی شدید مذمت ،وزیراعلیٰ بلوچستان سے رپورٹ طلب

وزیراعظم شہباز شریف نے پنجگور میں مزدوروں کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سے رپورٹ طلب کر لی۔

وزیراعظم نے مقتولین کے بلند درجات کیلئے دعا کی اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا جبکہ زخمی ہونے والے مزدور کی جلد صحت یابی کی دعا اور ان کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ بے گناہ مزدوروں پر حملوں کے بہیمانہ واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ سر زمین پاک سے ہر قسم کی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پر عزم ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع  پنجگور کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 7مزدور جاں بحق ہو گئے، فائرنگ کا واقعہ پنجگور کے علاقے خدابان میں پیش آیا،تمام مزدور ایک مکان میں ٹھہرے ہوئے تھے  کہ مسلح افراد نے گھر میں گھس کر کے اندھا دھند فائرنگ کر دی،جس کے نتیجے میں7مزدور جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ایف بی آر کی انکم ٹیکس گوشوارے 30 ستمبر تک جمع کرانے کی ہدایت

ترجمان نے کہا کہ گوشوارے جمع نہ کرانے والے ٹیکس دہندگان کی موبائل سم بند اور یوٹیلیٹی خدمات منقطع کی جائیں گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایف بی آر کی  انکم ٹیکس گوشوارے 30 ستمبر تک جمع کرانے کی ہدایت

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ایک بار پھر ٹیکس دہندگان کو انکم ٹیکس گوشوارے 30 ستمبر تک جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان ایف بی آر نے سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ایکس(ٹویٹر) پر ایک پیغام میں ٹیکس دہندگان کو انکم ٹیکس گوشوارے 30 ستمبر تک جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ گوشوارے جمع نہ کرانے والے ٹیکس دہندگان کی موبائل سم بند اور یوٹیلیٹی خدمات منقطع کی جائیں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان بھر کے سینکڑوں وکلا کا سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے ججز کے نام خط

وکلاء کی جانب سے درخوست کی ہے کہ ججز کسی بھی نئی عدالت کا حصہ نہ بنیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان بھر کے سینکڑوں وکلا کا  سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے ججز کے نام خط

پاکستان بھر کے سینکڑوں وکلا نے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے ججز سے درخوست کی ہے کہ وہ کسی بھی نئی عدالت کا حصہ نہ بنیں۔

ملک بھر کے 300 سے زائد وکلا نے سپریم کورٹ آف پاکستان اور ہائیکورٹس کے ججز کے نام ایک کھلا خط لکھا ہے، خط لکھنے والوں میں سینئر وکلا منیر احمد کاکڑ ، عابد ساقی، ریاست علی آزاد، عابد حسن منٹو، بلال حسن منٹو اور صلاح الدین بھی شامل ہیں۔

خط میں معزز ججز سے درخواست کی گئی کہ وہ کسی بھی نئی عدالت کا حصہ نہ بنیں کیونکہ نئی عدالت کی حیثیت پی سی او کورٹ جیسی ہو گی، نئی عدالت کا جج بننے والے پی سی او ججز سے مختلف نہیں ہوں گے۔ مجوزہ ترامیم کا ڈرافٹ رات کی تاریکی میں سامنے آیا، نمبر پورے کرنے والے منتخب نمائندے ڈرافٹ سے بھی ناواقف تھے۔

وکلا نے اپنے خط میں کہا کہ مجوزہ آئینی ترامیم کو ان کی حمایت حاصل نہیں ہے، اس پر ملک میں مؤثر بحث نہیں کرائی گئی، صرف یہ کہا جا رہا ہے کہ چارٹر آف ڈیموکریسی میں آئینی عدالت کا ذکر ہے۔’آپ ججز نے آئین کے تحفظ کا حلف لے رکھا ہے، آپ کے پاس اب موقع ہے کہ اپنا انتخاب کریں، کل جب تاریخ لکھی جائے تو اس میں شامل ہو آپ ملے ہوئے نہیں تھے۔

واضح رہے کہ چند ہفتوں قبل آئینی پیکج پر اتفاق رائے نہ ہونے کے بعد حکومت اسے دوبارہ جلد ہی پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور اسے امید ہے کہ پیکج کی منظوری کے لیے مطلوبہ حمایت حاصل کر لے گی۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے ڈان نیوز کے پروگرام ’دوسرا رخ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئینی ترمیم کسی خاص شخص کی وجہ سے نہیں کررہے نہ ہی یہ ہمارا آئیڈیا تھا۔

عقیل ملک نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے مسودہ منظوری کے لیے اکتوبر کے پہلے ہفتے میں پارلیمنٹ میں پیش کردی جائے گی اور ملک کے موجودہ قانون کے تحت جسٹس منصور علی شاہ نئے چیف جسٹس ہوں گے کیونکہ وہ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll