جی این این سوشل

پاکستان

فیصل کریم کنڈی گورنر بننے کے بعدکے پی میں کم جبکہ سندھ اور پنجاب میں زیادہ دکھائی دیتے ہیں، بیرسٹر سیف

اگر گورنر کو واقعی یونیورسٹیوں کی فکر ہے تو وزیراعلیٰ گنڈاپور سے بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالیں، مشیر اطلاعات کے پی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فیصل کریم کنڈی گورنر بننے کے بعدکے پی  میں کم جبکہ سندھ اور پنجاب میں زیادہ دکھائی دیتے ہیں، بیرسٹر سیف
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پی ٹی آئی رہنما اور مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ گورنر فیصل کریم کنڈی کبھی پنجاب اور کبھی سندھ سے نمودار ہوتے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ فیصل کریم کنڈی گورنر بننے کے بعد خیبر پختونخوا میں کم جبکہ سندھ اور پنجاب میں زیادہ دکھائی دیتے ہے اور اٹک پار بیٹھ کر خیبر پختونخوا پر تنقید کرتے ہیں۔

مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اگر گورنر کو واقعی یونیورسٹیوں کی فکر ہے تو وزیراعلیٰ گنڈاپور سے بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالیں، پنجاب اور سندھ کے شہروں سے میڈیا پر نمودار ہوکر بیان بازی سے کچھ نہیں ہوتا۔

بیرسٹرسیف کا مزید کہنا تھا کہ گورنر کی خدمت میں عرض ہے کہ پی ٹی آئی نے صوبے میں تیسری بار حکومت بنائی ہے اور یہ حکومتیں کارکردگی کے بل بوتے پر بنائی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کی عوام ایک سے زیادہ مواقع کسی بھی پارٹی کو نہیں دیتی ہے، پیپلز پارٹی سمیت تمام پارٹیاں خیبر پختونخوا میں قصہ پارینہ بن چکے ہیں، گورنر صحت کارڈ کی اہمیت ان سے پوچھے جن کا علاج ہوا ہے، آپکی لیڈر شپ سردرد کے لئے بھی دبئی اور لندن جاتے ہیں۔

پاکستان

پاکستان اور امریکہ کا تجارتی تعلق مزید مضبوط کرنے کا عزم

وزیراعظم نے کہا کہ صدر جوبائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن سے اُن کی مختصر ملاقات نہایت خوشگوار رہی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور امریکہ   کا تجارتی تعلق مزید مضبوط کرنے کا عزم

پاکستان اور امریکہ نے تجارت، سرمایہ کاری ، ٹیکنالوجی اور موسمیاتی لائحہ عمل سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی مشترکہ خواہش کا اعادہ کیا ہے۔

یہ بات وزیراعظم شہبازشریف نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک سربراہانِ مملکت و حکومت کے اعزاز میں امریکی صدر جوبائیڈن کی طرف سے دیئے گئے استقبالیے میں شرکت کے بعد اپنے ایکس ہینڈل پر ایک پیغام میں کہی۔

وزیراعظم نے کہا کہ صدر جوبائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن سے اُن کی مختصر ملاقات نہایت خوشگوار رہی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کےلئے ایف بی آر کے دفاتر اتوار کو بھی کھلے رکھنے کا اعلان

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی پیر کو آخری تاریخ ہے جبکہ ویب سائٹ تک رسائی میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کےلئے ایف بی آر کے دفاتر اتوار کو بھی کھلے رکھنے کا اعلان

ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کےلئے تمام دفاتر اتوار کو بھی کھلے رکھنے کا اعلان کر دیا۔

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی پیر کو آخری تاریخ ہے جبکہ ویب سائٹ تک رسائی میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ذرائع کا کہنا ہےکہ ویب سائٹ کے تکنیکی مسائل کے ازالے کے لیے مناسب وقت دیا جائے گا، یقینی بنائیں گے کہ کوئی شہری ٹیکس ریٹرن جمع کرانے سے محروم نہ رہے۔

ایف بی آر کے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے لیے ایف بی آر کے دفاتر اتوار کو بھی کھلے رہیں گے۔

واضح رہے کہ ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے لیے 30 ستمبر تک کا وقت دیا ہوا ہے جس میں توسیع نہیں کی جائے گی۔

دوسری جانب وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں مشکلات پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کے اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے نعیم قاسم کو اپنا نیا عبوری سربراہ منتخب کرلیا

توقع کی جارہی ہے کہ ہاشم صفی الدین کو تحریک کا نیا سربراہ بنایا جاسکتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے نعیم قاسم کو اپنا نیا عبوری سربراہ منتخب کرلیا

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد نعیم قاسم کو اپنا نیا عبوری سربراہ منتخب کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے بیروت حملوں میں شہید ہونیوالے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد نعیم قاسم کو اپنا نیا عبوری رہنما منتخب کرلیا ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ ہاشم صفی الدین کو تحریک کا نیا سربراہ بنایا جاسکتا ہے۔

گزشتہ روز اسرائیلی فضائی حملوں میں حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ کے علاوہ انکی بیٹی زینیب اور سینئیر رہنما علی کرکی شہید ہوئے تھے۔

ہاشم صفی الدین حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ کے طور پر حزب اللہ کے سیاسی امور کی نگرانی کرتے ہیں۔ وہ حزب اللہ کی جہاد کونسل کا بھی حصہ ہیں جو گروپ کی فوجی کارروائیوں کا انتظام کرتی ہے۔

ہاشم صفی الدین کے حسن نصر اللہ کے ساتھ خاندانی تعلقات کی وجہ سے قوی امکان ہے کہ انہیں تنظیم کا نیا سربراہ منتخب کرلیا جائے گا

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll