جی این این سوشل

پاکستان

وزیرداخلہ محسن نقوی کی اٹلی کے ہم منصب سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

غیر قانونی تارکین وطن اور انسانی سمگلنگ کیخلاف مربوط اور مؤثر لائحہ عمل پر اتفاق

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیرداخلہ محسن نقوی کی  اٹلی کے ہم منصب سے  ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
وزیرداخلہ محسن نقوی کی اٹلی کے ہم منصب سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

 وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی اور وفاقی وزیر اوورسیزپاکستانیز چودھری سالک حسین نے اٹلی کے کے وزیر داخلہ میٹیو پینٹے ڈوسی سے ملاقات کی ہے جس میں انسانی سمگلنگ اور غیر قانونی امیگریشن بارے اقدامات پر بات کی گئی۔

وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی اور وفاقی وزیر اوورسیزپاکستانیز چودھری سالک حسین اٹلی کی وزارت داخلہ پہنچے جہاں اطالوی وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام نے وفاقی وزراء کا پرتپاک خیر مقدم کیا ۔

وفاقی وزراء محسن نقوی اور چودھری سالک حسین کی اٹلی کے وزیر داخلہ میٹیو پینٹے ڈوسی سے ملاقات کی ، جس میں غیر قانونی امیگریشن اور انسانی سمگلنگ روکنے کے لئے مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ملاقات میں انسداد منشیات اور بارڈر سکیورٹی کے حوالے سے تعاون پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی جبکہ غیر قانونی تارکین وطن اور انسانی سمگلنگ کیخلاف مربوط اور مؤثر لائحہ عمل پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں مشترکہ طور پر قریبی کوآرڈینیشن کے تحت کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا، انسداد منشیات اور بارڈر سیکورٹی کے لئے مشترکہ اقدامات اٹھائے جائیں گے جبکہ انسداد منشیات اور انسانی سمگلنگ روکنے کےلئے اٹلی کا پاکستانی بارڈرز کو محفوظ بنانے کیلئے معاونت پر غور کیا گیا، اطالوی ٹیم اس ضمن میں جلد پاکستان کا دورہ کرے گی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اٹلی میں قید 146 پاکستانیوں کے حوالے سے بھی بات کی اور 42 پاکستانی قیدیوں کو پاکستان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔

 وزیرداخلہ نے اطالوی ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ مضبوط باہمی اشتراک کار انسانی سمگلنگ روکنے، انسداد منشیات اور بارڈر سکیورٹی کے لئے مددگار ثابت ہو گا۔

ان کاکہنا تھا کہ غیر قانونی طور پر اٹلی جانے والے پاکستانیوں کا داخلہ روکنے اور انسداد منشیات کے لئے ہر سطح پر اقدامات کئے گئے ہیں، انسانی سمگلنگ اور ڈرگ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے، اٹلی پاکستان سے ہنر مند افرادی قوت سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

اس موقع پر چودھری سالک حسین کاکہنا تھا کہ اٹلی پاکستان کے ساتھ ہنرمند افرادی قوت کے زیر التوا معاہدہ کو جلد حتمی شکل دے تاکہ غیر قانونی امیگرنٹس کی حوصلہ شکنی ہو۔

اطالوی وزیرداخلہ نے انسانی سمگلنگ کی روک تھام اور انسداد منشیات کیلئے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے اقدامات کو سراہا اور انسداد منشیات، بارڈر سکیورٹی اور انسانی سمگلنگ روکنے کے لئے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

ملاقات میں اطالوی وزیر داخلہ اٹلی میں پاکستان کے سفیر علی جاوید، اطالوی وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

پاکستان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا برہان انٹرچینج سے پشاور واپسی کا اعلان

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا قافلہ راولپنڈی نہیں پہنچ سکا، برہان انٹر چینج سے پشاور واپس روانہ ہوگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا  برہان انٹرچینج سے پشاور واپسی کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے برہان انٹرچینج سے پشاور واپسی کا اعلان کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کی جانب سے لیاقت باغ کے مقام پر احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا، راولپنڈی میں جگہ جگہ کنٹینرز لگا کر راستے بند کر  دیئے  گئے تھے۔

پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں آنکھ مچولی کا سلسلہ چلتا رہا، مختلف مقامات پر پی ٹی آئی کے کارکنوں پر شیلنگ بھی کی گئی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا قافلہ راولپنڈی نہیں پہنچ سکا، برہان انٹر چینج سے پشاور واپس روانہ ہوگیا۔   

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

حیدرآباد میں 29 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق

رواں سال حیدر آباد میں پولیو کیسز کی تعداد 2 ہو گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حیدرآباد میں 29 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق

حیدرآباد میں 29 ماہ کے بچے میں پولیو ظاہر ہونے کے بعد رواں سال حیدر آباد میں پولیو کیسز کی تعداد 2 ہو گئی۔

حکام کا دعویٰ ہے کہ جس بچے میں پولیو ظاہر ہوا وہ مستقل بنیادوں پر پولیو کے قطرے پی رہا ہے تاہم خوراک کی کمی اور فلٹر شدہ پانی کی عدم فراہمی سے پولیو وائرس کا حملہ کامیاب رہا۔وزیر اعلیٰ سندھ نے پولیو کیس سامنے آنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری رپورٹ طلب کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں مستقل بنیادوں پر رہائش اختیار کرنے والے وائلڈ پولیو وائرس ون نے رواں ماہ کے آغاز پر شروع کی گئی آٹھ روزہ انسداد پولیو مہم کو ناکام بناتے ہوئے29 ماہ کے بچے کو اپنا شکار بنا لیا ہے۔

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن نیرون کوٹ کی یونین کمیٹی نمبر12نورانی بستی کے علاقے چشتیہ کالونی / کرسچن کالونی میں رہائش پذیر دانش قریشی کے بیٹے معیز میں پولیو کی تصدیق نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بنا دیا ہے،ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن اور طویل عرصے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر حیدرآباد کے عہدے پر تعینات ڈاکٹر لالا جعفر پٹھان کا دعویٰ ہے کہ متاثرہ بچہ مستقل بنیادوں پر پولیو کے قطرے پیتا رہا ہے تاہم خوراک کی کمی کے باعث بچے پر پولیو کا حملہ ہوا۔

انھوں نے بتایا کہ وائلڈ پولیو وائرس ون نے مستقل رہائش اختیار کر رکھی ہے جب وائرس پانی میں موجود ہے تو وہ بچوں کے پیٹ میں بھی داخل ہوگا لیکن اس بچے نے پولیو کے قطرے پی رکھے تھے، اس لیے زیادہ نقصان نہیں ہوا،

ڈی ایچ او کے مطابق حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے تحت فراہم کیے جانے والے پانی میں بھی پولیو وائرس موجود ہے، کارپوریشن حکام کو متعدد بار پانی کی فلٹریشن کیلیے لیٹر بھجوائے گئے ہیں لیکن شہر بھر میں بغیر فلٹرشدہ پانی پینے کے مقاصد کیلیے استعمال ہو رہا ہے۔

ا

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے نعیم قاسم کو اپنا نیا عبوری سربراہ منتخب کرلیا

توقع کی جارہی ہے کہ ہاشم صفی الدین کو تحریک کا نیا سربراہ بنایا جاسکتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے نعیم قاسم کو اپنا نیا عبوری سربراہ منتخب کرلیا

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد نعیم قاسم کو اپنا نیا عبوری سربراہ منتخب کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے بیروت حملوں میں شہید ہونیوالے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد نعیم قاسم کو اپنا نیا عبوری رہنما منتخب کرلیا ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ ہاشم صفی الدین کو تحریک کا نیا سربراہ بنایا جاسکتا ہے۔

گزشتہ روز اسرائیلی فضائی حملوں میں حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ کے علاوہ انکی بیٹی زینیب اور سینئیر رہنما علی کرکی شہید ہوئے تھے۔

ہاشم صفی الدین حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ کے طور پر حزب اللہ کے سیاسی امور کی نگرانی کرتے ہیں۔ وہ حزب اللہ کی جہاد کونسل کا بھی حصہ ہیں جو گروپ کی فوجی کارروائیوں کا انتظام کرتی ہے۔

ہاشم صفی الدین کے حسن نصر اللہ کے ساتھ خاندانی تعلقات کی وجہ سے قوی امکان ہے کہ انہیں تنظیم کا نیا سربراہ منتخب کرلیا جائے گا

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll