حکومت سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کے لیے ’سائیکولوجیکل اسکریننگ‘ کا نظام متعارف کرانے پر غور کر رہی ہے، وزیر قانون

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عدالتوں اور وکلاء کی سکیورٹی کے حوالے سے نظام مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
ضلع اٹک کی کچہری میں پیش آنے والے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ حکومت سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کے لیے ’سائیکولوجیکل اسکریننگ‘ کا نظام متعارف کرانے پر غور کر رہی ہے۔
اٹک میں وکلا کے لیے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑنے کہا کہ وکلا کی شہادت کا مجھے بہت افسوس ہے مگر ساتھ ہی ساتھ یہ سوچ کر بھی پریشانی ہو رہی ہے کہ سکیورٹی کے اقدامات میں کتنے حد تک اصلاح کی ضرورت ہے۔ اس حوالے سے سوچنا ہوگا۔
وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ اٹک کے واقعے کے بعد ہم نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے رابطہ کیا۔ کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ ملزم پولیس کا افسر ہے تو اس سے کوئی رعایت برتی جائے گی۔
انہوںنے کہا کہ ہم وکلا برادری اور متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ عدالتوں میں سکیورٹی کا نظام بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ وکلا کا قتل ہمارے لیے ٹیسٹ کیس ہے۔ حکومت اپنے فرائض سے غافل نظر نہیں آئے گی۔ انصاف ہوگا اور انصاف ہوتا ہوا نظر بھی آئے گا۔
اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ وکیل کا کام اپنا مقدمہ پیش کرنا ہے۔ نتیجہ میرٹ پر آتا ہے۔ انسداد دہشت گردی ایکٹ اور لائرز پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمات چلائے جائیں گے۔ کسی بھی انسان کا کوئی نعم البدل نہیں ہوا کرتا۔ حکومت فی کس 2 کروڑ روپے امداد دے گی۔
انہوںنے مزید کہا کہ وکلا کا معاشرے میں بنیادی کردار ہے۔ ایسے واقعات کا اعادہ روکنے کے لیے بھی سوچنا ہوگا۔ آئین، قانون اور جمہوریت کی بقا کے لیے جامع پالیسی تیار کرنا ہوگی۔
یاد رہے کہ 15 جون کو پنجاب کے ضلع اٹک کی ضلع کچہری میں ایلیٹ فورس کے اہلکار نے فائرنگ کرکے 2 وکلا کو قتل کردیا تھا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 12 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 17 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 12 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 16 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 13 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 16 گھنٹے قبل



